اے ٹی این نے پرو کبڈی لیگ 2015ء کے دوسرے سیزن کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

ٹورنٹو، 18 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– کینیڈا کے سب سے بڑے جنوبی ایشیائی نشریات کار ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ (اے ٹی این) (ٹی ایس ایکس – وی- سیٹ) یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہے کہ اس نے 18 جولائی سے 23 اگست 2015ء تک بھارت میں ہونے والی پرو-کبڈی لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔

پرو-کبڈی لیگ (پی کے ایل) بھارت میں ہونے والی ایک پیشہ ورانہ کبڈی لیگ ہے، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر ہے۔ پرو کبڈی آٹھ شہروں کی ایک لیگ ہے جو کاروان طرز میں ہوتی ہے جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو مرتبہ کھیلتی ہیں۔ 8 فرنچائز ٹیمیں جو کپ کے لیے کھیلتی ہیں – بنگال واریئرز، بنگلورو بلز، دبنگ دہلی، جے پور پنک پینتھرز (جو بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن کی ملکیت ہے)، پٹنہ پائرٹس، پونیری پلٹن، تلگو ٹائٹنز اور یو ممبا ہیں۔ پرو کبڈی لیگ کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد یہ سیزن زیادہ  بہتر اور بڑے پیمانے پر ہونے کا عہد کرتا ہے۔ جے پور پنک پینتھرز نے پرو کبڈی کا پہلا اعزاز حاصل کیا تھا اس نے پچھلے سال یو ممبا کو 35-24 سے شکست دی تھی۔

لیگ کو بین الاقوامی کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف)، ایشین کبڈی فیڈریشن (اے کے ایف) اور امیچر کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اے کے ایف آئی) کی باضابطہ اجازت حاصل ہے، جو اس کے لیے باہم ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ اے ٹی این تمام 60 مقابلے دو مختلف زبانوں میں 6 اے ٹی این چینلوں پر پیش کرے گا۔ اے ٹی این کے 2 چینل بشمول سی بی این مقابلے انگریزی زبان میں جبکہ 4 دیگر اے ٹی این چینل ہندی/پنجابی میں پیش کریں گے۔

اے ٹی این کے سی ای او ڈاکٹر شان چندرشیکھر نے کہا کہ “ہم گزشتہ سیزن میں ان متحرک کھیلوں کی پیش کاری اور پروڈکشن کے اعلیٰ معیار سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ ہمیں اس شاندار نئی سیریز کو ایک مرتبہ پھر کینیڈا بھر میں پیش کرنے پر بہت خوشی ہے۔”

کبڈی بھارت کا ایک قدیم کھیل ہے، جس میں دو ٹیمیں باری باری حریف کے علاقے میں اپنا کھلاڑی بھیجتی، حریف ٹیم کے اراکین کو چھونے اور دوسری ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کے ہاتھوں رکے بغیر واپس اپنے “علاقے” میں آتی ہیں۔ یہ بنگلہ دیش کا قومی کھیل اور بھارت میں پنجاب، تامل ناڈو، آندھرا پردیش کا ریاستی کھیل اور ساتھ ساتھ پاکستان میں ایک مقبول کھیل ہے۔

اے ٹی این 50 سے زیادہ خصوصی ٹیلی وژن چینلوں کے ساتھ کینیڈا کی متنوع قومی برادریوں کو خدمات دیتا ہے۔ ادارہ اپنا پرچم بردار اے ٹی این ایچ ڈی عام دلچسپی کی سروس پیش کرتا ہے، 3 کھیلوں کے چینل، 4 خبروں، پانچ بالی ووڈ فلموں کے چینل اور مختلف اقسام کے چینلوں میں 4 موسیقی، 4 طرز زندگی، تین چینی، 6 پنجابی اور متعدد علاقائی زبانوں کے چینل شامل ہیں۔ اے ٹی این امریکہ اور کینیڈا بھر میں سیٹلائٹ ریڈیو کے ذریعے ایک جنوبی ایشیائی ریڈیو سروس بھی چلاتا ہے۔ اے ٹی این کا کچھ مواد بیل موبائل فون پر بھی دستیاب ہو جو وڈیو کو سپورٹ کرتا ہے۔ اے ٹی این دور درشن، اسٹار نیٹ ورک (نیوز کارپوریشن)، سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی وژن، وایاکوم، ٹائمز ٹیلی وژن نیٹ ورک، بی 4 یو نیٹ ورک، این ڈی ٹی وی، ڈزنی، اے آر وائے گروپ اور دیگر معروف بین الاقوامی نشریات کاروں کے ساتھ پروگرامات کے لیے اتحاد بھی رکھتا ہے۔ اے ٹی این چینل متعدد کیبل، سیٹلائٹ اور آئی پی ٹی وی پلیٹ فارموں پر کینیڈا بھر میں دستیاب ہے جیسا کہ شا کیبل، بیل ٹی وی، راجرز کیبل، بیل فائب ٹی وی، ٹیلس آپٹک ٹی وی، شا ڈائریکٹ، کوگیکو کیبل، وی میڈیا اور دیگر۔

ہم سیف ہاربر فراہمی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

ملاحظہ کیجیے www.asiantelevision.com یا رابطہ کیجیے: پرمود اسرانی، نائب صدر – مارکیٹنگ، ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ، 330 کوچرین ڈرائیو، مارکھم، اونٹاریو ایل 3 آر 8 ای 4، ٹیلی فون: 905-948-8199، ای میل: atn@asiantelevision.com

Latest from Blog