مرک نے کوریا میں نئے جدید ایم لیب ٹ م کولابریشن سینٹر کی رونمائی کردی

– ایک نان-جی ایم پی ماحول میں ہمہ گیر پیداوار کے ذریعے قبل از مطبی کے لیے صارفی حمایت اور تعاون فراہمی
– مرک کے مصنوعاتی پورٹ فولیو، تکنیکی تجربے تک صارفین کی عملی رسائی
– ساخت گری کی شبیہ سازی مکمل اول تا آخر عملی پیشرفت کا احاطہ کرتی ہے

انچیون، جنوبی کوریا، 6 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج ایشیا کے تیزی سے ابھرتے بایوٹیک مراکز میں سے ایک انچیون، کوریا کے سونگڈو ضلع میں ایک ایم لیب ٹ م کولابریشن سینٹر کے آغاز کا اعلان کردیا۔ سینٹر بایوفارماسیوٹیکل بنانے والوں کو مشترکہ، محققانہ ماحول فراہم کرتا ہے جہاں وہ مرک کے سائنس دانوں اور انجینئروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے اپنے سخت ترین چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں اور نئے علاج کی تیاری اور پیداوار کو تیز کر سکتے ہیں۔

وڈیو – http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/Merck-Oct5.mp4

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161005/415619
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161005/415620

مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ای او لائف سائنس ادیت بٹرا نے کہا کہ “کوریا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بایوفارماسیوٹیکل صنعت اور نئے اور قیمت موثر طریقہ علاج کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ ہمارے ایم لیب ٹ م کولابریشن سینٹر جیسے جدید خیالات کی واضح ضرورت ہے۔ انچیون میں ہمارے نئے مرکز پر ہمارے صارفین ادویات کی تیز تر، محفوظ تر اور پہلے سے کہیں زیادہ موثر تیاری میں ہمارے وسیع تکنیکی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔”

نیا ایم لیب ٹ م کولابریشن سینٹر سیول میں ایک چھوٹی تنصیب کی جگہ لے گا اور کوریا کی بڑھتی ہوئی بایوفارماسیوٹیکل مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زيادہ موزوں ہے۔ نئے و جدید مرکز میں ایک سمولیٹڈ ساخت گری ماحول شامل ہے اور یہ ایک مکمل اول تا آخر عملی ترقی میں مدد پیش کرتا ہے۔ مزید برآں، بہترین طریقوں کی تعلیم اور پروسیس کو بنانے، مکمل کرنے اور آگے بڑھانے کے نئے طریقے اور عالمی ٹیکنالوجی منتقلی کو آسان کرنا صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

1,865 مربع میٹر جگہ اور دس سے زیادہ انتہائی تربیت یافتہ سائنس دان اور انجینئروں کے ساتھ ایم لیب ٹ م کولابریشن سینٹر مقامی بایوفارما ساخت گروں کو خدمات دے گا، جو سام سنگ بایولوجکس جیسے کثير القومی اداروں سے لے کر نایاب امراض یا سرطان کی مختلف اقسام کے علاج کے لیے بایولوجکس تیار کرنے والے ابھرتے ہوئے اداروں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

سام سنگ بایولوجکس کے سی ای او ٹی ایچ کم نے کہا کہ “نیا ایم لیب ٹ م کولابریشن سینٹر کوریائی بایوفارماسیوٹیکل ملازمین کے لیے تکنیکی مدد اور تربیت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مرک کا 2018ء تک 520 کے ایل پلانٹ گنجائش کے ساتھ دنیا کے بڑے بایولوجکس ساخت گروں میں تیزی سے آگے بڑھنے والے سونگڈو میں سرمایہ کاری کا فیصلہ سونگڈو بایو کلسٹر کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے، جو انچیون کی مستقبل کی ترقی اور ساتھ ساتھ کوریائی بایوفارماسیوٹیکل صنعت کی نمو کو تیز کرے گا۔”

نیا ایم لیب ٹ م کولابریشن سینٹر دنیا بھر میں واقع ایسے نو مراکز میں سے ایک ہے۔ ہر مرکز ماہرین کی عالمی معیار کی ٹیم تک رسائی فراہم کرکے فارماسیوٹیکل ساخت گروں کو پیداواری صلاحیت بڑھانے، عمل کو بہتر کرنے اور خطرات کو کم کرنے کے نئے طریقے دیتا ہے۔ صارفین کے پاس پیمائش و شبیہ گری کے آلات اور طریقوں کے ساتھ ساتھ اعداد و شمار و نمونہ کاری مدد تک رسائی ہوگی۔ مروجہ بایوپروسیسنگ تعلیمی کورسز بھی دستیاب ہیں جنمیں روایتی کمرہ جماعت انداز کی تربیت اور انٹرایکٹو اور عملی سیشنز شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں اسٹیفن آیور (جرمن سفیر)، پروفیسر ڈاکٹر جیرہارڈ سباتھل (جمہوریہ کوریا کے لیے سفیر و سربراہ وفود یورپی یونین)، سیونگ ٹیک پارک (ڈائریکٹر جنرل انویسٹمینٹ پالیسی، وزارت تجارت، صنعت و توانائی)، ڈاکٹر جیونگ بوک یوو (میئر انچیون میٹروپولیٹن سٹی)، ینگ گیون لی (کمشنر، انچیون شہری حکومت)، ڈاکٹر فرینک اسٹانجنبرگ-ہیورکیمپ (چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ و فیملی بورڈ، ای مرک کے جی) اور ڈاکٹر ادیت بٹرا (رکن مرک ایگزیکٹو بورڈ اور سی ای او، لائف سائنس) نے شرکت کی تھی۔

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

Latest from Blog