ایئر چائنا چینگڈو-سڈنی سروس کا آغاز کرے گا

بیجنگ، 25 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/–
25 اگست 2016ء کو ایئر چائنا نے چینگڈو میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان کی چینگڈو-سڈنی سروس 11 نومبر 2016ء سے شروع ہوگی۔ چینگڈو-فرینکفرٹ اور چینگڈو-پیرس پروازوں کے اجرا کے بعد یہ راستہ اپنے چینگڈو مرکز سے ایئر چائنا کی تیسری بین الاقوامی پرواز ہوگی، اور مغربی چین اور اوقیانوسیہ کے درمیان پہلی نان اسٹاپ سروس بھی۔ نہ صرف چینگڈو سے پرواز کرنے والے مسافر سڈنی کے روشن ساحلی شہر تک براہ راست سفر کریں گے، بلکہ مغربی چینکے دیگر شہروں بشمول سیان، کنمنگ، ارومچی، گوئیانگ، لانچو اور سیننگ کے مکین بھی چینگڈو سے مغربی نصف کرّے کا سفر کر سکیں گے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20141017/0861407509LOGO

Air China Logo

حال ہی میں آسٹریلیا کے لیے سفر کرنے اور وہاں تعطیلات منانے والے چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹورازم آسٹریلیا کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2016ء آسٹریلیا آنے والے چینی سیاحوں کی تعداد 97,200 تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 32.6 فیصد زیادہ ہے۔ چینی برعظیم کے شہروں میں سے چینگڈو-آسٹریلیا فضائی ٹریفک بیجنگ، شنگھائی اور گوانگچو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

اب تک ایئر چائنا چین بیجنگ اور شنگھائی سے سڈںی اور ملبورن تک براہ راست پروازیں جاری کر چکا ہے، چین اور آسٹریلیا کے درمیان ہر ہفتے 30 پروازیں۔ ایئر چائنا چین-آسٹریلیا ایئرلائن نیٹ ورک کو مستحکم کرنے اور بیجنگ، شنگھائی اور چینگڈو سے آسٹریلیا کے لیے پروازوں کو مکمل اور ہم آہنگ کرنے کے لیے 2016ء کے اختتام تک اپنی شینچین-ملبورن سروس کا اجراء کرنے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے، جو چینی مسافروں کو آسٹریلیا کے سفر کے لیے مختلف خطوں سے متنوع انتخاب فراہم کررہے ہیں۔ اسٹار الائنس کے مضبوط ایئرلائن نیٹ ورکس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافر اسٹار الائنس کے ساتھی اداروں کے ذریعے مزید مقامات تک سفر کر سکتے ہیں۔

2016ء میں ایئر چائنا بیجنگ میں مرکز کے ساتھ عالمی ایئرلائن نیٹ ورک کو تیز تر کرنا اور علاقائی ہوابازی مراکز میں یکساں تعمیر جاری رکھی ہے۔ اپنی چینگڈو-سڈنی سروس کے اجرا کے بعد ایئر چائنا کی چینگڈو سے چلنے والی پروازوں کی تعداد 74ہوجائے گی، جن میں سے 14 بین الاقوامی اور علاقائی ایئرلائنیں ہیں۔ ایئرلائن کا نیٹ ورک ایشیا، یورپ اور اوقیانوسیہ کا احاطہ کرتا ہے۔

پرواز کی معلومات:

چینگڈو-سڈنی سروس کا فلائٹ نمبر CA429/30 ہے جس کی ہے ہفتے تین پروازیں ہوں گی (جانے والی پروازیں: منگل، جمعہ اور اتوار؛ آنے والی پروازیں: پیر، بدھ اور ہفتہ)۔ جانے والی پروازیں چینگڈو سے مقامی وقت کے مطابق 22:55 بجے جائیں گی اور سڈنی میں مقامی وقت کے مطابق 12:35 پر پہنچیں گی؛ آنے والی پرواز سڈنی سے مقامی وقت کے مطابق 14:35 پر اڑے گی اور چینگڈو میں مقامی وقت کے مطابق 22:35 پر پہنچے گی۔ اس ایئرلائن میں اے 330-200 طیارے ہیں۔

http://photos.prnasia.com/prnh/20141017/0861407509LOGO

Latest from Blog