یونین پے کارڈز آسٹریلیا کی صارفی مارکیٹ کے لیے بڑی صلاحیت لاتے ہوئے

شنگھائی، چین، یکم جون 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– چین اور آسٹریلیا کے شہریوں کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں نہ صرف انفرادی سیاح آسٹریلیا کا دورہ کرنا پسند کرتے ہیں، بلکہ زیادہ سے زیادہ چینی ادارے بھی اپنے ملازمین کے لیے آسٹریلیا کا سفر منظم کر رہے ہیں، جو آسٹریلیا کو خریداری میں مستقل اضافہ دیتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے آسٹریلیا نے 1,000 چینی کاروباری سیاحوں پر مشتمل بہت بڑے سیاحتی گروپ کی رہنمائی ہے۔ پیش بینی کی گئی ہے کہ یہ آسٹریلیا میں 4 ملین آسٹریلوی ڈالر کی قوت خریداری لائیں گے۔

آجکل چند چینی ادارے اپنے ملازمین کے سیر سپاٹے، کانفرنس کے انعقاد اور ٹیم بلڈنگ کے لیے انہیں بیرون ملک بھیجنے کا انتظام کررہے ہیں۔ اس لیے دورہ کرنے والے ایک گروپ میں سیاحوں کی تعداد زیادہ ہے۔ دریں اثناء، ادارے اور شرکا زبردست قوت خریداری رکھتے ہیں، اور یونین پے کارڈ کے ساتھ خریداری کرنا پسند کررہے ہیں، جو بلاشبہ کسی سفری مقام پر خریداری کو فروغ دیتا ہے۔

چینی سیاحتی ایجنسی کے ایک ٹور گائیڈ کہتے ہیں کہ “غیر ملکی تاجروں کی جانب سے یونین پے کارڈ کی قبولیت اور یونین پے کارڈ کے لیے متعدد خصوصی پیشکشوں میں اضافے کے ساتھ، ان کاروباری سیاحوں کے کارڈ رکھنے کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور کارڈ کے ساتھ اوسط خریداری حجم بھی مستقل بڑھا ہے۔”

چینی سیاح آسٹریلیا میں پیسے خرچ کرنے کے خواہشمند ہیں، جو بلاشبہ مقامی معیشت کو بہتر بنائے گا۔ ٹورازم ریسرچ آسٹریلیا (ٹی آر اے) کی جانب سے شائع ہونے والے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال آسٹریلیا میں چینی سیاحوں کی جانب سے خریداری کا حجم 6.2 ارب آسٹریلوی ڈالرز تھا، جو گزشتہ 10 سالں میں تقریباً 7 گنا بڑھا ہے۔

اس پس منظر میں سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے زیادہ سے زیادہ آسٹریلوی تاجر یونین پے کارڈز قبول کر رہے ہیں۔ اس وقت 80 فیصد مقامی اے ٹی ایمز اور 50 فیصد مقامی تاجر یونین پے کارڈ قبول کر رہے ہیں، سیاحوں کی جانب سے زیادہ تر دیکھے جانے والے مقامات کا احاطہ کررہے ہیں۔ ان میں تقریباً 160 ہزار پی او ایس ٹرمینل ہیں جو یونین پے قبول کر رہے ہیں۔

“کوئیک پاس”۔ دریں اثنا، 97 فیصد ٹیکسیاں یونین پے کارڈ قبول کر رہی ہیں۔

اس سال کے دوران صارفین ملبورن ایئرپورٹ کے چائنیز کارنر پر یونین پے کارڈ کے ساتھ خصوصی فوائد کا لطف اٹھائیں گے۔ یہ یونین پے انٹرنیشنل کی جانب سے نئے رعایتی پروگرام کا حصہ ہے، جو 100 بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس پر خصوصی رعایت پیش کررہا ہے، جنہیں سیاحوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، چار اہم سیاحتی مقامات، بشمول سڈنی سی ورلڈ، وائلڈلائف پارک، مادام تساؤ کا عجائب گھر اور سڈنی ٹاور یونین پے کارڈ کے ساتھ 40 فیصد رعایت دیں گے۔

آسٹریلیا کے ادارۂ شماریات کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ 2015ء میں آسٹریلیا کا سفر کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد پہلی بار 1 ملین سے تجاوز کرگئی۔ 2020ء تک یہ تعداد 1.4 ملین تک بڑھ جائے گی، جو آسٹریلیا کے لیے سیاح فراہم کرنے والا نمبر ایک مل بن جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog