‫اگر آپ نے یکم جون 2008ء سے 21 اپریل 2016ء کے درمیان بارکس پر بارکلیز کے لیے کسی ایف ایکس ذریعے سے تجارت کی یا تجارتی ہدایت جمع کروائی ہے تو آپ ایک اجتماعی تصفیے کے متاثر ہو سکتے ہیں

نیو یارک، 1 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

مندرجہ ذیل بیان اسکاٹ+اسکاٹ اٹارنیز ایٹ لا، ایل ایل پی اور کورین ٹلیری ایل ایل سی نے آکسیئم انویسٹمینٹ ایڈوائزرز ایل ایل سی کی جانب سے اپنے متولی گلڈور مینیجمنٹ ایل ایل سی بمقابلہ بارکلیز بینک پی ایل سی اور بارکلیز کیپٹل انکارپوریٹڈ کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

ریاست ہائے متحدہ امریکا ضلعی عدالت
جنوبی ضلع نیو یارک

آکسیئم انویسٹمینٹ ایڈوائزرز ایل ایل سی اپنے متولی گلڈر مینجمنٹ ایل ایل سی مدعی کے ذریعے

بمقابلہ
بارکلیز بینک پی ایل سی اور بارکلیز کیپیٹل انکارپوریٹڈ
مدعا علیہ۔

مقدمہ نمبر 15-سی وی-09323 (ایل جی ایس)

اجتماعی تصفیے کا نوٹس
اجتماعی تصفیے کا خلاصہ نوٹس

اگر آپ نے یکم جون 2008ء سے 21 اپریل 2016ء کے درمیان بارکس پر بارکلیز کے لیے ایک ایف ایکس ذریعے سے تجارت یا تجارتی ہدایت داخل کی ہے تو آپ کے اجتماعی تصفیے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

“ایف ایکس ذریعہ” مطلب کسی بھی قابل تحویل یا ناقابل تحویل کرنسی میں مالی سودے ہیں، جن میں ایف ایکس مقام، مستقبل میں طے شدہ قیمت پر خرید، طے شدہ قیمت لیکن مستقبل میں فراہمی، ناقابل تحویل طے شدہ قیمت پر خرید، تبادلوں، اختیارات اور حکمت عملیاں شامل ہیں لیکن یہ صرف انہی تک محدود نہیں اور کوئی بھی دیگر تجارتی ذریعے جو کسی بھی طرح سے ایف ایکس نرخ سے تعلقات رکھتے ہوں، اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ اطلاع آپ کو ہوشیار کرنے کے لیے ہے کہ مدعا علیہان بارکلیز بینک پی ایل سی اور بارکلیز کیپٹل انکارپوریٹڈ (مجموعی طور پر “بارکلیز”) کے ساتھ ایک اجتماعی معاملے میں مجوزہ تصفیہ ہوگیا ہے۔ مقدمہ الزام لگاتا ہے کہ بارکلیز نے ایک خودکار فنکشن “لاسٹ لک” استعمال کیا جو بارکس میں جمع کرائے گئے ایف ایکس ذرائع کے لیے تجارت پر یا تجارتی ہدایات پر بارکلیز کے ردعمل کو تاخیر سے کرتا تھا (چاہے وہ بارکس پر براہ راست جمع ہو یا بذریعہ برقی رابطہ نیٹ ورک (“ای سی این”) یا بارکس پر کسی دوسرے کنکشن سے۔) مقدمہ الزام لگاتا ہے کہ بارکلیز نے ایک طے شدہ تاخیری وقت کے لیے ایسی تجارت یا تجارتی ہدایات کو لاسٹ لک فنکشن کے ذریعے روکنے کے لیے استعمال کیا جس کے دوران بارکلیز دیگر عوامل کے ساتھ اندازہ لگاتا تھا کہ تجارت یا تجارتی ہدایت کو قبول یا مسترد کرنا ہے، کہ آیا مارکیٹ قیمت اس تاخیر دورانیے میں ایک مخصوص مقام سے آگے جائے گی یا نہیں۔ مقدمہ الزام لگاتا ہے کہ بارکلیز کا لاسٹ لک عمل معاہدہ قانون، یقین اور مناسب سودے ضمنی معاہدہ نامہ، اور نیو یارک جنرل بزنس لا سیکشنز 349 اور 350 کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ مقدمہ ان افراد نے، یا ان کی جانب سے، لایا گیا تھا جنہوں نے بارکس کے ذریعے بارکلیز میں ایف ایکس ذرائع کے لیے تجارت کی تھی یا تجارتی ہدایات جمع کرائی تھیں۔ بارکلیز دعوے میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

بارکلیز کے ساتھ ایک مجوزہ تصفیے کی تکمیل ہوچکی ہے۔ بارکلیز 50,000,000 ڈالرز (“تصفیہ فنڈ”) ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے۔ امریکی ضلعی عدالت برائے جنوبی ضلع نیو یارک (“عدالت”) نے اس اطلاع کی منظوری دی۔ کوئی بھی رقم ادا کرنے سے پہلے عدالت سماعت کرے گی کہ آیا تصفیے کی منظوری دینی ہے یا نہیں۔ عدالت کی جانب سے اس مقدمے کے حل کے لیے تصفیے کی منظوری مکمل صورت میں ہوگی۔

