لوئی چی وو انعام – انعام برائے عالمی تہذیب کی افتتاحی تقریب تقسیم انعامات

ہانگ کانگ، 3 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– لوئی چی وو انعام – انعام برائے عالمی تہذیب (“لوئی چی وو انعام” یا “انعام”) نے آج ہانگ کانگ میں اپنی پہلی تقریب تقسیم انعامات منعقد کی، جس میں تین پہلے فاتحین کو عالمی تہذیب میں اہم حصہ ڈالنے پر تسلیم کیا گیا اور ایک ہزار سے زیادہ قابل احترام مہمانوں کے سامنے انعام کے ایک زیادہ ہم آہنگ دنیا کی تعمیر کے مشن کو پیش کیا۔

From left: Mr. Rémi Carrier, Executive Director of Médecins Sans Frontières (MSF) Hong Kong, representing MSF, Welfare Betterment Prize Laureate. Dr. Lui Che Woo, Prize Founder; Dr. Chiels Liu Chen-Kun, President, MSF Hong Kong, representing MSF, Welfare Betterment Prize Laureate. Prof. Yuan Longping, Sustainability Prize Laureate; Mr. James Earl “Chip” Carter, III, representing Mr. James Earl “Jimmy” Carter, Positive Energy Prize Laureate.

مکمل ملٹی میڈیا ریلیز کے لیے یہاں کلک کیجیے: http://www.prnasia.com/mnr/lcw_201610.shtml

یوان لونگ پنگ کو عالمی خوراک رسد کی حفاظت کو بہتر بنانے میں بڑا حصہ ڈالنے والے زیادہ پیداوار کے حامل مخلوط النسل چاول کی تیاری میں سائنسی کامیابی حاصل کرنے پر تحفظ پذیری کے زمرے میں پہلا لوئی چی وو انعام 2016ء دیا گیا ہے، جس میں توجہ کا خصوصی شعبہ “عالمی خوراک رسد: تحفظ اور حفاظت” رہا۔ پروفیسر یوان نے کہا کہ “میں لوئی چی وو انعام ملنے پر بہت خوش ہوں۔ یہ تقویت اور ترغیب کا سبب ہے جو مجھے مزید بلندیوں تک پہنچنے کی تحریک و حوصلہ دیتا ہے۔”

میڈیسنز سان فرنٹیئرز (“ایم ایس ایف”) کو 2010ء میں ہیٹی میں ہیضے اور 2014ء میں مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا پر قابو پانے میں غیر معمولی حصہ ڈالنے پر بہتری بہبود کے زمرے میں پہلا لوئی چی وو انعام 2016ء دیا گیا، جس میں توجہ کا خصوصی شعبہ “علاج اور/یا وباؤں، متعدی امراض یا پرانی بیماریوں پر قابو” ہے۔ “ایم ایس ایف یہ اعزاز حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ ہم خاص طور پر خوش ہیں کہ لوئی چی وو انعام نے پہلے ایوارڈ میں خاص توجہ کے لیے علاج کا اور وبائی و متعدی امراض پر قابو کا شعبہ منتخب کیا۔ یہ دنیا کے سب سے زیادہ غیر محفوظ علاقوں میں عوام کے لیے علاج کے بہتر انتخابات کی اہمیت اور ہنگامی ردعمل دکھانے کی صلاحیتوں کے بارے میں حقیقی شعور کو ظاہر کرتا ہے۔ ایم ایس ایف کا مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا کے خلاف لڑنے کے تجربے نے ہماری نظریے کو بہت مضبوط کیا کہ ان بہت بڑے خطرات سے نمٹنے کے لیے جو اب بھی موجود ہے عالمی برادری کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔” ڈاکٹر لیو چین-کن، صدر میڈیسنز سان فرنٹیئرز – ہانگ کانگ کے صدر نے کہا۔

