فرنیچر ڈیزائن کے ستارے چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر میں نئی بنیادیں رکھتے ہوئے

شنگھائی، 30 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 38 واں چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر (سی آئی ایف ایف) شنگھائی 7 سے 10 ستمبر تک شنگھائی میں نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنوینشن سینٹر (این ای سی سی) میں منعقد ہوا جس نے عوام کی توجہ جدید فرنیچر ڈیزائن خیالات اور مصنوعات کی طرف مبذول کروائی اور مختلف نمائشوں، فورمز، اور مذاکراتی سیمینارز کے سلسلے کے ذریعے فن کے ساتھ جدید فرنیچر بنانے والوں کے تعلقات کو نمایاں کیا۔

ایسٹ ڈیزائن شو 38 ویں سی آئی ایف ایف میں مقبول ترین نمائشوں میں سے ایک تھا، چین، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، آسٹریلیا اور مزید کے نو برانڈز اور 24 اسٹوڈیوز کے ڈیزائنروں اور فنکاروں نے غیر متوقع گھریلو فرنیچر اور سجاوٹ کے کاموں کا مظاہرہ کیا اور ان تخلیقات کے پس منظر میں موجود خیالات اور ساتھ ساتھ اداروں، خریداروں اور ای-کامرس نمائندوں کے ساتھ فورمز میں فرنیچر صنعت کے لیے مستقبل کے رحجانات بھی پیش کیے۔

نمائش میں دو خصوصی تقریبات شامل تھیں، “ایسٹول ڈیزائن شو” جس نے چھوٹے تہ کرنے کے قابل اسٹول کے بڑے خیالات پیش کیے اور “48 اسٹینڈز یوتھ کلیکشن” جس نے نوجوان ڈیزائنروں کے متعدد کام ظاہر کیے۔

ہسپانوی آرٹسٹ کرسٹوبال گیبارون نے ایک اور تنہا نمائش پیش کی جس کا عنوان “گیبارون کا سیزا کی جانب سے جمالیاتی تخلیق کا مرکز” تھا، جس نے پرتگیزی ماہر الوارو سیزا کی لا کاسا گیبارون (دی گیبارون ہاؤس) منصوبے کے مکمل ڈیزائن پیش کیے جن میں سیزا کے ابتدائی خاکے، ڈیزائن، تعمیری اور قلمی نمونے اور ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سیزا اور گیبارون کی جانب سے تصاویر اور وڈیوز بھی شامل تھیں۔ سیزا جدید دور کے سب سے مشہور اور بااثر ماہرین میں سے ایک اور 1992ء کے پرٹزکر پرائز کے فاتح ہیں۔

پنیکل ایوارڈز، جنہیں امریکی فرنیچر کے آسکرز کہا جاتا ہے، 38 ویں سی آئی ایف ایف میں اپنے پہلے چین کے دورے میں پہلی نمائش کی میزبانی کی جس میں گھریلو فرنیچر اور مختلف انداز کے سجاوٹی ڈیزائن شامل رہے۔ امریکی ماہر کیمپیئن پلاٹ، رالف لاریں ہوم ایشیا-پیسیفک نمائندے برینٹ اسمتھ اور آرٹیریئرز ہوم بین الاقوامی سیلز مینیجر ہنری ہارٹ بھی 8 ستمبر کو پہلے ڈیزائن ماسٹر سیلون میں شامل تھے۔

“سی آئی ایف ایف بنانے والوں، اداروں آور خریداروں کے ساتھ فرنیچر ڈیزائنروں کا رابطے کے لیے پل بنانے سے وابستہ ہے، ہمیں بین الاقوامی ڈیزائن استاد اور نوجوان باصلاحیت افراد کو زیادہ لوگوں کے سامنے متعارف کروانے پر خوشی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مستقبل کی سی آئی ایف ایف نمائشیں اسے آگے لے جائیں گی۔” سی آئی ایف ایف کے کمیٹی عملے نے کہا۔

سی آئی ایف ایف کے بارے میں

چین کے پہلے اور سب سے بڑے فرنیچر میلے کی حیثیت سے 38 ویں سی آئی ایف ایف کا انتظام چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (گروپ)، گوانگ ڈونگ فرنیچر ایسوسی ایشن، چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف لائٹ انڈسٹریل پروڈکٹس اینڈ آرٹس-کرافٹس نے جبکہ میزبانی چائنا فارن ٹریڈ گوانگ چو ایگزی بیشن جنرل کارپوریشن نے کیا۔

Latest from Blog