تصفیہ کلاس رکن کون ہے؟

مختلف استثناؤں سے مشروط تصفیہ کلاس میں وہ تمام افراد شامل ہیں جنہوں نے یکم جون 2008ء سے 21 اپریل 2016ء کے درمیان بارکس پر بارکلیز کو ایک ایف ایکس ذریعے کے لیے تجارت یا تجارتی ہدایت جمع کروائیں(چاہے وہ بارکس پر براہ راست جمع ہوں یا بذریعہ برقی رابطہ نیٹ ورک (“ای سی این”) یا بارکس پر کسی دوسرے کنکشن سے) جس پر بارکلیز نے لاسٹ لک کو لاگو کیا ہو، یا بارکلیز کی کوئی بھی دوسری ایسی سرگرمی جو ریلیز کلیم سے مشروط ہو اور جو (i) امریکا میں ہو، یا (ii) (ا) امریکا سے باہر ہو اور (ب) امریکا میں بارکلیز کے سرور پر تجارت یا تجارتی ہدایت پر کی گئی ہو۔ اس پیرے میں سرمایہ بند شرائط تصفیہ معاہدہ ہیں، جن تک کے www.BarxLastLookSettlement.com ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ کو تصفیہ کلاس میں شمولیت کا یقین نہیں تو آپ مزید معلومات www.BarxLastLookSettlement.comپر (800) 231-1815پر مفت کال کرکے (اگر امریکا یا کینیڈا سے باہر سے کال کر رہے ہوں تو (614) 553-1610پر کال) کرکے معلوم کر سکتے ہیں۔

کیا مجھے ادائیگی حاصل ہوگی؟

اگر آپ تصفیہ کلاس کے رکن ہیں اور تصفیہ کلاس کا عدم انتخاب نہیں کیا اور آپ کے پاس دعوے اور اجرا فارم کا ثبوت ہےتو آپ تصفیہ کے تحت ادائیگی کے اہل ہیں۔ کسی بھی ادائیگی کی رقم کا فیصلہ مجوزہ منصوبہ برائے تقسیم سے ہوگا۔ مجوزہ منصوبہ برائے تقسیم کے بارے میں تفصیلات www.BarxLastLookSettlement.com پر موجود ہیں۔تصفیہ فنڈ کے لیے تقسیم کی تاریخ طے نہیں کی گئی۔ دعوے اور ریلیز فارمزکا ثبوت 19 مئی 2017ء تک لازمی ڈاک مہر کا حامل ہونا چاہیے، یا پر 19 مئی 2017ء کو رات 11 بجکر 59 منٹ سے پہلے کے ذریعے برقی طور پر www.BarxLastLookSettlement.com پر بھیجا جانا چاہیے۔

ایک کلاس رکن کی حیثیت سے میرے حقوق کیا ہیں؟

اگر آپ تصفیہ کلاس کے رکن ہیں اور اس کا عدم انتخاب نہیں کیا تو آپ بارکلیز اور دعوے کے فریقین کے خلاف چند قانونی حقوق سے آزاد ہیں، جیسا کہ تفصیلی اطلاع اور تصفیہ معاہدے میں واضح کیا گیا ہے جو www.BarxLastLookSettlement.com پر دستیاب ہے۔ اگر آپ مجوزہ تصفیہ میں حصہ نہیں لینا چاہتے تو 30 مارچ 2017ء تک آپ کو لازمی عدم انتخاب کرنا ہوگا۔

ہو سکتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ آپ مجوزہ تصفیے، مجوزہ منصوبہ تقسیم یا کلاس قونصل کی عدالت میں پیش کردہ درخواست برائے وکیل فیس، اخراجات ادائیگی اور تصفیہ کلاس کی نمائندگی کرتے ہوئے مدعی کی خدمات پر ادائیگی پر کوئی تبصرہ رکھتے ہوں یا معترض ہوں۔ اس کے لیے آپ کو 30 مارچ 2017ء تک تحریری تبصرہ یا شکایت لازمی جمع کرانا ہوگی۔

عدم انتخاب یا تبصرے یا شکایتیں جمع کرنے کے بارے میں معلومات تفصیلی اطلاع میں اور www.BarxLastLookSettlement.com پر دستیاب ہیں۔

سماعت کب ہے؟

عدالت 18 جولائی 2017ء کو شام 4 بجکر 30 منٹ پر امریکی ضلعی عدالت برائے جنوبی ضلع نیو یارک، کمرہ عدالت 1106 میں محترمہ لورنا جی شوفیلڈ کے روبرو ہوگی، تھرگڈ مارشل امریکی عدالت 40 فولی اسکوائر، نیو یارک، نیو یارک 10007 غور کریں گے کہ آیا مجوزہ تصفیے، مجوزہ منصوبہ تقسیم اور کلاس قونصل کی درخواست برائے ادائیگی وکیل فیس، اخراجات اور کلاس مدعی کی خدمات کا عوضہ کو قبول کرنا ہے یا نہیں۔ آپ یا آپ کے وکیل اپنے اخراجات پر سماعت میں پیش ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ضروری نہیں۔

Latest from Blog