مینڈرین آرچرڈ سنگاپور اور مرینا مینڈرین سنگاپور ہوٹل مہمانوں کو ہینڈی اسمارٹ فون حل کے ساتھ مفت لامحدود ڈیٹا اور بین الاقوامی کنیکٹیوٹی فراہم کریں گے

سنگاپور، 3 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– مینڈرین آرچرڈ سنگاپور اور مرینا مینڈرین سنگاپور نے مہمانوں کے تمام کمروں کو ہینڈی سے لیس کردیا ہے، جو ایک اسمارٹ فون حل ہے جو رجسٹر ہونے والے ہوٹل مہمانوں کو لامحدود 4جی ڈیٹا، مقامی و بین الاقوامی کالو، آن لائن سٹی گائیڈز اور سنگاپور کے دلچسپ مقامات کے لیے ٹکٹ بکنگ کو اپنی انگلیوں پر لانے کی اعزازی رسائی دیتا ہے۔

Meritus Hotels & Resorts.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160803/8521604955LOGO

مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کے تمام 1,077 کمرے اور مرینا مینڈرین سنگاپور کے 575 کمرے اب ہینڈی سے لیس ہیں، مہمان اب اپنے ذاتی اسمارٹ فون ہوٹل سے باہر لے جا سکتے ہیں اور سنگاپور کو کھوجنے کے لیے سفر کے دوران کنیکٹ رہ سکتے ہیں۔ وہ ہوٹل کے رابطوں کی فہرست جیسا کہ مہمانوں کے کمروں، دربان اور ریستورانوں کو براہ راست ڈائل بھی کر سکتے ہیں۔

ہموار رابطہ مفت تیز رفتار ڈیٹا کنیکٹیوٹی اور لامحدود مقامی و بین الاقوامی کالز کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے جن میں 15 ممالک – آسٹریلیا، چین، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا، فلپائن، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، برطانیہ، امریکا اور ویت نام شامل ہیں۔

مہمانوں کی نظریں اپنے اسمارٹ فونز پر پہلے سے موجودہ کھانے اور خریداری کی گائیڈز کے ذریعے شہر میں اور اس کے گرد موجود نئی رعایتی پیشکشوں کے بارے میں کارآمد معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ مزید برآں، وہ پہلے سے موجود سفری ایپس کے ذریعے آسانی کے ساتھ شہر میں گھوم پھر سکتے ہیں جن میں ماس ریپڈ ٹرانزٹ کے نقشے اور مقام کی بنیاد پر ڈیجیٹل شہری گائیڈ شامل ہیں۔

مہمانوں کی نجی حیثیت کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ڈیوائس کو چیک آؤٹ کرنے پر اپنی فیکٹری سیٹنگ پر بحال کردی جائے گی تاکہ اس میں موجود تمام ذاتی ڈیٹا اور براؤزنگ وغیرہ کی تاریخیں ختم ہو جائیں جو دن بھر قیام کے دوران اس میں محفوظ ہو سکتی ہیں۔

مینڈرین آرچرڈ سنگاپور اور مرینا مینڈرین سنگاپور کا انتظام اعزاز یافتہ ہوٹل مینجمنٹ ادارے میریٹس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کی جانب سے کیا جاتا ہے جو طویل عرصے سے سنگاپور میں عالمی معیار کی ایشیائی مہمان نوازی کے طور پر مستحکم ہے۔

مزید معلومات یا بہترین نرخوں پر بک کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.meritushotels.com۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:
جینس ازوپارڈو
علاقائی نائب صدر، برانڈنگ و کمیونی کیشنز
میریٹس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس
ڈی آئی ڈی: 6385 6831 65+
ای میل: janice.azupardo@meritushotels.com

اکرام زینی
مینیجر، مارکیٹنگ کمیونی کیشنز
مینڈرین آرچرڈ سنگاپور، از میریٹس
ڈی آئی ڈی: 6051 6831 65+
ای میل: ikram.zainy@meritushotels.com

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20160803/8521604955LOGO

Latest from Blog