‫اسکائی ڈائیور لیوک ایکنز کی 25,000 فٹ کی بلندی سے – بغیر پیرا شوٹ اور بغیر ونگ سوٹ کے – تاریخی چھلانگ “اسٹرائیڈ گم پریزینٹس ہیون سینٹ”

6 اگست سے http://strideheavensent.tumblr.com/ppv پر دیکھنے کے لیے دستیاب

لاس اینجلس، 31 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– اس اختتام ہفتہ پر عالمی معیار کے اسکائی ڈائیور لیوک ایکنز اسٹرائیڈ گم پریزنٹس ہیون سینٹ٭ کے لیے بغیر پیراشوٹ یا ونگ سوٹ کے 25,000 فٹ کی بلندی پر موجود ہوائی جہاز سے کودے اور جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا میں بحفاظت اتر گئے۔ ایکنز کو ناممکن کو ممکن بناتے دیکھنے کے بعد 42 سالہ شوہر اور والد کا اہل خانہ اور دوستوں نے خیرمقدم کیا۔

یہ تاریخی کارنامہ فوکس پر براہ راست پیش کیا گیا تھا۔ جنہوں نے اس خاص موقع کو ضائع کیا، وہ 6 اگست سے آن لائن http://strideheavensent.tumblr.com/ppv پر دیکھ سکتے ہیں۔

تیسری نسل کے اسکائی ڈائیور ایکنز 18,000 سے زیادہ چھلانگیں رکھتے ہیں اور آسمان سے غوطہ لگانے میں مختلف کرتب پیش کر چکے ہیں۔ ایکنز نے کہا کہ “میں خود کو جسمانی و ذہنی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ آگے پہنچایا ہے لیکن مجھے خود کو ثابت کرنا تھا کہ اسے کیا جا سکتا ہے۔”

اسٹرائیڈ گم مونڈیلیز انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کا برانڈ ہے، جس نے اس تاریخی براہ راست کرتب کو اسپانسر کیا۔ “مونڈیلیز انٹرنیشنل کی عالمی سربراہ برائے کونٹینٹ اینڈ میڈیا منیٹائزیشن لارا ہینڈرسن نے کہا کہ “لیوک خطرے مول لینے اور نئی حدوں تک پہنچنے سے وابستہ ہیں۔ وہ جنونیت کی شدت کے ساتھ جیتے ہیں اور وہ بالکل ویسے ہی ساتھی ہیں جیسا ہم چاہتے ہیں کیونکہ ہم شدید اسٹرائیڈ گم مہم جاری کرنا چاہتے ہیں۔”

اس موقع کو پریسیشن فوڈ ورکس کے کرس ٹیلی اور امیوزمنٹ پارک انٹرٹینمنٹ کے جمی اسمتھ نے مشترکہ طور پر تخلیق کیا تھا۔ اسمتھ نے کہا کہ “ہیون سینٹ کسی بھی اسکائی ڈائیونگ کارنامے سے زیادہ تھا۔ لیوک نے ہر دیکھنے والے پر ظاہر کیا جب آپ اپنے خوابوں کا تعاقب کر رہے ہوں اور خود پر یقین رکھتے ہوں تو آپ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔”

٭کرنے، ازسرنو کرنے یا دہرانے کی کوشش نہ کریں۔ پیشہ ور اسکائی ڈائیور وسیع تربیت کے ساتھ۔

مونڈیلیڈ انٹرنیشنل کے بارے میں

مونڈیلیز انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: MDLZ) ایک بڑا عالمی اسنیکنگ ادارہ ہے، جو 2015ء میں تقریباً 30 ارب ڈالرز کی خالص آمدنی رکھتا ہے۔ 165 ممالک میں خوشی کے مزیدار مواقع تخلیق کرتے ہوئے مونڈیلیز انٹرنیشنل بسکٹوں> چاکلیٹ، گم، کینڈی اور پاؤڈر کے حامل مشروبات میں عالمی رہنما ہے، جس کے پاس کئی ارب ڈالرز کے برانڈز ہیں جیسا کہ اوریو، لو اور نابسکو بسکٹ؛ کیڈبری، کیڈبری ڈیری ملک اور ملکا چاکلیٹ؛ اور ٹرائیڈنٹ گم۔ مونڈیلیز انٹرنیشنل اسٹینڈر اینڈ پور کی 500، نیس ڈیک 100 اور ڈاؤ جونز سسٹین ایبلٹی انڈیکس کا فخریہ رکن ہے۔ www.mondelezinternational.com ملاحظہ کیجیے یا ہمیں ٹوئٹر پر www.twitter.com/MDLZ پر فالو کیجیے۔

امیوزمنٹ پارک یونیورس کے بارے میں

ہمارے ادارے تخلیقی مواد اور تفریح، تکنیکی و بے مثال مصنوعات، کاروباری نمونے اور برانڈ یافتہ تعلقات کو تیار کرنے میں پیش پیش ہیں، ساتھ ہی قدیم انداز کی انقلابی تشہیر میں بھی۔ مزید معلومات کے لیے www.amusementparkinc.com یا www.amusementparkent.com پر جائیں یا ٹوئٹر پر @HeavenSentAPE دیکھیں۔

Latest from Blog