اے جی سی نے معروف بایوفارماسیوٹیکل سی ڈی ایم او سی ایم سی بایولوجکس کے حصول کے معاہدے پر دستخط کردیے

ٹوکیو، 20 دسمبر 2016ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/– شیشے، کیمیائی مادے اور ہائی-ٹیک مواد تیار کرنے والے اے جی سی اساہی گلاس (“اے جی سی”) نے 20 دسمبر کو اعلان کیا کہ اس نے تقریباً 60 ارب جاپانی ین کی قیمت خرید پر معروف بایولوجکس ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹس (“اے پی آئی”) بنانے والے سی ایم سی بایولوجکس میں 100 فیصد حصص کے حصول پر رضامندی کا معاہدہ کرلیا جس میں مانیٹر کلپر پارٹنرز اور یورپین ایکوئٹی پارٹنرز جیسے اہم سرمایہ کار شامل ہیں۔ معاہدہ بدستور متعلقہ قانونی اداروں کی منظوری سے مشروط ہے اور حصول جنوری 2017ء میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

سی ایم سی ایک کانٹریکٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینوفیکچرنگ آرگنائزیشن (“سی ڈی ایم او”) ممالیائی اور خردبینی میزبانوں کے ساتھ حیاتیاتی اے پی آئی ساخت گری خدمات پیش کررہا ہے۔ ادارہ اعلیٰ اضافی قدری سیل لائن تعمیر، پروسس ڈیولپمنٹ، ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اے پی آئیز اور کمرشل انداز میں مارکیٹ کرنے والی حیاتی ادویات کی افزائش اور تیاری فراہم کرتا ہے۔ لگ بھگ 530 ملازمین کے ساتھ سی ایم سی ڈنمارک (کوپن ہیگن) اور امریکا (سیاٹل اور برکلی) پیداواری تنصیبات کے ساتھ دنیا بھر میں کام کرتا ہے۔

ڈیوڈ کوفمین، چیئرمین سی ایم سی بایولوجکس، نے کہا کہ “میں سی ایم سی بایولوجکس کے اے جی سی کا حصہ بننے پر خوش ہوں، جو ایک عالمی ادارہ ہے جو فضیلت اور بہترین صارف اعتماد سے وابستہ ہے۔ اے جی سی کی بہترین ٹیکنالوجی حلوں سے وابستگی اور صارفین کے ساتھ طویل المیعاد شراکت داری سی ایم سی بایولوجکس کے دنیا کے بہترین ادویات سازی اور بایوٹیک اداروں کے لیے ترجیحی بایولوجکس سی ڈی ایم او خدمات شراکت دار بننے کی جستجو کے ساتھ بہترین انداز میں میل کھاتی ہے۔”

“ہمیں اے جی سی کا حصہ بننے پر فخر ہے، جو ایک کامیاب عالمی ادارہ ہے جو سی ایم سی بایولوجکس کا بہترین مالک بننے کے لیے طویل المیعاد کاروباری حکمت عملی اور وسائل رکھتا ہے۔ سی ایم سی انتظامی ٹیم کی نظریں اے جی سی کے ساتھ ایک ایک ٹیم بننے، اور اپنے صارفین کے لیے وسیع جدت طراز حل لانے اور ملانے اور ساتھ ساتھ مرتکز حل لانے پر مرکوز ہیں۔” گستافو میلر، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ایم سی بایولوجکس نے کہا، “اس مالی سودے کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ ہمارے صارفین ہمارے مشترکہ تجربے کی سطح، سالوں کے تجربے اور عالمی پیشکشوں سے کہیں زیادہ فائدے اٹھائیں گے۔”

اے جی سی 2000ء کے اوائل سے کانٹریکٹ مینوفیکچرنگ کے کاروبار میں شامل ہے۔ سی ایم سی کا حصول اے جی سی کی ٹیکنالوجیوں اور ساخت گری حلوں کے میزبان کے ساتھ اے جی سی کو عالمی سطح پر اپنے بایولوجکس سی ڈی ایم او کام کو پھیلانے اور جاپان اور یورپ (٭) میں اے جی سی کے موجودہ کام کو مکمل کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ سی ایم سی کے ساتھ کاروباری تکمیل اپنے عالمی صارفین کے لیے ممالیائی اور خردبینی آپریشنز کی جانب سے اپنے درجے میں بہترین معروف بایولوجکس سی ڈی ایم او اے پی آئی سروسز پیش کرنے کے قابل بنائے گا۔

اپنی انتظامی پالیسی “اے جی سی پلس” کے تحت اے جی سی گروپ نے اپنے لائف سائنس بزنس کو اپنے تزویراتی شعبوں میں سے ایک بنا لیا ہے۔ کاروباری تکمیل کے ذریعے اے جی سی گروپ اپنے بایوفارماسیوٹیکل معاہدوں کی خدمات کو دنیا بھر میں تیز کرے اور پھیلائے گا۔

(٭) اے جی سی کے یورپی آپریشنز ایک جرمن سی ڈی ایم او، بائیومیوا، کے رواں سال اگست میں حصول کے ذریعے بھرپور انداز میں شروع ہو چکے ہیں۔ براہ مہربانی اے جی سی کے خبری اعلامیہ سے رجوع کریں: http://www.agc.com/english/news/20160906e.pdf

ریعہ: اے جی سی اساہی گلاس

Latest from Blog