سب سے طویل عرصے سے اولمپک ریکارڈ یافتہ نے اپنے لانگ جمپ ریکارڈ کو توڑنے کا چیلنج دے دیا، انعام ۔۔۔ ایک بیئر

لانگ جمپر باب بیمون نے کھلاڑیوں کو للکارا ہے کہ وہ ان کے “پرفیکٹ جمپ” کو پیچھے چھوڑیں اور پائیں ایک بیئر، چیمپئنز کی فطری پسند

نیو یارک، 8 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– دنیا میں سب سے طویل عرصے سے موجود ایتھلیٹک ریکارڈز میں سے ایک کے مالک بوب بیمون نے تمام لانگ جمپ کھلاڑیوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس مہینے ان کا ریکارڈ توڑیں۔ وہ انتظار کریں گے اور اگر یہ ٹوٹ گیا تو جیتنے والے کو باب ایک تازہ اور کڑک بیئر خرید کر دیں گے: زندگی کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرنے کا جشن منانے کے لیے بہترین مشروب جو ایک صحت مند اور متوازن طرز زندگی کا حصہ ہے، جب اسے اعتدال میں استعمال کیا جائے تو۔ یہ شرط لگانے والے کا انعام کہیں زیادہ معقول لگتا ہے کیونکہ افتتاحی تقریب کا دن 5 اگست 2016ء بیئر کا بین الاقوامی دن بھی تھا۔

وڈیو – https://youtu.be/ajO_n47KZX0

ریکارڈ توڑنے والے کے لیے بیئر کا انعام کیوں؟ بیئر اور کھیل کا زیادہ تر لوگوں کے تصور سے بھی زیادہ بہت مضبوط ربط ہے۔ انہیں نہ صرف دنیا بھر میں فتوحات کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے، بلکہ یہ مشروب اعتدال میں استعمال کیا جائے تو متوازن طرز زندگی کا حصہ بن سکتا ہے۔ قدرتی اجزا سے بنی بیئر فطری تخمیر کے عمل کا نتیجہ ہے اور اسے بحیرۂ روم کے ساتھ کے علاقوں کی خوراک کا حصہ سمجھا جاتا ہے، جو دنیا کی بہترین خوراکوں میں سے ایک ہے۔

بیمون نے کہا کہ “ایک سخت تربیتی سیشن کے بعد میری نظریں خاطر تواضع کے لیے ایک بیئر کا لطف اٹھانے پر رہتی ہیں۔ ایک دوست کے ساتھ بیئر کا لطف اٹھانا زندگی کی حقیقی خوشیوں میں سے ایک تھا، اور اب بھی ہے۔”

تقریباً 50 سال پہلے بوب بیمون نے لانگ جمپ کا ریکارڈ توڑا تھا، 1968ء میں 8.9 میٹرز تک پہنچ کر۔ “دی پرفیکٹ جمپ” جیسا کہ اسے بعد میں نام دیا گیا تھا، نے کھیلوں کی دنیا میں کافی داد و تحسین پائی اور اسے 20 ویں صدی کے پانچ سب سے بڑے کھیلوں کے مواقع میں سے ایک نامزد کیا گیا تھا۔ اس وقت اتنی طوالت کی حامل جمپ کی پیمائش کے لیے موزوں بصری ڈیوائس موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے حکام کو اسے ہاتھوں سے ناپنا پڑا۔

اس وقت سے کھلاڑی ہر چار سال بعد اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کرچکے ہیں، لیکن کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا۔ اب ریکارڈ یافتہ کی حیثیت سے اکتانے کے بعد بیمون نے وڈیو کے ذریعے چیلنج جاری کیا ہے، جس میں لانگ جمپرز کو اپنا ریکارڈ توڑنے اور انعامات حاصل کرنے کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے: ایک بیئر تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے ساتھ۔

بیمون چیمپئن بننے کے لیے ساتھی کھلاڑیوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں تاکہ وہ ان کے ریکارڈ کا خاتمہ کریں اور وہ بالآخر ریٹائرمنٹ پر مطمئن ہو جائیں۔ جیتنے والا ان ان گنت کھلاڑیوں اور شہریوں کے درجے میں شامل ہو جائے گا جو اپنی حیران کن کامیابیوں کا جشن بیئر کے ساتھ آرام سے مناتے ہیں، ساتھ ہی “دی پرفیکٹ جمپ” سے بھی بہتر مقام حاصل کریں گے۔ بوب کی وڈیو کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

“وی لو بیئر” مہم کے بارے میں

“وی لو بیئر” مہم ایک ان برانڈڈ کوشش ہے بیئر کے بارے میں کہانیوں اور تجسس کو مشہور کرنے کی، لوگوں کو قریب لانے اور ایک متوازن طرز زندگی کی ترویج کی۔ اے بی-ان بیو کے تعاون سے اس مہم کا مقصد ظاہر کرنا ہے کہ بیئر کس طرح متوازن طرز زندگی کا حصہ بن سکتی ہے۔ “وی لو بیئر” مہم ہر کسی کو یاد دلاتی ہے کہ یہ مشروب بالغان کے لیے ہے، جس کی قدر دانی اور استعمال ذمہ داری کے ساتھ کرنا چاہیے۔

Latest from Blog