چین یونین پے چیئرمین: عالمی یونین پے کارڈ اجراء 5 ارب سے بڑھ گیا

شنگھائی، چین، 11 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — دنیا بھر میں جاری کیے گئے یونین پے کارڈز کی مجموعی تعداد 5 ارب سے تجاوز کرچکی ہے اور 10 جون کو میلانو میں 2015ء شنگھائی شہر مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین یونین پے کے چیئرمین گی ہوایونگ نے کہا کہ یونین پے چین کے باسیوں کا ترجیحی ادائیگی برانڈ بن چکا ہے۔

گی نے کہا کہ محفوظ، باسہولت، ترجیحی اور جدید ادائیگی خدمات زندگی کو زیادہ آسان بنانے، خرچ پر اکسانے، تجارت کو سہولت دینے اور اسمارٹ شہروں کی تعمیر میں دنیا کو جوڑنے کے قابل ہیں، اور یونین پے اس رحجان میں ترقی کے لیے مواقع کا خواہاں ہے۔

یونین پے میلان ایکسپو میں چینی پویلین کے لیے باضابطہ ادائیگی خدمت فراہم کنندہ ہے، اور میلان میں شنگھائی شہر مہم کا شراکت دار بھی۔

دنیا کی سب سے بڑے کارڈ یافتگان بنیاد کو ادائیگی خدمات فراہم کرتے ہوئے یونین پے اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے شنگھائی سمیت بڑے شہروں کے ساتھ کام کررہا ہے۔

ادائیگی نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم بنا چکا ہے جہاں رہائشی باآسانی یوٹیلٹی اور کریڈٹ کارڈ کے بل ادا کرسکتے ہیں۔ یہ چھوٹی-ٹکٹ ٹرانزیکشن کے لیے کانٹیکٹ لیس یونین پے کوئیک پاس سروس  کو بھی ترویج دے چکی ہے، جس کے ذریعے ادائیگی محض چھونے کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

ادائیگی مارکیٹ کے رحجانات کے مطابق رہنے کے لیے یونین پے ایک آن لائن ادائیگی پلیٹ فارم تخلیق کرچکا ہے اور موبائل ادائیگی میں بہتر کوششیں کی ہیں۔ اس کے آن لائن اور موبائل ادائیگی صارفین اب تک 200 ملین سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

سمندر پار مارکیٹوں میں جدید یونین پے مصنوعات اور خدمات تیزی سے استعمال کی جارہی ہیں، جس میں چین سے باہر 10 ملین آن لائن تاجر ہیں جو اس وقت یونین پے کارڈز سے ادائیگی وصول کرتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر یونین پے چپ کارڈز کے اجراء کے ساتھ کوئیک پاس جیسی جدید ایپلی کیشنز بھی بہتر بنائی جارہی ہیں۔

“سالوں تک جستجو اور موجودہ مارکیٹ ماحول اور رحجانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یونین پے ایسا تزویراتی مقام حاصل کرچکا ہے جواس کی ترقی کے لیے موزوں ہے۔ اور یہ مقام ایک آزاد اور جامع خدمات پلیٹ فارم ہے جو عالمی اثرورسوخ رکھتا ہے،” انہوں نے کہا۔

“اس ہدف کو حقیقت بنانے کے لیے بین الاقوامیت ضروری ہے۔ 13 سال کی تیز ترقی کے بعد یونین پے عالمی ٹرانزیکشن حجم کے اعتبار سے نمبر 2 اور قبولیت لحاظ سے نمبر 3 پر موجود ادائیگی نیٹ ورک ہے۔ اس نے ہماری عالمی ترقی کے لیے بنیاد ڈالی اور ہم یونین پے کو ایک عالمی نیٹ ورک اور بین الاقوامی برانڈ بنانے کے لیے عالمی سطح پر جانے کی اس حکمت عملی سے چمٹے رہیں گے۔”

یونین پے انٹرنیشنل نے اسی روز کارتاسی کے ساتھ شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے جو اٹلی میں سب سے بڑا حاصل کنندہ ہے، جس کے مطابق رواں سال جولائی کے اختتام تک کارتاسی کے تحت 15,000 تاجر یونین پے قبول کرنا شروع کررہے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog