“سیزر ٹو دی ریسکیو” کے اسٹار سیزر میلان کتوں کے مالکان کے لیے تعلیمی سیمینارز کے ساتھ ایشیا کا دورہ کریں گے

پیک لیڈر سیمینار مئی 2016ء میں شروع ہوں گے

لاس اینجلس، 7 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر– نیو یارک ٹائمز کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کے مصنف اور نیٹ جیو وائلڈ پر آنے والی مشہور ٹیلی وژن سیریز “سیزر ٹو دی ریسکیو” کے اسٹار سیزر میلان نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ مئی 2016ء سے ایشیا کے چار شہروں، بنکاک، تائی پے، ہانگ کانگ اور سنگاپور، میں دو روزہ تعلیمی پیک لیڈر سیمینارز میں درس دیں گے۔

سیزر میلان کتوں کی نفسیات پر دنیا کا معروف ترین نام اور قابل احترام ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ ان کا ٹی وی شو 120 سے زیادہ ممالک میں ہفتہ وار 40 ملین سے زیادہ افراد کی جانب سے دیکھا جاتا ہے۔ کتوں کی تربیت میں ان کی انوکھی صلاحیتیں جانی مانی ہیں جو بدتمیز کتوں کو بھی بہترین پالتو جانور بنا رہی ہیں۔

پیک لیڈر سیمینارز سنیچر اور اتوار کو ہوں گے جس میں سیزر ان کتوں پر کام کریں گے جو رویے کے عام مسائل سے دوچار ہیں اور حد سے زیادہ بھونکنے، خوف، چہل قدمی کے دوران بھاگ جانے اور کتوں کے مالکان کو درپیش دیگر عام مسائل کے بارے اہم تجاویز دیں گے۔

پیک لیڈر سیمینارز کی تاریخی یہ ہیں:

14 و 15 مئی 2016ء ہانگ کانگ، چین
21 و 22 مئی 2016ء بنکاک، تھائی لینڈ
28 و 29 مئی سنگاپور، ملائیشیا
4 و 5 جون 2016ء تائی پے، تائیوان

ان سیمینارز کو اسپانسر تان چونگ انٹرنیشنل کے ایک ماتحت ادارے موٹر امیج نے کیا ہے جو مارکیٹوں میں سبارو کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کی توجہ اپنی ایشیائی علاقائی مارکیٹنگ کوششوں میں پالتو جانوروں کے مالکان کو منسلک کرنے پر ہے۔

تان چونگ انٹرنیشنل لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلین ٹین نے کہا کہ “ہمیں سیزر میلان کو ایشیا میں اور پہلی بار دو روزہ تعلیمی سیمینارز میں لانے پر فخر ہے۔ ہم اپنے صارفین میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہتےہیں کہ کتوں کے عام خراب رویے سے کس طرح نمٹا جائے۔ ہمارا سمجھنا ہے کہ یہ زیادہ خوشی اور محبت دیتا ہے اور ہمیں ایسا کرنے میں سیزر اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے فخر محسوس ہوگا۔”

میلان نے کہا کہ “میری نظریں سبارو کے ساتھ کام کرکے ان تعلیمی سیمیناروں کی دستیابی ممکن بنانے پر ہیں جو لوگوں کو کتوں کے عام خراب رویے کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے میں مدد دیں گے۔”

سیمینار کے تحت دیگر موضوعات میں شامل ہیں: کتے سے رابطہ کس طرح کریں، توانائی کو سمجھیں اور یہ کس طرح آپ اور آپ کے کتے کے رویے کو متاثر کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے http://www.packleaderseminar.com/

سیزر میلان کے بارے میں

نیو یارک ٹائمز کی بہترین فروخت ہونے والی کتاب اور دو مرتبہ کی ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ٹیلی وژن شخصیت سیزر میلان کتوں کی بحالی کے شعبے میں ایک مستند شخصیت کے طور پر ساکھ قائم کر چکے ہیں۔ کتوں کے ساتھ کام کرنے کا  25 سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والے میلان بھروسہ، احترام اور محبت کا فلسفہ استعمال کرتے ہوئے جارحانہ، خوفزدہ اور نفسیاتی کتوں کو بحال کرتے ہیں جبکہ ان کے مالکان کو تعلیم دیتے ہیں کہ کس طرح ان کا اپنا رویہ پالتو جانوروں پر اثر ڈالتا ہے۔ میلان خوردہ اور گھریلو تفریحی مصنوعات، کتابوں اور Cesarsway.com؛ سیزر میلان پیک پروجیکٹ پر جاری کام کے ذریعے اور اپنی ٹیلی وژن سیریز سیزر 911 کے ذریعے ٹیلی وژن ناظرین سے تعلق کے ذریعے کتوں کی تربیت اور دیکھ بھال میں ساکھ قائم کر چکے ہیں جو کتوں کی مدد اور مشاورت کے بڑے وسائل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.cesarsway.com ملاحظہ کیجیے۔ فیس بک (cesar.millan)، ٹوئٹر (@cesarmillan) اور یوٹیوب (CesarMillan) پر سیزر کو فالو کیجیے۔

Latest from Blog