آن ہیوسر-بوش ان بیو نے ساب ملر پی ایل سی کے حوالے سے بیان جاری کردیا

برسلز، 16 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– آن ہیوسر-بوش ان بیو (اے بی ان بیو) (یورونیکسٹ: ABI) (این وائی ایس ای: BUD) نے ساب ملر پی ایل سی کےاعلان کا مشاہدہ کرلیا ہے۔ اے بی ان بیو تصدیق کرتا ہے کہ دو اداروں کے اتحاد کے حوالے سے ساب ملر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔ اے بی ان بیو کا ارادہ ایک سفارش کردہ مالی حساب کے بارے میں ساب ملر کے بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ہے۔

اس کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جاسکتی کہ یہ طریقہ ایک پیشکش یا معاہدے پر منتج ہوگا، یا کسی بھی ایسے معاہدے کی شرائط ہوں گی۔

مزید بیان مناسب موقع پر جاری کیا جائے گا۔

تحویل اورانضمام پر شہری مجموعہ قوانین کی شق 2.6 (ا) کے مطابق اے بی ان بیو کو لازمی 14 اکتوبر 2015ء بروز بدھ شام 5 بجے تک ساب ملر کے لیے پیشکش کا مضبوط ارادہ ظاہر کرنا ہوگا جو اس مجموعہ قوانین کی شق 2.7 کے مطابق ہو یا اعلان کرنا ہوگا کہ وہ ساب ملر کے لیے پیشکش پر ارادہ نہیں رکھتا، اس صورت میں اعلان ایسے بیان کے طور پر لیا جائے گا جس پر مجموعہ قوانین کی شق 2.8 لاگو ہوگی۔ یہ حتمی تاریخ صرف ساب ملر اور ٹیک اوور پینل کی رضامندی سے اور مجموعہ قوانین کی شق 2.6 (ج) کے مطابق آگے بڑ ھ سکتی ہے۔

مجموعہ قوانین کی شق 2.10 کے مطابق اے بی ان بیو تصدیق کرتا ہے کہ، اعلان کی تاریخ کے مطابق، وہ 1,608,242,156 عام حصص رکھتا ہے جو اجراء کی فیس ویلیو نہیں رکھتے اور یورونیکسٹ برسلز (آئی ایس آئی این: BE0003793107) میں تجارت کے لیے پیش کیے گئے۔ اے بی ان بیو ایک امریکی ڈپازٹری ریسپٹس (“اے ڈی آر”) پروگرام رکھتا ہے جس کے لیے بینک آف نیو یارک میلن تحویل دار کا کام کرتا ہے۔ ہر اے ڈی آر شیئر اے بی ان بیو کے ایک عام شیئر کی نمائندگی کرتا ہے۔ اے ڈي آرز کا نیو یارک اسٹارک ایکسچینج میں لین دین کیا گیا ہے (آئی ایس آئی این: US03524A1088)۔

اس خبری اعلامیہ کے انگریزی، ولندیزی اور فرانسیسی ترجمے www.ab-inbev.com پر پیش کیے جائیں گے۔

ہدایات

تحویل مجموعہ قانون (“کوڈ”) کے اظہار کے لوازمات

مجموعہ قانون کی شق 8.3 (ا) کے تحت کوئی بھی فرد پیش کرنے والے کسی بھی ادارے یا کسی بھی سیکورٹی ایکسچینج پیش کار کے 1 فیصد یا اس سے زيادہ کسی بھی درجے کی متعلقہ سیکورٹیز میں دلچسپی رکھتا ہو (وہ پیش کار جو اس پیش کار کے علاوہ ہو جس نے صرف نقد میں اعلان کیا ہے کہ یہ پیشکش ہے، یا اس جیسا) جو پیش کردہ عہد کے آغاز پر لازمی اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر بنائے، اور اگر تاخیر سے، تو کسی بھی سیکورٹیز ایکسچینج پیش کار کے اعلان کے مطابق کرے۔ اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر میں فرد کی دلچسپی مختصر عہدے، سبسکرائب کرنے کے حقوق، کسی بھی (i) پیشکار ادارے اور (ii) کسی بھی سیکورٹی ایجنسی پیش کار (وں) کی متعلقہ سیکورٹیز شامل ہونی چاہئیں۔ ایک ایسے فرد پر جس پر شق 8.3 (ا) لاگو ہوتی ہے کی جانب سے اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر پیشکش کے دور کے آغاز کے بعد 10 کاروباری دنوں کے اندر اندر ساڑھے 3 بجے سہ پہر (بوقت لندن) سے زیادہ تاخیر سے پیش نہیں کی جانی چاہیے، اور اگر مناسب ہو، تو پہلے شناخت شدہ سیکورٹیز ایکسچینج پیش کار کے اعلان کے بعد 10 ویں کاروباری دن پر ساڑھے 3 بجے (بوقت لندن) سے زیادہ دیر نہ ہو۔ متعلقہ افراد جو پیش کار ادارے یا سیکورٹیز ایکسچینج پیش کار کی متعلقہ سیکورٹیز سے حتمی تاریخ سے قبل اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر کے لیے معاملہ کرتے ہیں انہیں اس کے بجائے لازمی ڈیلنگ ڈسکلوژر بنانا چاہیے۔

