مرک نے نئے تصور اور ایم لیب ٹ م نام کے ساتھ کسٹمر تعاون مراکز کا دوبارہ افتتاح کردیا

  • مکمل آخر سے آخر تک ترقیاتی عمل کی سپورٹ اور تربیت کے لئے جدید طرزکی لیباریٹریز
  • ترقی اور مینوفیکچرنگ چیلنجز سے نمٹنے کے نئی ٹیکنالوجی اور حل کی دریافت کو ممکن بناتا ہے
  • اہم دواسازی اور حیاتی ٹیکنالوجی مراکز میں فعال ماحول پری کلینکل سے لے کرمکمل پیداواری عمل تک کسٹمر تعاون کو فروغ دیتا ہے

ڈارمسڈیڈٹ ، جرمنی ، 18 جولائی ، 2016 ء / پی آرنیوزوائر / — مرک ، ایک سرکردہ سائنس و ٹیکنالوجی کمپنی اپنے کسٹمر تعاون کے عالمی نیٹ ورک کا دوبارہ افتتاح کررہی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے گاہکوں کو ایک مشترکہ ریسرچ ماحول فراہم کرے گی جس میں سائنسدان اور انجینئرز ان کے مشکل ترین بایومینوفیکچرنگ چیلنجوں کو حل کرنے پر کام کرنے اور نئے طریقہ علاج کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد دے سکیں گے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160714/389756
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160714/389757

ماضی میں بایو مینوفیکچرنگ سائنس تربیتی مراکز کے طور پر پہچانے جانے والے ، نئے جدید ایم لیب ٹ م تعاون مراکز تجربات کرنے، خرابیوں کا سراغ لگانے اور مسئلہ کےحل کے لئے ایک غیر جی ایم پی ترتیب میں ایسا مصنوعی مینو فیکچرنگ ماحول فراہم کرتے ہیں جو تعلیم اور اول سے آخر تک مکمل عمل کی ترقیاتی سپورٹ کو فروغ دیتا ہے۔ گاہک مصنوعات کی نمائش، عملی تربیت اور تصوراتی کام کے ثبوت میں شامل ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ طریقہ عمل کو بہتر بنانے ، اس کے معیار کو بلند کرنے اور ٹیکنالوجی کی عالمی سطح پر منتقلی کو آسان بنانے کے لئے بہترین طریقے اور نئی سوچ اپنا تے ہیں۔

“یہ مراکز دو سے زیادہ دہائیوں سے ہمارے صارفین اور بایوفارما صنعت کے لئے ایک اہم وسیلہ بن گئے ہیں”، مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ای او، لائف سائنس، اُدت بٹرا نے کہا۔ “نئے تصور اور دوبارہ تیار کیے گئے ایم لیبٹ م تعاون کے مراکز کے ذریعے اب ہم اپنی صنعت کے معروف تصور کو اگلی سطح تک لے گئے ہیں ۔ ہم منفرد اور متاثر کن ماحول ترتیب دے رہے ہیں جہاں ہمارے کسٹمرزہمارے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ مل کرپیداوار میں اضافے اورپیداواری عمل کو بہتر بنانے کے لئے نئے طریقے تلاش کرسکتے ہیں۔”

مرک نے 29 جون، 2016 کو ٹوکیو، جاپان میں اپنے پہلے تزئین شدہ مرکز کی نقاب کشائی کی۔ باقی ماندہ 2016 اور 2017 میں ان مراکز کے دنیا بھر میں باقاعدہ افتتاح کے ساتھ 1995 میں قائم کیے گئے نیٹ ورک میں برازیل، چین، فرانس، بھارت، سنگاپور، جنوبی کوریا اور امریکہ کے مقامات بھی شامل ہوں گے۔

ہر ایم لیب ٹ م تعاون سینٹر، حکومت، تعلیمی اداروں، ریگولیٹری اداروں اور صنعتی ایسوسی ایشن سے گاہکوں اور معاون شراکت داروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مقامی فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہترین طریقے اپنانے اور نالج شیئرنگ کی پیشکش کرے گا۔ کسٹمرز کو پیمائش کرنے اور نقل تیار کرنے والے آلات اور طریقوں کے ساتھ ساتھ تجزیاتی اور ماڈلنگ سپورٹ اور کسٹمر کے تعلیمی پروگراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔

ایم لیب ٹ م تعاون مراکز کے بارے میں مزید جاننے کے لئے اور مرک سہولیات کی ویڈیوز کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تمام مرک خبریں جیسے ہی مرک ویب سائٹ پر دستیاب ہو تی ہیں ای میل کے ذریعے اُسی وقت تقسیم کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی آن لائن اندراج ، اپنے انتخاب کو تبدیل یا اس سروس کو ختم کرنے کے لئے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیے۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت کی دیکھ بھال، حیاتیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں ایک سرکردہ سائنس و ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔تقریبا 50,000 ملازمین ان ٹیکنالوجیز کو مزید ترقی دینے کے لئے جو بائیوفارماسیوٹیکل طریقہ علاج سے زندگی کو بہتر بناتی اور اس میں اضافہ کر تی ہیں، کینسر یا ایک سے زیادہ گلٹیوں کے علاج کے لئے، سائنسی تحقیق اور پیداوار کے لئے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹی وی کے لئے کرسٹل کو مائع کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ 2015 میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یورو کی فروخت کی۔

1668 میں قائم ہونے والی مرک دنیا کی قدیم ترین دواساز اور کیمیکل کمپنی ہے۔ بانی خاندان بدستور پبلک لسٹد کارپوریٹ گروپ کا اکثریتی مالک ہےَ۔ کمپنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق کی حامل ہے۔ واحد مستثنیات امریکہ اور کینیڈا ہیں ، جہاں کمپنی ای ایم ڈی سیرونو، ملیپور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریل کے طور کام کرتی ہے۔

Latest from Blog