میگ پراپرٹی ڈیولپمنٹ کا اہم دبئی منصوبہ ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا

دبئی، متحدہ عرب امارات، 4 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

متحدہ عرب امارات میں املاک بنانے اور سرمایہ کاری کے معروف اداروں میں سے ایک جنوبی دبئی میں درمیانی آمدنی والے افراد کے لیے تازہ ترین منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے غیر معمولی طلب کا سامنا کر رہا ہے۔

سٹی اسکیپ 2016ء کے افتتاح سے پیشتر ایم اے جی پراپرٹی ڈیولپمنٹ (ایم اے پی پی ڈی) کا کہنا ہے کہ گروپ ایم اے جی 5 بلیوارڈ پر ترقیاتی کام کے پہلے مرحلے کے لیے 90 فیصد فروخت کی تصدیق پہلے ہی کرچکا ہے۔ پانچ عرب اماراتی درہم مالیت کے منصوبے پہلے ہی فراہم کرنے اور مزید پانچ ارب کے منصوبے زیر تکمیل ہونے کے ساتھ ادارہ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو طلال ایم الجدہ نے کہا کہ وہ صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے حاصل کردہ نتائج سے مطمئن ہیں: “ہمارے لیے اب تک یہ اچھا سال رہا ہے۔ ہمارے پاس 12 متحرک منصوبے ہیں جو رہائشی، کمرشل اور گودام کی اقسام کی املاک کا مرکب ہیں۔ ہماری توجہ معیار، موثریت اور فراہمی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھنے اور اپنے سرمایہ کاروں اور اپنے صارفین دونوں کو خوش رکھنے پر مرکوز ہے۔

مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کے مکانات چاہنے والے سرمایہ کاروں اور خاندانوں دونوں کی بولیوارڈ منصوبے میں دلچسپی کی سطح اور بہت زیادہ طلب ظاہر کرتی ہے کہ میگ 5 کس طرح جدید معیار کی ڈیزائننگ از سر نو تعریف اور دبئی کی گرین بیلٹ کے قلب میں رہائش کو نئی شکل دے رہا ہے۔

الجدہ نے کہا کہ “ہم میگ 5 بلیوارڈ منصوبے کے ساتھ نئی جدت لایا ہے۔ یہ کم از کم 10 فیصد آمدنی کے ساتھ درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں اور خاندانوں کے لیے مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کے مکانات لینے کا غیر معمولی موقع ہے۔ منصوبہ شہر کے گرین بیلٹ علاقے میں تزویراتی مقام پر واقع ہے اور املاک یورپی احساس و انداز رکھتی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان املاک کی قدر بڑھتی ہی رہے گی۔”

کارگزاری، خوبصورت ڈیزائن اور تعمیر کے اندر جگہ کے موثر استعمال کے ساتھ ‘معیار زندگی’ منصوبوں سے یہ وابستگی صارفین اور سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرچکی ہے جو اپنے پیسے کی بہتر قدر کے لیے نظریں جمائے ہوئے ہیں – اور حاصل بھی کر رہے ہیں۔ میگ پی ڈی کو یقین ہے کہ طویل میعاد میں یہ ‘معیار زندگی’ منصوبے خطے میں تعمیرات کا عام معیار بن جائیں گے۔

2016ء میں میگ پی ڈی نے متحدہ عرب امارات میں اپنے منصوبوں کو جاری رکھا؛ جن میں میگ 5 بلیوارڈ، پولو ریزیڈینسز، پولو ٹاؤن ہاؤسز، القوز ویئرہاؤس اور شارجہ میں شموس ریزیڈینشل شامل ہیں۔

http://www.mag5boulevard.com

ذریعہ: میگ پراپرٹی ڈیولپمنٹ ایل ایل سی

Latest from Blog