شارک ننجا اور نیوٹری بلٹ نے غلط اشتہار پر مقدمے پر تصفیہ کرلیا

لاس اینجلس، 30 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– یکم نومبر 2016ء کو شارک ننجا آپریٹنگ ایل ایل سی نے مئی 2014ء سے لاس اینجلس، کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں نیوٹری بلٹ ایل ایل سی کی جانب سے غلط اشتہار بازی کے حوالے سے زیر التوا مقدمے پر تصفیے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

مقدمے میں نیوٹری بلٹ نے الزام لگایا کہ شارک ننجا کے نیوٹری ننجا سنگل-سرو بلینڈر کی پیکیجنگ نیوٹری بلٹ بلینڈر سے غلط مشابہت رکھتی ہے اور یوں وفاقی و ریاستی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پیکیجنگ وفاقی جج ڈین پریگیرسن کی جانب سے ابتدائی فرمان جاری کرنے کے بعد تبدیل کردی گئی تھی۔

شارک ننجا نے مقدمے پر تصفیے کے لیے نیوٹری بلٹ کو 3.5 ملین ڈالرز ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی، گو کہ شارک ننجا نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

فریقین اس معاملے کو بغیر مقدمے کے حل کرنے اور مقدمہ بازی کو پیچھے چھوڑنے پر خوش ہیں۔

ٹروجان لاء آفسز نے نیوٹری بلٹ ایل ایل سی کی اور سیفرتھ شا ایل ایل پی نے شارک ننجا کی نمائندگی کی۔

نیوٹری بلٹ ایل ایل سی کے بارے میں

2012ء میں کیپٹل برانڈز کی جانب سے جاری کردہ نیوٹری بلٹ ایک عمدہ اعلیٰ-کارکردگی غذائی گاڑھا مشروب ہے جو روزانہ کی بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ فوری، آسان اور مزیدار استعمال ممکن بناتا ہے۔

نیوٹری بلٹ معروف شمالی امریکی خورہ فروشوں پر دستیاب ہے جن میں وال-مارٹ، کوسٹکو، کینیڈین ٹائر، ٹارگیٹ، کوہلز، بیڈ باتھ اینڈ بیونڈ اور میسیز شامل ہیں۔ نیوٹری بلٹ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، مغربی/مشرقی یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ، لاطینی امریکا اور ایشیا میں مقررہ تقسیم کاروں کے ذریعے دنیا بھر میں بھی فروخت ہوتا ہے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160226/338060

Latest from Blog