ایکسٹیل ڈیولپمنٹ کمپنی اور ایس ایم آئی امریکا نے سینٹرل پارک ٹاور کے لیے مشترکہ منصوبے کا اعلان کردیا

مغربی نصف کرے میں سب سے بلند رہائشی عمارت کی تعمیر کے لیے شراکت داری

نیویارک، 11 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 20 ملین مربع فٹ سے زیادہ کا پورٹ فولیو رکھنے والے انتہائی پرتعیش ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ ادارے ایکسٹیل ڈیولپمنٹ کمپنی اور مشہور زمانہ شنگھائی ٹاور کے ذمہ دار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے والے معروف ادارے شنگھائی میونسپل انویسٹمنٹ کے امریکی ماتحت ادارے ایس ایم آئی امریکا (ایس ایم آئی) نے آج سینٹرل پارک ٹاور کو مشترکہ طور پر بنانے کے منصوبے پر معاہدے کا اعلان کیا ہے، جو 3.0 ارب ڈالرز کی انتہائی بلند عمارت اور کمرشل منصوبہ ہے جو مین ہٹن کے وسطی علاقے میں بلینیئرز رو میں واقع ہے۔

Extell Development Company.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160811/397560

ایکسٹیل ڈیولپمنٹ کمپنی کے بانی اور سی ای او گیری بارنیٹ نے کہا کہ “ایس ایم آئی کے ساتھ یہ تزویراتی اتحاد مشہور عالمی فلک شگاف عمارتیں تخلیق کرنے کا شاندار ریکارڈ رکھنے والے دو بین الاقوامی صنعتی رہنماؤں کو ساتھ لاتا ہے۔ ایس ایم آئی شنگھائی میں بلند ترین عمارات بنا چکا ہے اور ہماری نظریں مل کر نیو یارک شہر کی بلند ترین عمارت بناتے ہوئے اس شراکت داری پر لگی ہیں۔ بہترین جگہ، نظاروں، ڈیزائن اور معیار کی وجہ سے ہمارا یقین ہے کہ سینٹرل پارک ٹاور کی نیو یارک شہر کی تاریخ میں تعمیر ہونے والا سب سے اہم رہائشی عمارت بنے گی اور ایکسٹیل اور ایس ایم آئی کے لیے ایک بڑی کامیابی کی توقع رکھیں۔” ایس ایم آئی کی سرمایہ کاری پہلی ترجیح ہوگی، اور اس کی سرمایہ کاری کو منصوبے کے دور میں سالانہ 20 سے 30 فیصد منافع ملنا متوقع ہے۔

ایس ایم آئی امریکا کے صدر ٹوم ٹاؤ نے کہا کہ “ہم روایتی زیادہ آمدنی کی بنیادوں پر نیو یارک شہر میں بلند ترین رہائشی عمارت کی تعمیر میں حصہ لینے پر بہت خوش ہیں۔ ہماری نظریں ایکسٹیل کے ساتھ طویل المیعاد تعلق پر مرکوز ہیں، جو امریکا میں تعمیرات کے شعبے کے سرفہرست اداروں میں سے ایک ہے۔”

1,550 فٹ بلند سینٹرل پارک ٹاور مکمل ہو جانے پر مغربی نصف کرے میں بلند ترین رہائشی عمارت ہوگی اور نیو یارک شہر اور اس سے بھی آگے 360 درجے کے غیر معمولی مناظر پیش کرے گی۔ معروف ماہر تعمیرات ایڈرین اسمتھ + گورڈن گل آرکی ٹیکچر، جو دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی میں برج خلیفہ اور مستقبل کی بلند ترین عمارت سعودی عرب میں کنگڈم ٹاور کی تعمیر کا سہرا بھی رکھتے ہیں، اب سینٹرل پارک ٹاور کو ڈیزائن کرچکے ہیں جو انتہائی بلند عمارات کے عالمی منظرنامے پر نیو یارک کا بہت اہم اضافہ ہوگی۔ اس منصوبےکا تعمیراتی خیال مکمل تعمیراتی ڈیزائن، داخلی خاکوں اور بناوٹی موثریت کے اصولوں پر مبنی ہے، جو عمارت کو مین ہٹن کی بلند عمارات میں ایک زبردست حیثیت دے رہی ہے۔ 225 ویسٹ 57 ویں اسٹریٹ پر واقع سینٹرل پارک ٹاور 2019ء میں تکمیل تک پہنچے گی اور فروخت اس سال کے اواخر میں شروع ہوگی۔

سینٹرل پارک ٹاور نورڈسٹروم کا پہلا مکمل نیو یارک مقام بھی ہوگا۔ نورڈسٹروم انکارپوریٹڈ سیاٹل میں قائم ایک معروف فیشن خوردہ فروش ہے جو نیو یارک شہر میں اپنے اسٹور کے لیے ایکسٹیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرچکا ہے، جس کا شدت کے ساتھ انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہ خوردہ فروش کا دوسرا سب سے بڑا اسٹور ہوگا، اور 2019ء میں کھلے گا۔

ایکسٹیل، جس کے املاک کے وسیع پورٹ فولیو میں بین الاقوامی پر تسلیم شدہ، ریکارڈ ساز پرتعیش کونڈومینیئم ون57 شامل ہیں، نیو یارک شہر کے سرفہرست ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اداروں میں سے ایک حیثیت سے مستحکم ہوچکا ہے۔

ایس ایم آئی کا وسیع تجربہ حال ہی میں دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت اور 2,000 کی ناقابل یقین بلندی کو چھونے والی دوسری عمارت بننے والے شنگھائی ٹاور کی تکمیل سے نمایاں ہوا ہے۔ ایس ایم آئی 80 بڑے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرچکا ہے جن میں بونڈ کی جامع تعمیر سے لے کر شنگھائی دریائے یانگزے سرنگ تک شامل ہیں۔

Latest from Blog