گوانگچو شہر کے لیے ایک زندہ دلانہ نغمہ دنیا کی مشترکہ ترقی کی خواہش کا اظہار کرتا ہوا

گوانگچو، چین، 29 دسمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– ہزار سالہ تجارتی شہر کے طور پر معروف اور “بحری شاہراہ ریشم” کے آغاز کی ایک اہم بندرگاہ گوانگچو نے حال ہی میں مکمل طور پر نئے شہری نغمے کی رونمائی کی، جسے “ہمارا نغمہ” (چینی نسخہ بنام “فا جی” جس میں “فا” کا مطلب نغمہ ہے)، جو تمام لوگوں، شہریوں اور دنیا بھر کے افراد کے لیے مستقبل کی ترقی کی امید لاتا ہے۔

“ہمارا نغمہ” گوانگچو شہر کی بطور “پھول شہر” ساکھ کی ترویج کے لیے نئی کوشش ہے۔ موسیقی وڈیو دہرائے گئے اشعار اور شوخ اینی میشن کو ملاتی ہے، جو غیر روایتی دلچسپ مزاح کو مختلف ہم صوتی اور ہم قافیہ زبان میں چلتا ہے جیسا کہ “فا”، “فن”، “8”، “ہوا (مطلب پھول)”۔ نغمہ زیادہ تر “سب کے لیے قسمت اور ترقی” کی خواہش کا اظہار کرتا ہے جو زندہ دلانہ انداز میں بین الاقوامی اور جدید تجارتی گوانگچو کو بیان کر رہا ہے۔

وڈيو اور بہترین تصاویر کے لیے ملٹی میڈیا نیوز ریلیز ملاحظہ کیجیے:
http://news.medianet.com.au/xinhua/chirpy-theme-song-guangzhoucity

گوانگچو ہمیشہ ایک جدید-مشمولہ، آزاد اور شریک” جدید شہر کی حیثیت سے ترقی پاتا ہے۔ گوانگچو میونسپل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس نغمے کے بنانے کا مقصد گوانگچو کے عوام اور غیر ملکی سامعین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ہے۔ نغمے میں قسمت اور تقدیر کی علامات ظاہر کرتے ہوئے یہ متوقع ہے کہ لوگ شہر کے لیے کشادہ دلی، جوش و خروش اور جذبے کو محسوس کر سکیں۔ گوانگچو یہاں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے اور امیدوں کو پورا کرنے کے لیے ہر شخص کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ایسن چین، ریو 2016ء کے اولمپک چیمپیئن، نغمے میں ایک گلوکار اور مرکزی کارٹون کردار کی حیثیت سے ہیں، جس نے عوام کی زبردست توجہ حاصل کی ہے۔ چین نے کہا کہ “میں گہرے معنی رکھنے والے اس گانے کو پسند کرتا ہوں۔ امید ہے کہ میرا آبائی قصبہ گوانگچو تمام افراد کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے والی جنت بنے گا۔”

اس ہیجان انگیز وڈیو میں شہری مناظر کے ساتھ ساتھ شہر کے پھول، کینٹن کھانا، لوک کہانیاں، ملبوسات بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔ “گوگ سی فا کائی”، قسمت کی چینی کہانی ترقی کے موضوع کو پھیلاتی ہے۔ نغمے کے دلچسپ انترے کسی کے بھی دماغ میں باآسانی چپک جاتے ہیں۔

وڈيو کا ہدف بیرون ملک نوجوان، گوانگ چو کی ترقی کا خاکہ اور 2017ء کے آنے والے سال کا خیرمقدم ہیں۔

ذریعہ: گوانگچو میونسپل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ

Latest from Blog