جیمز ارل “جمی” کارٹر کو دنیا بھر میں مثبت زندگی کے رویے اور مثبت توانائی کو بڑھانے کی ترویج کے لیے اپنے اور دی کارٹر سینٹر کے 1982ء میں قیام سے اب تک کے اچھے کاموں کے لیے مثبت توانائی زمرے میں پہلا لوئی چی وو انعام دیا گیا جس میں خصوصی توجہ “انفرادی شخصیات یا ادارے جن کا رویہ اور کامیابی دوسروں کو متاثر کرتا، توانائی اور امید دیتا ہے” پر ہے۔ “تو سب سے پہلے میں اس زبردست خیر سگالی رکھنے والے شخص کی جانب سے تسلیم کیے جانے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ اور دوسری بات یہ کہ یہی انعام حاصل کرنے والے دوسروں کے سااتھ اپنے تعلق پر خوش ہوں۔ ہم نے پایا کہ یہ تحفہ دی کارٹر سینٹر کو اپنے منصوبوں کو زیادہ توجہ کے ساتھ اپنے منصوبوں کو پھیلانا ممکن بنائے گا اور میرا ارادہ انعامی رقم کو دی کارٹر سینٹر کو دینے کا ہے ذاتی طور پر اپنے پاس رکھنا کا نہیں۔” جناب کارٹر نے کہا۔

اعزاز لینے والی ہر شخصیت کو 20 ملین ہانگ کانگ ڈالرز (جو تقریباً 2.56 ملین امریکی ڈالرز کے برابر ہیں) ایک سند اور ایک ٹرافی دی جائے گی۔

Prof. Yuan Longping, Sustainability Prize Laureate of LUI Che Woo Prize – Prize for World Civilisation 2016.

ڈاکٹر لوئی چی وو نے کہا کہ “انفرادی شخصیات اور اداروں پر مشتمل پہلے فاتحین مختلف ملکوں، مختلف پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں جو لوئی چی وو انعام کی بین الاقوامی، متنوع اور وسیع فطرت کی عکاسی کرتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ باہم ہم آہنگی بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور عالمی تنازعات کے واقعات کو کم کرنے کا بہترین طریقہ رکھت ہے۔ مجھے پورے خلوص کے ساتھ امید ہے کہ لوئی چی وو انعام، سچائی، اچھائی اور خوبصورتی کے تخم کے ساتھ، اس زمین پر پھیلتا جائے گا اور دنیا میں تھوڑی سی رنگینی شامل کرے گا۔”

انتظامی مہمانوں میں جناب تنگ چی-ہوا، انعامی کونسل رکن اور نائب چیئرمین 12 ویں قومی کمیٹی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس؛ جناب سائی لیونگ، چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ؛ اور جناب چینگ سیاؤمنگ، ڈائریکٹر لائیژن آفس وسطی عوامی حکومت ہانگ کانگ ایس اے آر شامل تھے۔ تقریباً 800 حکومتی عہدیداران، تعلیمی شخصیات، مذہبی رہنماؤں، کاروباری شعبے کی اہم شخصیات، مقامی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور تین سے زیادہ قونصلز نے تقریب میں شرکت کی تاکہ تین فاتحین کی کامیابیوں کا مشاہدہ کریں اور انہیں مبارک باد دیں۔ یوگینڈا سے افریقی بچوں کے گلوکارانہ طائفے کے ساتھ جناب ٹرے لی، معروف وائلن ساز، محترمہ یم وان، ایک پیانو نواز اور محترمہ مشیل سیو، ایک معذور فنکار تقریب میں کارکردگی دکھانے والے معزز مہمان تھے، جو مثبت توانائی اور معاشرے میں ہم آہنگی لائے اور ایک پرامن اور محبت کرنے والی دنیا کو بنانے میں مدد دے رہے ہیں۔

لوئی چی وو انعام ایک بین الاقوامی، کثیر الشعبہ جاتی جدت طرازی انعام ہے۔ ہمہ وقت بڑھتی ہوئی عالمی ضروریات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر سال یہ انعام ہر انعامی زمرے تلے توجہ کا مخصوص شعبہ مقرر کرتا ہے۔

ہر انعامی زمرے میں 2017ء میں توجہ کے خصوصی شعبے یہ ہیں:

انعامی زمرہ 2017ء توجہ کا خصوصی شعبہ
تحفظ پذیری انعام موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ
بہبود بہتری انعام غربت کا خاتمہ
مثبت توانائی انعام متنوع گروہوں میں ہم آہنگی کی ترویج

مزید سوالات کے لیے روڈر فن ایشیا سے رابطہ کریں:

کارمن لی گریگری کول
ٹیلی فون: +852-2201-6435 / +852-9755-3121 ٹیلی فون: +852-2201-6416 / +852-9501-5281
ای میل: leec@ruderfinnasia.com ای میل: coleg@ruderfinnasia.com

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161003/8521606161-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161003/8521606161-b
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161003/8521606161-c
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161003/8521606161-d
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161003/8521606161-e

Latest from Blog