ایئر چائنا نے بیجنگ-وارسا نان اسٹاپ سروس شروع کردی

بیجنگ، 21 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایئر چائنا نے 20 ستمبر 2016ء کو بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اس کی پہلی بیجنگ-وارسا پرواز 21 ستمبر کو اڑان بھرے گی۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20141017/0861407509LOGO

دریائے وستولا کے کنارے واقع وارسا پولینڈ کا دارالحکومت اور سیاسی، اقتصادی و ثقافتی مرکز ہے۔ یہ ایک نفیس اور سربلند شہر ہے۔ وارسا اور بیجنگ دونوں وسیع تاریخی و ثقافتی ورثہ رکھتے ہیں۔ اپنے پرآشوب ماضی کے باوجود دونوں شہر اب بھی اشعار کی زینت ہیں اور زندگی سے بھرپور ہیں، جیسا کہ چوپن کی موسیقی۔ اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ جون 2015ء سے مئی 2016ء کے درمیان چین سے وارسا کے لیے 106,000 افراد نے سفر کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہے۔ ایئر چائنا کی بیجنگ-وارسا نان اسٹاپ سروس کے آغاز کے بعد، سفر کی کہیں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایئر چائنا اور لوٹ پولش ایئرلائنز، جو دنیا کے سب سے بڑے ایئرلائن اتحاد –اسٹار الائنس- کا حصہ ہیں، کوڈ شیئر تعاون شروع کریں گے جو چین سے اور کے لیے کاروباری اور تفریحی مسافروں کو مزید فوائد دے رے گا اور جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، تائیوان، جنوب مشرقی ایشیا اور اوقیانوسیہ کے مسافروں کو بھی وسطی و مشرقی یورپ کے لیے سفری مواقع فراہم کرے گا۔

بیجنگ – وارسا روٹ ایئر چائنا کا منسک – بیجنگ – بڈاپسٹ نان اسٹاپ روٹ کے بعد وسطی و مشرقی یورپ کو چین سے ملانے والی دوسری نان اسٹاپ طویل سفر کی بین الاقوامی سروس ہے۔ یہ نہ صرف بیجنگ کو مرکز رکھنے کے ساتھ ایئر چائنا کے عالمی روٹ نیٹ ورک کو پھیلاتی ہے بلکہ چین کو وسطی و مشرقی یورپ سے ملانے والے روٹ نیٹ ورک میں قابل قدر اضافہ بھی ہے۔

اس وقت ایئر چائنا چین اور یورپ کے درمیان خدمات پیش کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، جو ہر ہفتے تقریباً 200 پروازیں دیتا ہے۔ بیجنگ – وارسا سروس چین اور یورپ کے درمیان ایئر چائنا کے روٹس کی تعداد کو 24 تک لے جاتی ہے جو لندن، پیرس، میونخ، فرینکفرٹ، ڈوسلڈورف، ویانا، جنیوا، میڈرڈ، بارسلونا، روم اور میلان سمیت 19 اہم یورپی شہروں کے لیے خدمات پیش کر رہی ہے۔

پروازیں

پروازیں سی اے 737/8 سوموار، بدھ، جمعہ اور سنیچر کو ہفتے میں چار بار کام کررہی ہیں۔ بیجنگ سے جانے والی پرواز 02:30 پر روانہ ہوگی اور 06:20 پر وارسا پہنچے گی۔ واپسی کی پرواز وارسا سے 14:10 پر اڑے گی اور اگلے روز 04:30 پر بیجنگ پہنچے گی۔ ایئربیس 330-200 طیارے اس راستے پر پرواز کریں گے، جو بزنس کلاس میں مکمل سیدھی نشستیں اور تمام کلاسز میں ذاتی اے وی او ڈی پیش کر رہے ہیں، اور تمام مسافروں کو ایک حقیقی خزش کن سفری تجربے کی ضمانت دے رہے ہیں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20141017/0861407509LOGO

Latest from Blog