یونیسکو اور پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل

یونیسکو پاکستان اپنے انٹرنیشنل پروگرام فار دی ڈیولپمنٹ آف کمیونی کیشن (آئی پی ڈی سی) کے ذریعے ملک میں صحافیوں کی حفاظت میں کردار ادا کر رہا ہے۔ رواں سال نفاذ کے لیے پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) شراکت دار ہے۔

منصوبہ “حفاظتی تربیت کے ذریعے صحافیوں کے تحفظ کی ترویج” یونیسکو اور پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ حفاظتی تربیت 110 صحافیوں اور میڈیا ماہرینکا ہدف رکھتی ہے جو پاکستان کے جنگ زدہ یا بعد از جنگ کے علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔

Mingora, KpK, July 26: Participants getting first-aid and rescue training at a three-day “Promoting Safety of Journalists through Security Training” arranged by Pakistan Press Foundation (PPF) in collaboration with UNESCO in Mingora, Swat.

3 روزہ تربیت کا مقصد جنگ زدہ اور بعد از جنگ زدہ علاقوں میں کام اور ذاتی حفاظت (سفری حفاظت اور گھر سے دفتر تک نقل و حرکت) اور دھونس و دھمکیوں سے نمٹنے کے حوالے سے صحافیوں کی معلومات کو بہتر بنانا ہے ۔ تربیت میں بعد از سانحہ اور ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے کورسز بھی شامل ہیں۔

اب تک صوبہ سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور شکارپور اور صوبہ خیبر پختونخوا کے بٹ خیلہ اور منگورہ کے قصبوں میں 56 صحافی تربیت میں حصہ لے چکے ہیں۔ آج نیوز کے جناب رفیع اللہ بٹ خیلہ نے کہا کہ “ہم اپنے تحفظ کے حوالے سے درپیش خطرات کو عام طور پر ہلکا سمجھتے تھے اور اس تربیت نے ہمیں اہم معلومات دی ہیں جو کام کے دوران درپیش خطرات سے میری حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔”

صحافیوں کو کسی بھی خبر کی کوریج سے قبل خطرے کا اندازہ لگانے اور ساتھ ساتھ تحفظ اور حفاظت کے مناسب اقدامات اٹھانے تربیت دی گئی۔ مزید برآں، پی پی ایف کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کی تربیت کی سہولت بھی رکھی گئی۔

Mingora, KpK, July 26: Participants getting first-aid and rescue training at a three-day “Promoting Safety of Journalists through Security Training” arranged by Pakistan Press Foundation (PPF) in collaboration with UNESCO in Mingora, Swat.

شکارپور میں روزنامہ عبرت کے صحافی رحیم بخش جمالی نے صحافیوں کے لیے اس طرح کی تربیت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ “یہ پہلا موقع ہے کہ ہمیں شکارپور میں اپنی حفاظت کی تربیت دی گئی ہے، ایسے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت ہے جن سے ہم کام کے دوران بچ سکیں۔”

پاکستان میڈیا کارکنوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ اس لیے یونیسکو پاکستان مختلف اقدامات کے ذریعے صحافیوں کی حفاظت کے معاملات میں مدد دیتا ہے، مثال کے طور پر صحافیوں اور میڈیا اداروں کی حفاظت کی حمایت کرکے، صحافیوں کی حفاظت پر تربیت (آئی پی ڈی سی پروگرام) کے لیے فنڈز مختص کرکے اور بین الاقوامی سطح پر اچھے اقدامات کو قومی سطح پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کرکے۔

انٹرنیشنل پروگرام فار دی ڈیولپمنٹ آف کمیونی کیشن (آئی پی ڈی سی)، جسے 1980ء میں بنایا گیا تھا، اقوام متحدہ کے نظام میں واحد بین الحکومتی پروگرام ہے جو ترقی پذیر ممالک اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے شعبوں میں تبدیلی کے عمل سے گزرنے والے ملکوں کی صلاحیتوں کو بڑھا کر قابل عمل ترقی، جمہوریت اور خوش انتظامی میں حصہ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی مدد کو متحرک کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

Latest from Blog