یونین پے انٹرنیشنل: برازیل میں کارڈ استعمال کرنے کی 3 لازمی ٹپس

شنگھائی، چین، 5 اگست 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– اگر آپ برازیل جا رہے ہیں تو اپنے یونین پے کارڈز (62 کے نمبر سے شروع ہونے والے کارڈز) ساتھ لے جانا مت بھولیں تاکہ باسہولت اور ترجیحی سروس کا لطف اٹھا سکیں۔ اب برازیل میں 60 فیصد تاجر اور 30,000 اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں اور کئی تاجر خصوصی یونین پے کارڈز پیشکشیں دے رہے ہیں۔

ٹپ 1: ہوائی اڈوں اور خریداری مراکز میں نقد نکلوائیں

آپ ایٹاؤ بینک اور سٹی بینک کے اے ٹی ایمز سے یونین پے کارڈز کے ذریعے نقد نکلوا سکتے اور بیلنس معلوم کر سکتے ہیں۔ ایٹاؤ بینک سب سے بڑا مقامی کمرشل بینک ہے اور برازیل بھر میں لگ بھگ 30,000 اے ٹی ایمز رکھتا ہے۔ بینک کم از کم اے ٹی ایم کمیشن فیس لیتا ہے: 6 برازیلی ریال فی ٹرانزیکشن۔

کوپاکبانا، ایپانیما اور بارا کے ساحلی اضلاع میں سے ہر علاقے میں 20 سے زیادہ ایٹاؤ بینک اے ٹی ایمز ہیں۔ ہر اے ٹی ایم ایک مرتبہ پیسے نکلوانے پر عام طور پر 750 برازیلی ریال کی حد رکھتا ہے۔

آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ نقد ہوائی اڈوں اور خریداری مراکز سے نکلوائیں۔ ایٹاؤ اے ٹی ایمز ریو ڈی جنیرو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، شاپنگ بوٹافوگو، لیبلون مال اور بارا شاپنگ میں مل سکتے ہیں۔

ٹپ 2: چوراسکو دکانوں اور زیورات مراکز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں

برازیل میں تاجر، مقامی ریستورانوں کا بڑا حصہ، ساؤ پاؤلو، ریو، اگوازو، مناؤس اور براسیلیا میں ایچ سٹرن اور ایمسٹرڈیم ساؤر کے 10 سے زیادہ زیورات مراکز اور ساتھ ساتھ ہوائیناس اور میلیسا برانڈ اسٹورز بھی یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ آپ شوگرلوف ماؤنٹین پارک میں بھی ٹکٹ خریدنے کے لیے یونین پے کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔

یونین پے چپ کارڈ زیادہ محفوظ اور باسہولت ہونے کی وجہ سے تجویزکیا جاتا ہے۔ مقامی کیشیئر آپ سے پوچھیں گے کہ آیا آپ ڈیبٹ کارڈ استعمال کر رہے ہیں یا کریڈٹ۔ چاہے آپ کا کارڈ کوئی سا بھی ہو ‘کریڈٹ’ کی صورت میں جواب دیں۔

ٹپ 3: کئی تاجر یونین پے خصوصی پیشکشیں فراہم کر رہے ہیں

یونین پے کارڈز کے ذریعے ادائیگی کے ساتھ آپ ریو میں ایچ سٹرن، ایمسٹرڈیم ساؤر اور مورینو سے ریو انداز کی ٹی شرٹ حاصل کر سکتے ہیں اور ریسٹورنٹ چونکو اور ریسٹورنٹ چائنیز پیلس میں 10 فیصد رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

یونین پے کارڈز راستے میں آنے والے کئی ڈیوٹی فری اسٹورز پر بھی خصوصی پیشکشیں دیتا ہے، جیسا کہ چارلس ڈی گال ہوائی اڈے پر بائے پیرس ڈیوٹی فری اور جے ایف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اورلی ایئرپورٹ، ڈی ایف ایس اور امریکا کے پانچ بڑے ہوائی اڈوں پر انٹرنیشنل شاپس اور ڈفری۔

برازیل کے ساتھ ساتھ یونین پے کارڈز 11 دیگر لاطینی امریکی ممالک میں بھی سہولت کے ساتھ استعمال کیے جا سکتے ہیں، جن میں میکسیکو، ارجنٹائن، پیرو، بہاماس، سرینام اور کیوبا شامل ہیں۔ یونین پے کارڈ بڑے شہروں اور سیاحتی مقامات میں زیادہ تسلیم کیا جاتا ہے، جو سیاحوں میں مقبول خوبصورت مقامات، خریداری مراکز، ڈیوٹی فری اسٹورز اور ریستورانوں کا احاطہ کر رہے ہیں۔ کیوبا میں تقریباً تمام ہی تاجر اور اے ٹی ایمز، اور میکسیکو میں 80 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایمز اور 100,000 تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog