‫نیکسٹ وی آر نے بین الاقوامی سطح پر پھیلاؤ اور 80 ملین ڈالرز کے سیریز بی سرمایہ کاری مرحلے کے ساتھ عالمی شراکت داریوں کو ہدف بنا لیا

ایشیا بھر سے سرمایہ کار براہ راست ورچوئل ریئلٹی نشریات میں رہنما کی مدد کریں گے کہ وہ وسیع عالمی ناظرین تک عالمی معیار کی تفریح کا ایک تحفظ پذیر بہاؤ تشکیل دے

لگونا بیچ، کیلیفورنیا، 9 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– براہ راست ورچوئل ریئلٹی نشریات ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما نیکسٹ وی آر نے سرمایہ کاری کے اہم سنگ میل کا اعلان کردیا ہے جس میں ادارے کو اپنے عالمی اثرات بڑھانے میں مدد کے لیے سیریز بی مرحلے میں 80 ملین ڈالرز ملے ہیں۔ اس سیریز بی سرمایہ کاری کا بیشتر حصہ ایشیا بھر میں تفریح، مواد اور ٹیکنالوجی مارکیٹوں سے وابستہ معروف سرمایہ کاروں اور ساتھ ساتھ سیریز اے مرحلے کے لیے شریک امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ نئے امریکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی دیا گیا ہے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160808/396602

سیریز بی سرمایہ کاری نیکسٹ وی آر کو اپنے ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم کی پیشرفت تیز کرنے اور اہم، عالمی ٹیکنالوجی، تفریح اور سرمایہ کاری شراکت داروں کے بڑھتے ہوئے اجتماع کے ذریعے بین الاقوامی کارگزاری صارفین کو محافل موسیقی، عالمی معیار کے کھیلوں اور دیگر کارکردگیوں سے زیادہ براہ راست تفریح دینے کے قابل بناتی ہے۔

نیکسٹ وی آر کے ایگزیکٹو چیئرمین بریڈ ایلن نے کہا کہ “اس نئی سرمایہ کاری کے ذریعے ہم براہ راست کھیل و موسیقی تقریبات سے وابستہ دنیا کی سب سے بڑی فین بیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نیکسٹ وی آر کے ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ ایشیا کے سب سے بڑے کرداروں کی مدد ہمیں چین، کوریا اور جاپان میں مقامی و بین الاقوامی مواد دونوں تخلیق اور تقسیم کرنے کے لیے زبردست وسائل دیتی ہے۔”

نیکسٹ وی آر کی خصوصی مواد اور ورچوئل ریئلٹی تجربات کی فہرست 2016ء بڑے پیمانے پر بڑھی۔ حال ہی میں نیکسٹ وی آر نے براہ راست تفریح کی دنیا کے بڑے نام لائیو نیشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا تاکہ درجہ ‘اول’ کی سینکڑوں کارکردگیوں کو دنیا بھر میں پرستاروں تک پہنچا سکے۔ جیسا کہ نیکسٹ وی آر کھیلوں کے اہم مقابلوں کو ورچوئل ریئلٹی میں براہ راست نشر کرتا ہے جس میں ماضی کے مقابلے بھی شامل ہیں جیسا کہ یو ایس اوپن اور ماسٹرز ٹورنامنٹ، کینٹکی ڈربی، ڈیٹونا 500، انٹرنیشنل چیمپئنز کپ (آئی سی سی) اور دیگر کئی، نئی سرمایہ کاری براہ راست اور برطلب ورچوئل ریئلٹی نشریات کے تسلسل کی قیادت کرے گی۔

سیریز بی مرحلے کے سرمایہ کاروں میں شامل ہیں:

  • سی آئی ٹی آئی سی گوآن انفارمیشن انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ بنیادی طور پر انفارمیشن نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور انفارمیشن خدمات کی ترویج میں شامل ہے۔ ادارے کے کاروبار میں کیبل ٹیلی وژن نیٹ ورک سروسز، اضافی قدر رکھنے والی ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات، نیٹ ورک سسٹم کی تکمیل اور ایپلی کیشن سافٹویئر مصنوعات کی تیاری شامل ہیں۔
  • نیٹ ایز، ایک معروف چینی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اور آن لائن گیمنگ ادارہ، جس کی توجہ موبائل اور پی سی گیمز کے لیے مواد کی فراہمی، اور ساتھ ساتھ صارفی شمولیت کو تحریک دینے پر ہے۔ بلزرڈ انٹرٹینمنٹ، مائیکروسوفٹ اور موجانگ اے بی، کے ساتھ شراکت دار نیٹ ایز چند بین الاقوامی سطح پر مشہور آن لائن گیمز کے بھی چین میں اجازت نامے رکھتا ہے جیسا کہ ورلڈ آف وارکرافٹ، ہرتھ سٹون، ہیروز آف وارکرافٹ اور مائن کرافٹ۔
  • سی ایم سی ہولڈنگز (سی ایم سی)، روئی گینگ لی کا قائم کردہ اور زیر صدارت ادارہ، ذرائع ابلاغ اور تفریح، انٹرنیٹ اور موبائل اور طرز زندگی میں چین کا سب سے معروف سرمایہ کاری اور آپریٹنگ پلیٹ فارم ہے۔ سی ایم سی مواد، پلیٹ فارم، ٹیکنالوجی اور خدمات کے پورے منظرنامے پر اور فلم، ٹیلی وژن، کھیل، اشتہارات، مالیات اور میڈیا ڈیٹا سروس، اسمارٹ ٹی وی، وی آر، علاقے کی بنیاد پر تفریح، موسیقی، گیم اور ای کامرس کے متنوع شعبوں میں کئی معروف اور جدید اداروں کو تخلیق اور ترویج دے چکا ہے۔
  • سوفٹ بینک کارپوریشن، سوفٹ بینک گروپ کارپوریشن کا ماتحت ادارہ، جاپان میں صارفین کو موبائل کمیونی کیشن، فکسڈ لائن کمیونی کیشن اور انٹرنیٹ کنکشن سروسز فراہم کرتا ہے۔ سوفٹ بینک گروپ دیگر اداروں کے ساتھ اپنی مشترکہ کوششوں کو بڑھاتے ہوئے سوفٹ بینک کارپوریشن انفارمیشن اور کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے ذریعے طرز ہائے زندگی کو تبدیل کرنے اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی)، روبوٹکس اور توانائی سمیت دیگر کاروباری شعبوں تک توسیع کا ارادہ رکھتا ہے۔
  • وی ایم ایس انویسٹمنٹس گروپ ایک کثیر حکمت عملی سرمایہ کاری گروپ ہے جو ہانگ کانگ میں قائم ہے اور نجی ایکوئٹی، وضع بند مالیات، اثاثہ جاتی انتظام، سیکورٹیز بروکریج اور کارپوریٹ فائنینس مشاورتی خدمات کا احاطہ کرنے والے کاروبار رکھتا ہے۔ اس کے پورٹ فولیو میں ٹیکنالوجی، ذرائع ابلاغ اور ٹیلی کمیونی کیشنز کے ساتھ ساتھ صحت عام، جدید خدمات اور قدرتی رسائل، اور صارفی شعبوں پر توجہ رکھنے والے ادارے شامل ہیں۔
  • فاؤنڈر ایچ فنڈ، فاؤنڈر گروپ کا ایک بازو، معروف چینی سرمایہ کاری ادارہ ہے جس کی توجہ عالمی سطح پر تمام شعبوں کے ان اداروں پر رہتی ہے جو نمو اور مستحکم مراحل مں ہوں۔ ادارہ بنیادی طور پر صحت عامہ، حیاتی سائنس، ٹی ایم ٹی، نئے میڈیا اور دیگر ابھرتی ہوئی صنعتوں پر توجہ رکھتا ہے۔
  • چائنا ایسیٹس (ہولڈنگز) لمیٹڈ، ہانگ کانگ کے اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ادارہ، ہانگ کانگ اور عوامی جمہوریہ چین کا احاطہ کرنے والا ایک انویسٹمنٹ فنڈ ہے۔ اس کے بنیادی شعبہ برائے سرمایہ کاری صحت عامہ، ادویات سازی اور ٹیکنالوجی ہیں۔
  • اسپیکٹرم 28، ایک ابتدائی مرحلے کا فنڈ جو ساختی تبدیلی کے لیے تیار صنعتوں میں اور ایسے اداروں/ٹیکنالوجیوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جو عالمی سطح پر تبدیلی کو حرکت دے سکیں۔ ٹیم سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں مقیم ہے۔

سی آئی ٹی آئی سی گوآن کے صدر سن لو نے کہا کہ “ہمارا وی آر میں براہ راست تجربات کے مستقبل پر یقین ہے اور نیکسٹ وی آر ثابت کرچکا ہے کہ وہ ایسا ادارہ ہے جو اس وعدے کو پورا کرے گا۔ ہم نیکسٹ وی آر میں سرمایہ کاری کر رہے ہيں کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ ادارے کا براہ راست وی آر کے لیے عالمی پلیٹ فارم ہر جگہ صارفین کے دلوں اور دماغوں کو فتح کرے گا۔”

30.5 ملین ڈالرز کے سیریز اے مرحلے کے تمام سرمایہ کار، جن کا اعلان نومبر 2015ء میں کیا گیا تھا، نے سیریز بی مرحلے میں شرکت کی۔ ان میں نمایاں سرمایہ کار فارمیشن گروپ، ٹائم وارنر انویسٹمنٹس، کوم کاسٹ وینچرز، اسٹیفن روز کا آر ایس ای وینچرز، منڈالے انٹرٹینمنٹ کے سی ای او پیٹر گبر، دی میڈیسن اسکوائر گارڈن کمپنی اور ڈک کلارک پروڈکشنز شامل ہیں۔

ٹائم وارنر انویسٹمنٹس کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور نیکسٹ وی آر بورڈ مبصر اسکاٹ لیوائن نے کہا کہ “نیکسٹ وی آر ورچوئل ریئلٹی مواد کی تخلیق اور فراہمی کیسے ہوگی، اس میں مسلسل بنیادی تبدیلیاں لا رہا ہے۔ صارفین ٹیکنالوجی کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور نیکسٹ وی آر کا پلیٹ فارم ابھرتے ہوئے شعبے میں واضح طور پر سب سے آگے ہے۔”

نیکسٹ وی آر کے بارے میں: نیکسٹ وی آر نشریاتی معیار کے براہ راست طویل قسم ورچوئل ریئلٹی مواد کو ممکن بناتا ہے جو براہ راست اور برطلب وی آر کو کھیلوں کے مواقع، موسیقی کی محافل، سینما کی پروڈکشنز یا دیگر مواقع کے لیے مرکزی دھارے کے تجربے میں شامل کرے گا۔ 2009ء میں شروع ہونے والا نیکسٹ وی آر ورچوئل ریئلٹی مواد کو کھینچنے، دبانے، نشر اور ظاہر کرنے کے لیے 36 سے زیادہ حاصل کردہ یا زیر غور پیٹنٹس رکھتا ہے۔ نیکسٹ وی آر کا پلیٹ فارم موجودہ گھریلو اور موبائل انٹرنیٹ کنکشنز کو استعمال کرتے شفاف ترین معیار کا ایسا مواد پیش کرتا ہے جس میں دیکھنے والا مکمل طور پر ڈوب جاتا ہے۔ نیکسٹ وی آر کو اسٹریوسکوپک امیجنگ ٹیکنالوجی، سافٹویئر ڈیولپمنٹ کے تجربہ کار اور ایک اعزاز یافتہ فلم ساز کی جانب سے قائم کیا گیا تھا۔ مزید معلومات کے لیے www.nextvr.com پر جائیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
کرینا بیبنز، برائے نیکسٹ وی آر
برسن-مارسٹیلر
309-6663 (310)
Karena.bibbins@bm.com

Latest from Blog