‫38 واں کینٹن انٹرنیشنل فرنیچر فیئر کامیابی کے ساتھ مکمل

شنگھائی، 30 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 38 واں چین انٹرنیشنل فرنیچر فیئر (سی آئی ایف ایف) شنگھائی میں نیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنوینشن سینٹر (این ای سی سی) میں 10 ستمبر کو اختتام کو پہنچا۔ چار روزہ میلے نے کل 2000 نمائش کنندگان کا خیرمقدم کیا۔

میلے نے کل 30 ممالک اور اضلاع کے 84,696 پیشہ ور حاضرین وصول کیے جیسا کہ چین، اٹلی، امریکا، جرمنی، روس، بیلجیئم، بھارت، جاپان، جنوب مشرقی ایشیا، کوریا اور ترکی، جو سال بہ سال میں 12.75 فیصد کا مستحکم اضافہ ہے۔

“ہنر مندی اور معیار، جدت طرازی اور تقسیم” پر توجہ کے ساتھ اس میلے نے نہ صرف گھریلو فرنیچر، دفتری فرنیچر، گھریلو سجاوٹ اور گھریلو ٹیکسٹائلز، بیرونی اور تفریحی اور ساتھ ساتھ مشینری اور خام مال پیش کیے بلکہ پنیکل ایوارڈز کی جانب سے شاہکار بھی دیے، کہ جنہیں امریکن فرنیچر آسکرز کہا جاتا ہے۔

ایک بہتر خریداری تجربہ پیش کرنے کے لیے سی آئی ایف ایف (شنگھائی) نے پیشہ ور حاضرین کے لیے ڈیٹا شیئرنگ سروس متعارف کروائی، جو خریدار کی ضروریات کی بنیاد پر خریداری معلومات پیش کررہی، بہترین موافق نمائش کنندگان کو تجویز اور اسی حساب سے دوروں کو بہتر بنا رہی ہے۔ خریدار جو خصوصی فرنیچر اور انٹرنیٹ اسمارٹ گھریلو مصنوعات کے بارے میں مزید جاننا چاہ رہے ہیں اس سروس میں ایک “اسمارٹ” وزیٹنگ دورے کو تیار کر سکتے ہیں۔

38 ویں سی آئی ایف ایف (شنگھائی( نے ڈیزائن ڈسپلے، فیشن شو اور سمٹ فورم جیسی 48 تقریبات کی میزبانی کی بشمول قومی حکومتی حصول فرنیچر اجلاس کے جہاں دنیا بھر سے مہمانوں نے چینی حکومت کی خریداری گنجائش، اہم شعبوں میں خریداری کی خصوصیات اور شعبہ جاتی مارکیٹ میں خریداری کی خصوصیات پیش کیں۔

میلے کی ایک جھلک پنیکل ایوارڈز تھے جنہوں نے 38 ویں سی آئی ایف ایف میں نمائش کے ساتھ چین کا پہلا دورہ کیا تاکہ وہ مصنوعات پیش کرے جو بڑے پیمانے پر بنائی جاتی ہیں اور امریکی مارکیٹ میں صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ قبول کی جاتی ہیں۔ دنیا کے معروف فن کار بشمول کرسٹوبال گیبارون نے بھی میلے میں اپنی اکیلے نمائش میں ڈیزائن ظاہر کیے۔

سو بنگ، سی آئی ایف ایف میزبان چائنا فارن ٹریڈ ٹریڈ سینٹر کے وی پی نے نے امریکی ہائی پوائنٹ مارکیٹ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام کونلی اور دی امریکن سوسائٹی آف فرنیچر ڈیزائنر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جون کونریڈ کو خط لکھے۔ یہ تزویراتی شراکت داری میلے کو عالمی رابطہ کاری میں سہولت دینے اور عالمی فرنیچر صنعت کی جدت طرازی و ترقی کو ترویج دینے میں ایک اور قدم ہوگی۔

سی آئی ایف ایف (شنگھائی) کے کمیٹی اراکین نے کہا کہ “جیسا کہ پنیکل ایوارڈز سی آئی ایف ایف میں چین میں اپنا پہلا دورہ شروع کر رہے ہیں، ہم اگلے سال پہلے امریکی نمائش کنندہ کا خیرمقدم کریں گے۔ سی آئی ایف ایف خریداروں اور نمائش کنندگان کے لیے اپنا جدید و اسمارٹ فرنیچر اور ساتھ ساتھ روایتی فرنیچر دکھانے اور مزید کاروباری مواقع دریافت کرنے سے کہیں بڑھ کر ہے، بلکہ یہ مارکیٹ ادراک حاصل کرنے اور عالمی گھریلو ضروریات کے صنعتی رحجانات پکڑنے کا بھی پلیٹ فارم ہے۔”

سی آئی ایف ایف کے بارے میں

چین میں پہلے اور سب سے بڑے فرنیچر میلے کی حیثیت سے 38 ویں سی آئی ایف ایف کو چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (گروپ)، گوانگ ڈونگ فرنیچر ایسوسی ایشن، چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف لائٹ انڈسٹریل پروڈکٹس اینڈ آرٹس-کرافٹس کی جانب سے منظم کیا گیا ہے اور اس کا میزبان چائنا فارن ٹریڈ گوانگ چو ایگزی بیشن جنرل کارپوریشن ہے۔

Latest from Blog