‫2016ء گوانگ ڈونگ 21 ویں سنچری میری ٹائم سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو گوانگ ڈونگ اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان ریکارڈ بلند تعاون کے ساتھ مکمل

ڈونگ گوان، 31 اکتوبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 30 اکتوبر 2016ء کو گوانگ ڈونگ 21 ویں سنچری میری ٹائم سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو گوانگ ڈونگ اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے ریکارڈ بلندی تک پہنچ کر کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق نمائش میں 700 منصوبوں کے ٹھیکے ہوئے جن کی کل حجم 206.8 ارب یوآن تھا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافہ ہے۔

گزشتہ سالوں میں دو کامیاب نمائشوں کی بنیاد پر گوانگ ڈونگ 21 ویں سنچری میری ٹائم سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی ساکھ حاصل کی اور برانڈ اثر کو بہتر بنایا۔ رواں سال ایکسپو نے تقریب میں 73 ممالک (خطوں) اور نمائش کے لیے 52 ممالک کی توجہ مبذول کروائی، جن میں سے 39 ممالک (خطوں) نے آزاد پویلین بنائے، یہ تمام اعداد پچھلے سال سے بڑھے ہوئے ہیں۔

گوانگ ڈونگ چین کی قدیم شاہراہ ریشم کے آغاز کے مقامات میں سے ایک ہے اور ملک کی اصلاح اور کھلنے میں بھی پیش پیش رہا۔ ان سالوں میں گوانگ ڈونگ کی توجہ ریاست کے حکم کے مطابق صوبے کو بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کا اہم محور و مرکز بنانے پر مرکوز ہے اور تعلق، اقتصادیات و تجارتی سرمایہ کاری، پیداواری گنجائش میں تعاون، ٹیکنالوجی میں جدت اور دوستانہ تبادلوں جیسے شعبوں میں بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے ساتھ جامع تعاون کی کھوج پر ہے۔

پیداواری گنجائش میں تعاون اور جدت طراز نمو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں اہم شعبوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایکسپو میں فورم کے مطابق حالیہ چند سالوں میں گوانگ ڈونگ نے بین الاقوامی پیداواری صلاحیت تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو مضبوط کیا ہے۔ گوانگ ڈونگ سلک روڈ فنڈ متعلقہ ممالک میں کام کے لیے 20 ارب یوآن کا پہلا مرحلہ مکمل کرچکا ہے جن میں کینیا میں ہواجیان انڈسٹریل پارک کی تعم،ر ایران میں قشم فری زون، ملائیشیا میں ملاکا گیٹ وے، سعودی عرب میں چین-جیزان انڈسٹریل پارک، چین-بیلاروس انڈسٹریل پارک وغیرہ شامل ہیں۔ معروف گوانگ ڈونگ ادارے جیسا کہ ہواوی، زیڈ ٹی ای، میڈیا اور ٹی سی ایل بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ممالک میں سرمایہ کاری اور ترقی کے ذریعے بدستور آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بتایا گیا ہے کہ 2015ء میں گوانگ ڈونگ کے اداروں نے 21 ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ کے 14 کلیدی ممالک میں 56 فیصد اضافے کے ساتھ حقیقی مقدار میں 480 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔ 2016ء کے پہلے 9 ماہ میں ان 14 ممالک میں گوانگ ڈونگ کی حقیقی سرمایہ کاری 490 ملین ڈالرز تک جا پہنچی، جو سال بہ سال میں 103.6 فیصد اضافہ ہے، جو گوانگ ڈونگ اور بلیٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان پیداواری صلاحیت کے تعاون کی مستحکم بنیاد اور وسیع امکانات کو مکمل صورت دیتا ہے۔

ذریعہ: انتظامی کمیٹی گوانگ ڈونگ 21 ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو

Latest from Blog