‫ٹیئنز کے 8,000 سے زیادہ ملازمین بالی میں جمع، ٹیئنز کی 21 ویں سالگرہ منانے کے لیے 3,700 مربع میٹر کے امن پرچم کی نمائش

بالی، انڈونیشیا، 12 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

صحت کی صنعت میں دنیا کے معروف ادارے کی حیثيت سے اپنی 21 ویں سالگرہ مناتے ہوئے ٹیئنز گروپ نے 10 ستمبر کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی پر مختلف سرگرمیاں منعقد کیں۔

http://photos.prnasia.com/prnh/20160912/0861609191

Relaying ceremony of TIENS peace-themed flag

تقریب میں امن کے موضوع پر سینکڑوں موٹروں پر مشتمل ایک پریڈ، ٹیئنز عہد کے مقدس شعلے اور 3,700 مربع میٹر پرچم امن تقریب شامل ہیں۔

50 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 8,000 سے زائد ٹیئنز ملازمین نے بین الاقوامی اجتماع میں شرکت کی جس نے امن اور دوستی کو فروغ دیا۔ ٹیئنز نے نیس، فرانس، اور میڈرڈ، اسپین میں تقریبات کے بعد امن کے موضوع پر ایک اور بصری معجزہ کر دکھایا۔

انڈونیشیا میں گزشتہ دس سالوں میں ہونے والی ترقی کے دوران ٹیئز نے غیر ملکی شراکت داروں کے لیے دوستانہ اور ذمہ دارانہ رویہ ظاہر کیا اور کئی عام کاروباری شراکت داروں میں صحت و بہبود کے کلچر پیدا کرکے، کاروباری مواقع فراہم کرکے اور امن و ترقی کے خیالات پیش کرکے کامیابی حاصل کرنے میں مدد دی۔

اب تک ٹیئنز عہد دنیا بھر میں 190 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں اٹھائے جاچکے ہیں، جو لگ بھگ 40 ملین خاندانون کو صحت مند اور فیشن ایبل طرز زندگی فراہم کر رہے اور دنیا بھر میں صارفین کا اعتماد جیت رہے ہیں۔

ماضی میں ہونے والی دیگر مہمات میں نیس، فرانس شامل ہے جہاں 6,400 ملازمین نے دنیا کا سب سے لمبا انسانوں کا بنایا گیا جملہ بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا۔ رواں سال مئی میں اسپین میں تخلیقی و امن کے موضوع پر شو میں ٹیئنز گروپ نے 6,000 مربع میٹر امن کے پرچم تقریب منعقد کی۔ اس کا مقصد ثقافتی تبادلے کی علامت چھوڑنے اور دوستانہ پل تعمیر کرنا تھا۔

ٹیئنز گروپ طویل المیعاد سماجی و انسان دوست مقاصد سے وابستہ ہے۔ اب تک ادارہ ماحولیاتی تحفظ، غربت کے خاتمے اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں گراں قدر مقاصد کے لیے 1.5 ارب رینمنبی کے حصے ڈال چکا ہے۔

ٹیئنز کی نئی ترقیاتی حکمت عملی کا معین کردہ خیال “نیا آغاز، نئی ترقی، نیا مستقبل” ہے۔ سالگرہ تقریبات کے دوران ٹیئنز دنیا بھر میں نئے معاوضے کی ترویج کا موقع لے گا، متحرک طور پر “ون بیلٹ، ون روڈ انیشی ایٹو” کو نافذ اور ٹیئنز عالمی نیٹ ورک وسائل کو مکمل کرے گا۔

صحت کی صنعت، صحت عامہ، ای-کامرس اور ایک بین الاقوامی جامعہ پر مشتمل متنوع ترقی کی بنیاد پر ٹیئنز ایک کاروباری پلیٹ فارم تشکیل دے گا جس کے ذریعے ‘تمام افراد جدت طرازی کر سکتے اور اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔’ یہ نئے خیالات عالمی صحت کی صنعت میں ٹیئنز کے قائدانہ کردار کو یقینی بنائیں گے اور ترویج دیں گے۔

Latest from Blog