سوفٹ بینک نے اسمارٹ فونز کی اہمیت کو پھیلانے کے لیے ویب فلم جاری کردی

ٹوکیو، 1 جون 2016ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/–

– اسمارٹ فون نے اوکیناوا کے دور دراز جزیرے کی بوڑھی خاتون کو اوساکا میں اپنے پوتے پوتیوں سے منسلک کردیا –

سوفٹ بینک کارپوریشن نے 25 مئی کو ایک ویب فلم جاری کی ہے جو صارفین کے لیے اسمارٹ فونز کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

وڈیویو آر ایل: https://youtu.be/yY12m7tjghI

فلم دل کو تڑپانے والی ایک کہانی پیش کرتی ہے جس میں ایک بوڑھی خاتون اوکیناوا پری فیکچر کے ایک دور دراز جزیرے، جزیرہ تاراماپر رہتی ہے جہاں سامارٹفونز کے نفوذ کی شرح کم ہے۔

وہ تاراما سے دور اوساکا میں رہنے والے اپنے پوتوں کو یاد کرتی ہے کیونکہ ان سے ملنے کا سال میں ایک ہی موقع ملتا ہے۔ سوفٹ بینک نے تجرباتی بنیادوں پر ایسی کمیونیکیشنزڈیوائسز تیار کیں جنہوں نے ان کو اسمارٹ فون استعمال کرنے کا مجازی تجربہ دینے میں مدد دی تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کے پوتے پوتیاں کیسے بڑے ہو رہے تھے۔ اپنے بیٹے اور اس کی بیوی کی مدد سے خاتون ان ڈیوائسز کے استعمال کے ذریعے اب مستقل بنیادوں پر اپنے پوتے پوتیوں کو دیکھ سکتی ہیں، حالانکہ وہ دونوں ایک دوسرے سے کہیں دور ہیں۔

(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/prwfile/release/M103854/201605311144/_prw_OI2fl_dJIYw587.png)

(دیگر تصاویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201605311144/)

– فلم کا موضوع “اینالوگ جدت طرازی” ہے

ان افراد کی جانب سے درخواستوں کے جواب میں کہ جو کہتے ہیں کہ “ہم اسمارٹ فون استعمال نہیں کر سکتے اور اپنے پوتے پوتیوں کو بڑھتے نہیں دیکھ سکتے،” سوفٹ بینک نے ان اینالوگٹولز کو اپڈیٹ کیا جو بڑے بوڑھے استعمال کرنے کے عادی رہے ہیں۔ “اینالوگ جدت طرازی” نے تاراماجزیرے پر بوڑھی عورت کو اسمارٹ فون کے استعمال کا مجازی تجربہ فراہم کرنے کی سہولت دی۔

– ایک خاندان تاراماپر “اینالوگ جدت طرازی” کا تجربہ اٹھاتا ہے جہاں اسمارٹ فونز عام نہیں ہیں

فلم کی کہانی تاراماجزیرے پر ہے، جو ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں اسمارٹ فونز کے نفوذ کی شرح کم ہے۔ جزیرے پر رہنے والی ایک بوڑھی عورت عام موبائل فون استعمال کرتی ہے لیکن کبھی کوئی ای میل نہیں بھیجی۔ سوفٹ بینک نے ان کے زیر استعمال اینالوگٹولز کو اپڈیٹکرکے نئی کمیونیکیشنزڈیوائسز میں تبدیل کیا تاکہ وہ جو ڈیجیٹل آلات استعمال کرنے کے عادی نہیں وہ بھی آسانی سے استعمال کر سکیں، اس کام میں اوساکا میں رہنے والے ان کے بیٹے کے ساتھ اشتراک کیا تاکہ خاتون کو اسمارٹ فونز سے مانوس کرنے میں مدد دی جائے۔

– ان کے “اینالوگ جدت طرازی” تجربے کو ظاہر کرنے والی وڈیو25 مئی کو آن لائن جاری کی گئی

تاراما خاندان کا “اینالوگ جدت طرازی” تجربہ دکھانے والی دستاویزیوڈیو25 مئی کو آن لائن جاری کی گئی تھی۔ ناظرین دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح تاراماجزیرے پر ایک بوڑھی عورت رابطے کے نئے آلات استعمال کرتی ہے تاکہ اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ روزمرہ رابطہ رکھ سکے حالانکہ وہ پہلے ان کے ساتھ بارہا رابطے نہیں رکھ پاتی تھی۔

خصوصی ویب سائٹ: http://www.softbank.jp/corp/special/personal-innovation-act/

ذریعہ: سوفٹ بینک کارپوریشن

Latest from Blog