‫گرین بلڈنگز ایگزی بیشن چائنا ہائی-ٹیک فیئر 2016ء کی اہم جھلکیوں میں شامل

شینچین، چین، 18 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

18 ویں چین ہائی-ٹیک فیئر (سی ایچ ٹی ایف) کی کئی نمایاں جھلکیوں میں سے ایک “گرین بلڈنگز ایگزی بیشن” بھی ہے جو 16 سے 21 نومبر تک شینچین میں ہو رہا ہے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20161118/0861612382

ایک “ماحول دوست گھر” کی تعمیر پر توجہ کا حامل سی ایچ ٹی ایف 2016ء ماحول دوست ٹیکنالوجی صنعت سے وابستہ اداروں کے لیے بہترین پلیٹ فارم کی خدمات انجام دیتا ہے کہ وہ اپنی جدید ترین مصنوعات اور حل پیش کریں۔

جن مصنوعات کا میلے میں شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے ان میں سے ایک شینچین تیہان ریزیڈینشل انوائرومینٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی اے ایم: 10 اسمارٹ مائیکرو فورسٹ نیچرل ایکولوجیکل پیوریفائر ہے۔

یہ اعلیٰ ٹیکنالوجی کی جدت آکسیجن کے اخراج کے لیے 18 زیادہ-تطہیراور زیادہ-آکسیجن ماحول دوست پودوں کو آبی چکر تطہیر سے ملاتی ہے۔ اس عمل کے دوران دیگر تطہیر عمل معاون کے طور پر کام کرتے ہیں، جو منفی آیون بناتے ہیں جو ضرر رساں اجزا کو پودوں کے لیے غذا میں تبدیل کرتے ہیں۔ یہ ایک انتہائی تیز آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے چلتا ہے جسے ایک موبائل فون ایپ کے ذریعے دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

مادی مصنوعات کے ساتھ مہمان عملی گرین ہوم حلوں کی اقسام کو بھی تلاش کرنے کے قابل رہے، جیسا کہ ٹیک اینڈ ون کا عمودی کاشت جدید سروس پلیٹ فارم، جو مہمانوں کی ضرورت اور حقیقی حالات کے مطابق خاص ٹیکنالوجی حل پیش کرتا ہے، اور اسمارٹ ہوم حل فراہم کنندہ وی آر یو ایل ٹی، جس کی مصنوعات صارف کی وضع کردہ ہوتی ہے اور انہیں ناشتے یا سینما موڈ جیسے تخلیقی طریقوں میں لاگو کیا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کیجیے http://www.chtf.com/english/۔

سی ایچ ٹی ایف کے بارے میں

“جدت طرازی سے تحریک، معیار کی طرف میلان” سی ایچ ٹی ایف 2016ء کا مرکزی موضوع ہے۔ کامیاب میلوں کے 17 سال کے ساتھ سی ایچ ٹی ایف ایک بہت معروف اور اہم کمرشل پلیٹ فارم ہے جس کے مختلف صنعتوں پر عالمی اثرات ہیں، بالخصوص سائنس و ٹیکنالوجی پر۔

گزشتہ سال کے نمائش کنندگان کے ردعمل کے مطابق 80 فیصد سے زیادہ نے ایک مرتبہ پھر شرکت کی خواہش ظاہر کی۔ ملک کی معروف ٹیکنالوجی تقریب کو کئی سرکاری شعبوں کی جانب سے ملاحظہ کیا جاتا ہے۔ ہر سال سی ایچ ٹی ایف شینچین کنوینشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر (ایس زیڈ سی ای سی)، فوہوا تھرڈ روڈ، فوتیان ضلع، شینچین میں ہوتی ہے۔

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20161118/0861612382

Latest from Blog