مجموعہ قوانین کی شق 8.3 (ب) کے تحت کوئی بھی شخص جو پیش کار ادارے یا کسی بھی سیکورٹی ایکسچینج پیش کار کے 1 فیصد یا اس سے زيادہ کسی بھی درجے کی متعلقہ سیکورٹیز میں دلچسپی رکھتا ہو لازمی ڈیلنگ پوزیشن ڈسکلوژر بنائے، اگر فرد پیش کار ادارے یا کسی بھی سیکورٹی ایکسچینج پیش کار کی متعلقہ سیکورٹیز میں معاملات کرنے والا ہے۔ ڈیلنگ ڈسکلوژر لازمی متعلقہ معاملے اور فرد کی دلچسپیوں اور مختصر عہدے، سبسکرائب کرنے کے حقوق، کسی بھی (i) پیشکار ادارے اور (ii) کسی بھی سیکورٹی ایجنسی پیش کار (وں) کی تفصیلات شامل ہونی چاہئیں، جو شق8 کے تحت پہلے جاری کردہ تفصیلات کی وسعت کو محفوظ کریں۔ کسی فرد کی جانب سے ایک ڈیلنگ ڈسکلوژر وہ ہے جس پر شق 8.3 (ب) لاگو ہوتی ہے جسے متعلقہ معاملے کی تاریخ کے بعد کاروباری دن پر ساڑھے 3 بجے (بوقت لندن) سے تاخیر سے نہیں ہونا چاہیے۔

ایک دوافراد ایک ساتھ کسی معاہدے یا مفاہمت کی پیروی کررہے ہیں، چاہے وہ باضابطہ ہو یا بے ضابطہ، تاکہکسی بھی پیش کار ادارے کاسیکورٹی ایکسچینج پیش کار کی متعلقہ سیکورٹیز میں دلچسپی حاصل کریں یا اس پر گرفت مضبوط کریں، انہیں شق 8.3 کے تحت اس کام کے لیے واحد فرد سمجھا جائے گا۔

اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژرژلازمی طور پر پیش کار ادارے یا کسی بھی پیش کار کی جانب سے ہونے چاہئیں جبکہ ڈيلنگ ڈسکلوژرز لازمی طور پر پیش کار ادارے، یا کسی بھی پیش کار اور کسی بھی فرد جو ان سے متعلق ہو کی جانب سے بھی ہونے چاہئیں (شق 8.1، 8.2 اور 8.4 دیکھیں)۔

پیش کار اور پیش کار اداروں کی تفصیلات جو متعلقہ سیکورٹیز اوپننگ پوزیشن ڈسکلوژر اور ڈیلنگ ڈسکلوژرز کے بارے میں ہوں گی ٹیک اوور پینل کی ویب سائٹ پر ڈسکلوژر ٹیبل www.thetakeoverpanel.org.ukپر لازمی دکھائی جا سکتی ہیں، جس میں اجراء میں متعلقہ سیکورٹیز کی تعداد کی تفصیلات، پیشکش دور کا آغازکب اور اور پہلی مرتبہ پیش کار کو شناخت کب کیا گیا، درج ہوں گی۔ اگر آپ کو اوپننگ پوزيشن ڈسکلوژر یا ڈیلنگ ڈسکلوژر کرنے کے حوالے سے کوئی بھی شک ہے تو آپ کو پینل کے مارکیٹ سرویلنس یونٹ سے +44 (0)20 7638 0129 پر رابطہ کرنا چاہیے۔

آن ہیوسر-بوش ان بیو روابط
ذرائع ابلاغ
ماریان آمسمس
ٹیلی فون: 9281-573-212-1+
ای میل: marianne.amssoms@ab-inbev.com

کیرن کوک
ٹیلی فون: 9283-573-212-1+
ای میل: karen.couck@ab-inbev.com

کیتھلین وان بوسلیئر
ٹیلی فون: -23-68-27-16-32+
ای میل: kathleen.vanboxelaer@ab-inbev.com

اسٹیو لپن، برنسوک گروپ یو ایس
ٹیلی فون: 3810-333-212-1+
ای میل: slipin@brunswickgroup.com

رچرڈ ژاک، برنسوک گروپ برطانیہ
ٹیلی فون: 5959-7404-20-44+
ای میل: rjacques@brunswickgroup.com

سرمایہ کار
گراہم اسٹیلی
ٹیلی فون: 4365-573-212-1+
ای میل: graham.staley@ab-inbev.com

کرسٹینا کیسپرسن
ٹیلی فون: 4376-573-212-1+
ای میل: christina.caspersen@ab-inbev.com

ہیکو وولسیک
ٹیلی فون: 88-68-27-16-32+
ای میل: heiko.vulsieck@ab-inbev.com

آن ہیوسر-بوش ان بیو کے بارے میں
آن ہیوسر-بوش ان بیوایک پبلکلی ٹریڈڈ کمپنی (یورونیکسٹ: ABI) ہے جو لیوین، بیلجیئم میں قائم ہے اور نیو یارک اسٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای: BUD) میں امریکن ڈپازٹری ریسپٹس رکھتی ہے۔ یہ معروف عالمی شراب ساز ہے اور دنیا کی سرفہرست پانچ صارفی مصنوعات کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ بیئر، حقیقی سماجی نیٹ ورک، ہزاروں سالوں سے لوگوں کو ایک جگہ پر جمع کررہا ہے اور ہمارا پورٹ فولیو 200 سے زیادہ بیئر برانڈز کا حامل ہے جو صارفین کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس میں بڈوائيزر (ر)، کورونا (ر) اور اسٹیلا آرٹوئس (ر) جیسے عالمی برانڈز؛ بیکس (ر)، لیفے (ر) اور ہوئیگارڈن (ر) جیسے بین الاقوامی برانڈز؛ اور بڈ لائٹ (ر)، اسکول (ر)، براہما (ر)، انکارکٹیکا (ر)، کوئلمیس (ر)، وکٹوریا (ر)، موڈیلو اسپیشل (ر)، مائیکلوب الٹرا (ر)، ہربائن (ر)، سیڈرن (ر)، کلنسکوئے (ر)، سبرسکایا کورونا (ر)، چرنگوسکی (ر)، کاس (ر) اور جیوپیلر (ر) جیسے مقامی برانڈز شامل ہیں۔ آن ہیوسر-بوش ان بیو کی معیار سے وابستگی 600 سے زیادہ سالوں کے شراب سازی کی روایت اور لیوین، بیلجیئم میں ڈين ہورن بریوری میں پنہاں ہے، اور ساتھ آن ہیوسر اینڈ کمپنی بریوری کے رہنما جذبے میں بھی جو 1852ء سے سینٹ لوئس، امریکا میں ہے۔ جغرافیائی طور پر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں متوازن مقام کے ساتھ آن ہیوسر-بوش ان بیو دنیا بھر کے 25 ممالک میں مقیم تقریباً 155 000 ملازمین کی اجتماعی قوت کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ 2014ء میں اے بی ان بیو نے 47.1 ارب امریکی ڈالرز کا فائدہ اٹھایا۔ ادارہ بہترین بیئر کمپنی بننے کے لیے جدوجہد کرتا ہے تاکہ ایک بہتر دنیا کے لیے افراد کو اکٹھا کیا جائے۔ مزید جاننے کے لیے ab-inbev.com، facebook.com/ABInBev یا @ABInBevNews کے ذریعے ٹوئٹر پر دیکھیں۔

ملفوف معلومات بیلجیئم کے شاہی حکم نامہ 14 نومبر 2007ء کے مطابق باضابطہ اطلاع پر مشتمل ہے جو باقاعدہ مارکیٹ میں تجارت کے لیے پیش کیے گئے مالیاتی اسباب کے جاری کنندہ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہے۔

Latest from Blog