ہواوے ٹاک بینڈ بی2 کے ساتھ ویئرایبل ڈیوائس مارکیٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوا

بنکاک، تھائی لینڈ، 5 جون / انفوکوئسٹ-ایشیانیٹ — ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے مارچ کے اوائل میں  اسپین میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2015ء میں ٹاک بینڈ بی2 کا اجراء کرتے ہوئے جدید ویئرایبل ڈیوائسز فراہم کرنے کے لیے مارکیٹ رہنما بننے کی طرف قدم اٹھایا اور 28 مئی کو بنکاک تھائی لینڈ میں ہواوے پی8 اور ویئرایبل، کے ساتھ ساتھ ہواوے کے میڈیاپیڈ ایکس2 اور اسمارٹ پاور بینک اے پی007 کے ساتھ،  جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں جاری کیا۔

ٹاک بینڈ بی2 ایک بلوٹوتھ ہیڈسیٹ اور اسپورٹس کڑا ہے، جو جسمانی لحاظ سے متحرک ذہین کاروباری رہنماؤں کے مزاج کے عین مطابق ہے۔

ٹاک بینڈ بی2 ہواوے کا دوسری-نسل کا فٹنس بینڈ ہے، جسے ہواوے کے پیرس ایستھیٹکس ریسرچ سینٹر نے ڈیزائن کیا ہے، جس میں پرتعیش ڈیزائن، فیشن، گاڑیوں، 3ڈی، ڈیجیٹل اور برانڈ حکمت عملی میں مہارت رکھنے والے 10 ڈیزائنرز کا عملہ موجود ہے۔ ٹاک بینڈ بی2 شاندار  ہوابازی المونیم مواد کا تیار کردہ ہے اور ایک وضع دار اور مضبوط نظارہ پیش کرتا ہے۔

“بلاشبہ، ویئرایبل ڈیوائسز اس صنعت میں اہم ترین رحجانات میں سے ایک رہیں گی، اور ہواوے کی ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے بل بوتے پر ہواوے کنزیومر بی جی ویئرایبل شعبے میں رہنما بننا چاہتا ہے۔” جناب تھامس لیو، صدر ہواوے کنزیومر بی جی جنوب مشرقی ایشیا نے کہا۔

جناب لیو نے کہا کہ ویئرایبل ڈیوائسز پی8 جیسے پیچیدہ اسمارٹ فونز کے ساتھ تیار کی جائیں گی تاکہ صارفین کے روزمرہ امور اور زندگی کے مطالبات کو پورا کیا جا سکے۔ پاسورڈ کے بغیر فون کو ان لاک کرنے جیسی سہولیات کے ساتھ بی 2 محض ایک سادہ سے کلک کے ذریعے قریب موجود فون کو آسانی سے ڈھونڈ سکتا ہے اور اسی طرح کی دیگر سہولیات بھی۔ بی2 کو تمام وقت جوڑے رکھنے کے لیے یہ طویل بیٹری زندگی کا حامل ہے: 5 دنوں کا مسلسل استعمال، 6 گھنٹے کی کال اور 12 دنوں کا اسٹینڈبائے۔

3 رنگوں، سیاہ، سرمئی اور سنہرے، میں دستیاب ڈیوائس کو صارفین قابل تبدیل پٹیوں کے ذریعے اپنی مرضی میں بدل سکتے ہیں، جس میں نرم ربڑ پٹی شامل ہے جو جلد دوست اور الرجی سے دوست ہے، یا پھر کسی پرتعیش چمڑے کی پٹی سے بھی۔

ٹاک بینڈ بی2 صارف کے ٹہلنے، دوڑنے، سائیکل چلانے، کودنے اور حرکت کی مختلف حالات میں موجودگی کو خودکار طور پر پہچان اور ریکارڈ کرسکتا ہے۔ یہ حرکت کی مختلف صورتوں کی زیادہ سائنسی اور درست ترین پہچان کے لیے ایک اسمارٹ انسانی روزمرہ طبعی سرگرمی شناخت کا نظام رکھتا ہے جو مختلف حرکتوں کی کم و بیش ہزاروں صورتوں کا ڈیٹا جمع کرسکتا ہے۔

 ذریعہ: ہواوے کنزیومر بزنس گروپ

Latest from Blog