مرک نے آر اینڈ ڈی 100 ایوارڈ برائے سرفہرست ایجاد جیت لیا

– سینگر ایریڈ لینٹی وائرل سی آر آئی ایس پی آر لائبریریوں نے اینالٹیکل/ٹیسٹ زمرہ جیتا

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 11 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– عالمی سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے اپنی سینگر ایریڈ لینٹی وائرل سی آر آئی ایس پی آر لائبریریوں کے لیے مؤقر آر اینڈ ڈی 100 ایوارڈ حاصل کیا ہے – یہ اپنی نوعیت کی پہلی سی آر آئی ایس پی آر لائبریریاں ہیں۔ آر اینڈ ڈی میگزین نے اعزازات کا اعلان 3 نومبر کو واشنگٹن ڈی سی میں اپنے 54 ویں سالانہ آر اینڈ ڈی 100 ایوارڈز ڈنر کے موقع پر کیا۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161110/437980

رکن مرک ایگزیکٹو بورڈ اور سی ای او، لائف سائنس ادت بٹرا نے کہا کہ “سی آر آئی ایس پی آر جیسے ٹولز کے ذریعے جین تدوین میں ہونے والی ترقی ہمارے صارفین کو مشکل ترین امراض میں علاج کے نئے طریقے دریافت کرنے اور بنانے میں مدد دے رہےہیں۔ ہم عالمی سائنسی ربادری کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاکہ جدت طرازیوں کے وعدے کو زیادہ جلد تکمیل تک پہنچا سکیں اور ہر جگہ لوگوں کے لیے صحت تک رسائی کو تیز ترکرسکیں۔”

عالمی معیار کی مصنوعات کو تسلیم کیا جانا مرک کی سائنس دانوں اور محققین کو نئے ٹولز تیار کرنے کے لیے ضروری حل دینے سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے جو انسانی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ایوارڈز، جو “جدت طرازی کے آسکرز” کے طور پر مشہور ہیں 100 سب سے جدت طراز سائنس وی ٹیکنالوجیکل کامیابیوں کو دیے جاتے ہیں۔

مرک کی سینگر ایریڈ لینٹی وائرل سی آر آئی ایس پی آر لائبریریز نے اینالیٹیکل/ٹیسٹ زمرے میں فتح حاصل کی۔ یہ لائبریریاں جین عمل کو پچھاڑنے اور چھاننے کے لیے انسان و چوہا آراستہ لینٹی وائرل سی آر آئی ایس پی آر لائبریریاں ہیں۔ لائبریری ادویات کے خلاف مزاحمت، انسانی امراض اور وسیع اقسام کے حیاتیاتی عمل میں شامل جینز کی دریافت کی سہولت دیتی ہیں۔ محققین پورے جینوم کو چھاننے کے لیے مکمل لائبریری کا استعمال کر سکتے ہیں یا پھر وہ مخصوص جینز اور متعلقہ نقول کو استعمال کرتے ہوئے چھاننے کے لیے راستوں کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔

یہ مرک کا مسلسل پانچواں سال ہے کہ اس نے آر اینڈ ڈی 100 ایوارڈ جیتا ہے۔ 2015ء میں اے ایف ایس پانی کو صاف کرنے کے نظام اور سمپلیکون آر این اے ری پروگرامنگ ٹیکنالوجی نے بالترتیب پروسیس/پروٹوٹائپنگ اور اینالیٹیکل/ٹیسٹ زمروں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ آر اینڈ ڈی 100 ایوارڈز صنعت، تعلیمی اداروں اور حکومت کے تعاون سے ہونے والی تحقیق کا احاطہ کرتا ہے۔

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

Latest from Blog