‫ووڈافون تحقیق: 75 فیصد عالمی ادارے کام کی نرم پالیسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے

سنگاپور کے 53 فیصد اداروں نے نرم پالیسی نافذ کرنے کے بعد منافع میں اضافہ ظاہر کیا

سنگاپور، یکم جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

آج ووڈافون نے اپنی تحقیق فلیکسایبل: دوست یا دشمن؟ کے نتائج ظاہر کردیے ہیں جس نے پایا کہ دنیا بھر میں 75 فیصد اداروں نے کام کی نرم پالیسیاں لاگو کیں تاکہ ملازمین کو اپنے گھنٹے تبدیل کرنے اور دور سے کام کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیوں گے استعمال کی سہولت ملے۔ تین براعظموں میں 8,000 کاروباری ماہرین کے سروے نے ظاہر کیا کہ سنگاپور میں 53 فیصد ادارے جنہوں نے کام پر نرمی متعارف کروائی نفاذ کے بعد منافع میں اضافہ دیکھا۔

دی فلیکسایبل: دوست یا دشمن؟ 10 ممالک میں تحقیق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں، سرکاری شعبوں کی انجمنوں اور کثیر القومیاداروں (ایم این سیز) کی جانب سے جوابات پر مبنی ہے۔ جواب دینے والوں نے – نمایاں حد تک – کہا کہ ان کے خیال میں کام پر نرمی کے نتیجے میں کارکردگی بہتر ہوئي ہے:

  • دنیا بھر سے 61 فیصد جواب دینے والوں نے کہا کہ ان کے اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا؛
  • 83 فیصد نے پیداوار میں بہتری کی خبر دی؛ اور
  • 58 فیصد نے مانا کہ کام کی نرم پالیسیوں نے ان کے ادارے کی ساکھ پر مثبت اثر ڈالا۔

تیز رفتار موبائل ڈیٹاسروسز، فکسڈ لائن براڈبینڈ اور کلاؤڈسروسز کی تیزی سے قبولیت کام کی جگہ پر اس انقلاب میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں: 61 فیصد جواب دینے والے اب اپنے گھر پر براڈبینڈ سروس استعمال کرکےکام کی ایپلیکیشنز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور 24 فیصد اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کے ذریعے براڈبینڈڈونگل کے ساتھ موبائل ڈیٹا کنکشن استعمال کرتے ہیں۔

سنگاپور کے تین چوتھائی سے زیادہ ادارے کام پر نرمی پیش کرتے ہیں، البتہ رکاوٹیں اب بھی موجود

سنگاپور میں جواب دینے والے 76 فیصد اداروں نے کہا کہ انہوں نے کام کی نرم پالیسیاں لاگو کیں، جو 75 فیصد کے عالمی اوسط کے برابر ہیں۔ جانے گئے فوائد میں شامل ہیں:

  • 53 فیصد سنگاپور اداروں نے کام پر نرمی لاگو کرنے کے بعد بڑھتا ہوا منافع دیکھا۔
  • کام پر نرمی کا نفاذ کرنے والے 77 فیصد سنگاپوری اداروں نے ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ملاحظہ کیا۔
  • کام پر نرمی کا استعمال کرتے ہوئے54 فیصد سنگاپور اداروں میں اجتماعی کام بہتر ہوا۔
  • سنگاپور کے 54 فیصد کارکن کام و عام زندگی کے درمیان توازن کو بہتر بنانے کے لیے کام پر نرمی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
  • ان اداروں میں عملے کے جوش و جذبے میں 75 فیصد اضافہ ہوا۔

ووڈافون کے سروے نے یہ بھی تلاش کیا کہ دنیا بھر میں 20 فیصد جواب دینے والوں نے اب تک کام کی نرم پالیسی کیوں نہیں لاگو کی۔ خاص طور پر سنگاپور میں:

  • 27 فیصد سنگاپوری اداروں نے کام پر نرمی کا نفاذ نہیں کیا کیونکہ وہ خوف رکھتی ہیں کہ ملازمین کا اجتماعی کام زوال کا شکار ہو جائے گا۔
  • 57 فیصد سنگاپوری ملازمین کا سمجھنا ہے کہ اپنی ملازمت کی جگہ پر ان کے پاس ایک کارآمد نرم پالیسی نہیں ہے۔
  • 38 فیصد سنگاپوری ملازمین اس وقت انٹرپرائز سوشل نیٹ ورکنگ استعمال نہیں کرتے – جو ایک ٹول ہے جو کام پر نرمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ووڈافون گلوبل انٹرپرائز ایشیا پیسفک کے صدر بین ایلمس نے کہا کہ “ووڈافون تحقیق کام کی جدید جگہ میں ایک گہری اور فوری تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔ سنگاپوری ملازمین ہمیں بتا رہے ہیں کہ کام پر نرمی منافع کو بڑھتی ہے جبکہ ان کے ملازمین ہمیں بتاتے ہیں کہ وہ زیادہ پیداواری صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان سب کے مرکز پر نئی ٹیکنالوجیاں ہیں جو ہر شعبے کی تشکیل نو کررہی ہیں، تیز رفتار موبائل ڈیٹا نیٹ ورکس اور فکسڈ-لائن براڈبینڈ سے لے کر جدید باہمی کلاؤڈ خدمات تک۔ ہم واقعی ایک ایسے عہد میں ہیں جب کام وہ ہے جو آپ کر رہے ہیں، یہ نہیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں۔

ہدایات برائے مدیران

دی فلیکسایبل: دوست یا دشمن؟ سروے ستمبر اور اکتوبر 2015ء کے دوران مورار (سابق ریڈشفٹ ریسرچ) کی جانب سے ووڈافون کے لیے کیا گیا تھا۔ سروے کیے گئے ممالک/خطے جرمنی، ہانگکانگ، بھارت، اٹلی، نیدرلینڈز، سنگاپور، جنوبی افریقہ، اسپین، برطانیہ اور امریکا تھے۔ 10 ممالک/خطوں میں کل 8,000 اداروں اور ملازمین کا آن لائن انٹرویو لیا گیا۔

ہماری فلیکسیبل ورکنگ گائیڈ www.vodafone.com/WorkFlexi سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

ووڈافون گروپ کے بارے میں

ووڈافون دنیا کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونیکیشنز اداروں میں سے ایک ہے اور وائس، میسیجنگ، ڈیٹا اور فکسڈکمیونیکیشنز جیسی سروسز کی اقسام فراہم کرتا ہے۔ ووڈافون26 ممالک میں موبائل آپریشنز رکھتا ہے، 57 مزيد میں موبائل نیٹ ورکس میں شراکت دار رکھتا ہے اور 17 مارکیٹوں میں فکسڈبراڈبینڈ آپریشنز کا حامل ہے۔ 31 دسمبر 2015ء تک ووڈافونکے 461 ملین موبائل صارفین اور 13 ملین فکسڈبراڈبینڈ صارفین تھے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.vodafone.com۔

مزید معلومات کے لیے

ووڈافون گروپ
میڈیاریلیشنز
www.vodafone.com/media/contact

ٹیکسٹ100 سنگاپور برائےووڈافون
چارلوٹ ٹین
9000 6603 65+
singaporevodafone@text100.com

Latest from Blog