جی سی ایل-ایس آئی تھائی لینڈ میں اینمیکس کے لیے ایک ہی مقام پر تمام شمسی خدمات فراہم کرتا ہوا

سوچو، چین، 17 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– دنیا کے معروف توانائی گروپ جی سی ایل کے ماتحت ادارے جی سی ایل سسٹم انٹیگریشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (جی سی ایل-ایس آئی) (ایس زیڈ: 002506) نے حال ہی میں اینمیکس ہولڈن (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ (اینمیکس) کے ساتھ تھائی لینڈ میں 10 میگاواٹ فوٹووولٹیک (پی وی) زمینی بجلی گھر منصوبے پر کام کے لیے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جی سی ایل-ایس آئی نے ایک مکمل اور خاص ایک ہی مقام پر پیش کردہ حل کے ذریعے ایک غیر ملکی ادارے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

10 میگاواٹ پی وی پاور اسٹیشن منصوبہ جی سی ایل-ایس آئی کے جی سی ایل-پی6/60جی ماڈیولز استعمال کرے گا، جو زیادہ سے زیادہ 260 واٹ کے آؤٹ پٹ اور 15,552 میگاواٹ آور کی اوسط سالانہ پیداوار کی وجہ سے معروف ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ماڈیولز سالانہ 5,600 ٹن معیاری کوئلہ بچاتے ہیں، اور یوں منصوبے کے کاربن اثرات کو بہت حد تک کم کرتے ہیں۔

اینمیکس کے لیے اپنے مکمل حل کے حصے کے طور پر جی سی ایل-ایس آئی نے سولر انورٹر اور لگانے والا ڈھانچہ بھی فراہم کیا ہے۔ یہ کلیدی نظام تھائی لینڈ میں ٹی ایم بی بینک کی جانب سے قبول اور منظور کیا گیا تھا۔

مکمل 10میگاواٹ منصوبہ 5 میگاواٹ کے دو منصوبوں پر مشتمل ہے، جو بالترتیب پنتائی اور کھوک کھام میں تعمیر ہوئے ہیں، جو بنکاک کے دو نواحی علاقے ہیں۔ منصوبہ اکتوبر میں سامان کی فراہمی کے بعد اس وقت زیر تعمیر ہے، اور 15 دسمبر 2016ء سے پہلے مکمل ہونا متوقع ہے۔

جی سی ایل-ایس آئی کے صدر جناب شو ہوا نے کہا کہ “ہم اپنی مکمل اور خاص طور پر تیار کردہ ایک ہی مقام پر فراہم کی گئی خدمات اینمیکس کو پیش کرنے پر بہت زیادہ خوش ہیں۔ یہ وہ حل ہے جو جی سی ایل-سسٹم طویل عرصے سے خصوصی طور پر انفرادی مصنوعات کے بجائے اپنے صارفین کو فراہم کررہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “اینمیکس کے ساتھ ہماری شراکت داری صرف چین اور تھائی لینڈ کے تعلقات ہی کو مضبوط نہیں کرتی، بلکہ یہ ایک ماحول دوست طرز زندگی کی تعمیر کے ذریعے فطرت کے ساتھ تعلق کو بھی بہتر بناتی ہے۔”

جی سی ایل سسٹم انٹیگریشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

جی سی ایل سسٹم انٹیگریشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (002506 شین چین اسٹاک) (جی سی ایل-ایس آئی) 1990ء میں بننے والے صاف اور ماحول دوست بجلی پیداوار کے ایک بین الاقوامی توانائی ادارے گولڈن کانکرڈ گروپ (جی سی ایل) کا حصہ ہے۔ لگ بھگ 16 ارب امریکی ڈالرز کے عالمی اثاثوں کے ساتھ جی سی ایل 2015ء میں 2 گیگاواٹ کے ماڈیول دنیا بھر میں فراہم کر چکا ہے، اور اس وقت شمسی صنعت میں استعمال ہونے والے 29 فیصد پولی سلیکون اور ویفرز فراہم کر رہا ہے، جو سلیکون مارکیٹ کا کل 22.2 فیصد حصہ ہے۔

اینمیکس ہولڈنگ (تھائی لینڈ) کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

اینمیکس قابل تجدید توانائی اور توانائی حفاظت پر توجہ رکھنے والے ایک توانائی توانائی خدمات کے ادارے روکسچائی گروپ کا سب سے نیا رکن ہے۔ ادارہ ایک شمسی توانائی میں مکمل خدمات فراہم کرنے والا ہے جو حکومت، کمرشل اور رہائشی شعبوں کو خدمات دے رہا ہے۔

Latest from Blog