‫معروف ماہرین نے ووجیانگ میں “تعمیراتی فن پاروں” پر نظرثانی کی، کراؤڈ سورسنگ اور جدت طرازی چیپاؤ ٹاؤن کی “ترقی کا راستہ”

سوچو، چین، 31 اکتوبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/–

چین ووجیانگ-چیپاؤ ٹاؤن انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ڈیزائن مقابلہ کامیابی کے ساتھ مکمل

چین وو جیانگ – چیپاؤ ٹاؤن انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ڈیزائن مقابلے کا ماہر نظرثانی اجلاس 29 اکتوبر کو ہوا تھا۔ چانگ چو، پروفیسریٹ سینئر ماہر تعمیرات، قومی درجہ اول کے مستند ماہر تعمیر اور ریاستی کونسل کی خصوصی حکومتی رعایت حاصل کرنے والے ماہر، ماہر ججوں کے پینل کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات دیں، جو چانگ چو اور جامعات و اداروں کے دیگر 9 مستند ماہرین اور تمعیراتی حلقوں کے معروف ماہرین تعمیرات پر مشتمل ہے۔ نظرثانی کے معیارات پر مبنی کہ آیا کام کی ظاہری صورت خوب ہے، تعمیراتی تصور کا درونی درجہ اور چھوٹے قصبے کی خصوصیات، اور ثقافتی مفاہیم کا ورثہ و اظہار اور انسان شناس روح پر، ماہر ججوں کے پینل نے ملک و بیرون ملک سے 99 درخواستوں پر حتمی نظرثانی کی۔ بالآخر ویہاؤ ٹینگ کی ٹیم کے کام نے مقابلے کا پہلا انعام جیت لیا۔

چین ووجیانگ – چیپاؤ ٹاؤن انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ڈیزائن مقابلے کی میزبانی سوچو ووجیانگ ضلع کی عوامی حکومت نے کی تھی، جس میں ووجیانگ تیہو نیو سٹی اربن ایڈمنسٹریشن کمیٹی اور ووجیانگ ایسٹ تیہو ایکولوجیکل ٹورازم اینڈ ریزورٹ زون شریک میزبان اور بلٹوپ گروپ کمپنی لمیٹڈ اور ٹائم+آرکیٹیکچر جرنل منتظم تھے۔ سن ہوا نیوز ایجنسی جیانگ سو نیوز سینٹر نے بھی مقابلے کے لیے بڑی مدد فراہم کی۔

“روایتی ثقافت + کاریگر کا جذبہ” کے موضوع اور چیپاؤ ٹاؤن کی مرکزی عمارات کو مقصد بناتے ہوئے مقابلے کے لیے دعوت نامہ مقامی و غیر ملکی معروف ماہرین تعمیرات کو بھیجے گئے تھے۔ “پانچ مرکزی گیلریوں” (چیپاؤ عجائب گھر، چیپاؤ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، چیپاؤ-موضوع ہوٹل، چیپاؤ ویمنز کالج اور چیپاؤ آؤٹ ڈور-شو مقام) کی منصوبہ بندی و تعمیر ترجیح کے طور پر شروع کی گئی تھی۔ مقابلے کے مقاصد تاریخی و ثقافتی ورثے کو غیر معمولی تعمیراتی ڈیزائنوں میں استعمال کرنا اور شہروں میں عوامی مقامات میں نئی روح پھونکنا اور چھوٹے قصبے کی شہری تعمیر کو اعلیٰ معیار کی ثقافتی مصنوعات اور جدید ڈیزائنوں کی طرف رہنمائی دینا اور “کراؤڈ سورسنگ اور جدت طرازی” اور “ثقافتی تخلیق” کے ذریعے ڈیزائنوں کو جدت دینا تھے، تاکہ چیپاؤ ٹاؤن کی انوکھی ثقافتی خصوصیات کو تخلیق کیا جائے۔

یہ بتایا گیا ہے کہ مقابلے نے 5 اگست کو اعلان کی اشعت کے بعد سے سرکاری و ماہرانہ شعبوں میں بڑی توجہ حاصل کی۔ مقابلے میں حصہ لینے والے کاموں نے “تین بلند” رحجانات ظاہر کی: کام کا اعلیٰ معیار، غیر ملکی شرکا کا زیادہ تناسب اور تعلیمی و ماہرین کا بلند درجہ۔ 8 اکتوبر کی آخری تاریخ تک انتظامی کمیٹی کو کل 99 درخواستیں موصول ہوچکی تھیں۔ تمام جمع کرائے گئے کاموں میں زیادہ تر مقامی شرکا بیجنگ، شنگھائی، جیانگسو اور گوانگ ڈونگ سے تھے اور زیادہ تر غیر ملکی شرکا کا تعلق امریکا، جرمنی اور جاپان سے تھا جو کل شرکا کا 9.09 فیصد تھے۔ ماسٹر اور اس سے اونچی تعلیمی سند رکھنے والے شرکا کل حصہ لینے والوں کے 49.5 فیصد سے زیادہ تھے۔

دی آرکیٹیکچر ڈیزائن مقابلہ تمام فریقین کی کوششوں کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوا۔ ووجیانگ، بڑے خوابوں والا ایک ننھا چیپاؤ قصبہ، اعلیٰ معیارات اور اعلیٰ مقام سے مزید چمٹا رہے گا، اور منصوبہ جاتی تعمیر اور صنعتی سرمایہ کاری میں کمال حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرتا رہے گا۔ دریں اثناء، ووجیانگ میراث اور جدت طرازی سے بھی منسلک رہے گا، اور ثقافتی وضع کو بہت اہمیت دیتا ہے، خاص طور پر برانڈ کی تعمیر کے سلسلے میں جو ویمنز کالج جیسے بلند نظر ہوں، تاکہ ووجیانگ کو ایسا چیپاؤ قصبہ بنائے جو مضبوط اسباب، اخلاقیات کی حس اور انسانی جذبات رکھتا ہو۔

ذریعہ: انتظامی کمیٹی چیپاؤ ٹاؤن انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ڈیزائن مقابلہ

Latest from Blog