چین-سی ای ای سی نمائش کامیابی کی راہ گزر پر

ننگ بو، چین، 17 جون 2015ء / سن ہوا-ایشیانیٹ — جیسے ننگ بو پہلی چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کی میزبانی کے قریب پہنچا ہے، شہر 8 جون سے شروع ہونے والی اس پانچ روزہ تقریب کا جشن منا رہا ہے جس نے مستقبل کے بیج بوئے ہیں۔

“کشادگی اور تعاون میں اضافے اور شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر” کے موضوع کے ساتھ چین-سی ای ای سی نمائش چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تعاون کے لیے بلغراد رہنما ہدایات کے تحت ہوئی، جس پر دسمبر 2014ء میں بلغراد، سربیا میں دستخط کیے گئے تھے۔

چین-سی ای ای سی نمائش میں چین اور 16 سی ای ای ممالک کے ہزاروں حکومتی رہنماؤں اور کاروباری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پانچ روزہ تقریب میں سرمایہ کاری سمپوزیمز، تجارتی نمائشوں، کاروباری فورمز اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ دیکھا گیا، جو ممکنہ طور پر چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان ہر طرف کے تعاون کو فروغ، چی جیانگ صوبے کے بین الاقوامی اثر ورسوخ میں اضافہ اور ننگ بو بندرگاہ کی معیشت کو سہولت دیں گی۔

سی ای ای ممالک کے 70 سے زائد حکومتی شعبوں اور اداروں نے چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری تعاون سیمینار کے موقع پر بنیادی ڈھانچے، سیاحت، ساخت گری، خوراک اور طب کے 132 تعاون منصوبوں پر 200 سے زیادہ حکومتی شعبوں، سرمایہ کاری کو ترویج دینے والے اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ جامع مذاکرات کیے۔

منتظمین نے ایک سی ای ای خصوصی مصنوعات کا میلہ بھی منعقد کیا جس کا ہدف ننگ بو بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں چین کے مقامی خریدار تھے۔ میلے میں 16 سی ای ای ممالک کے کل 201 اداروں نے شرکت کی، اور شراب، شہد، دست کاری اور آرائش و زیبائش کی مصنوعات سمیت 3,000 سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کی۔

مزید برآں، سی ای ای ممالک کی جانب سے خصوصی مصنوعات کے لیے 70,000 مربع میٹر نمائش ہال 4 ارب یوآن (644 ملین ڈالرز) کی کل سرمایہ کاری سے تعمیر ہوگا، جو انتظامی کمیٹی کے مطابق ممکنہ طور چین اور دیگر ممالک سے زیادہ مہمانوں کی توجہ مبذول کروائے گا۔

چین-سی ای ای سی نمائش کے اہم حصے کے طور پر چین-سی ای ای سی فورم برائے تعاون اضافے میں چین اور سی ای ای ممالک کے کئی حکومتی رہنماؤں نے شرکت کی تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے پس منظر میں چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے پر بات کی جائے۔

منصوبہ صدر سی جن پنگ نے 2013ء میں پیش کیا تھا، جس کا مقصد دو قدیم تجارتی راستوں کو زندہ کیا جائے اور باہمی فائدے کے تحت مارکیٹوں کو مزید کھولا جائے۔

مزید برآں، منتظمین نے طرفین کے درمیان ثقافت و سیاحت کو بڑھانے کی کوشش کے لیے کئی بڑی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

ننگبو شہر نے ننگبو میوزیم آف آرٹ میں دوسری سی ای ای ممالک ہم عصر فن پارہ نمائش منعقد کی، جس نے  16 سی ای ای ممالک کے 19 مصوروں کی 74 آئل پینٹنگز کو پیش کیا۔ فن پاروں کی نمائش وہ مشترکہ بنیاد فراہم کرتی ہے جس پر چینی اور مشرقی یورپ کے فن کار فنون کا تبادلہ کرسکتے ہیں اور ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیےمدد کرسکتے ہیں۔

10 جون کو دوطرفہ سیاحتی ترقی کے فروغ کے لیے سیاحتی تعاون کے معاہدوں کے ایک سلسلے پر چین (ننگ بو)-سی ای ای سی سیاحتی تعاون اور تبادلہ کانفرنس میں دستخط  کیے گئے۔

یہ تمام سرگرمیاں اور دو طرفہ معاہدے شاہراہ ریشم اقتصادی راہ گزر کے ساتھ واقع سی ای ای ممالک کے ساتھ چین کی معیشت، تجارت، ثقافت اور سیاحت کی بحال کرنے کے لیے زبردست قوت فراہم کرنا ممکن بنائیں گے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.cceecexpo.org/site_en/index.html

http://english.ningbo.gov.cn/

ذریعہ: ننگ بو میونسپل بیورو آف نیوز

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=255908

Latest from Blog