‫جدید ٹیکنالوجی کے شاہکار– آنر 6X – کی رونمائی

آنر اور اس کے عالمی شراکت داروں کی طرف سے

http://photos.prnasia.com/prnvar/20170109/0861700285

آنر – اپنے شراکت داروں کے ساتھ ایک مستقبل کی تعمیر

لاس ویگاس، 10 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– ہواوی گروپ کے معروف اسمارٹ فون ای-برانڈ آنر نے سی ای ایس 2017ء میں اپنے جدید ترین زبردست ٹیکنالوجی شاہکار آنر 6X کی رونمائی کردی، جو پشت پر دہرے لینس والے کیمرے، طویل بیٹری اور زبردست کارکردگی جیسی شاندار خصوصیات کی پوری فہرست رکھتا ہے۔ آنر 6X کا اجرا آنر کے لیے تیز نمو اور ترقی کا ایک اور سال پیش کرتا ہے۔ 2017ء میں داخل ہونے والا آنر ایسے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تزویراتی تعاون کے سلسلوں کا اعلان کر چکا ہے جو خود بھی انٹرنیٹ منحصر ہیں اور نوجوانوں کے لیے مصنوعات خدمات اور کاروباری نمونوں سے جانے جاتے ہیں۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20170109/0861700285

آنر کے 2017ء عالمی ڈجیٹل شراکت دار موسیقی، خبروں، ٹولز اور گیمز کے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ اور ایپلی کیشن پر منحصر ماحول کے اندر وسعت آنر کا ایک اور دلیرانہ قدم ہے کہ وہ مشترکہ طور پر تخلیق کردہ، نوجوانون کو ذہن میں رکھتے ہوئے دلچسپ تجربات تیار کرنے کے عمل میں شریک ہو۔

جناب جارج چاؤ، صدر آنر نے کہا کہ “ہم دنیا بھر میں اپنے شراکت داروں سے دل کی گہرائیوں کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہماری تخلیق کردہ دونوں کے لیے فائدہ مند شراکت داریاں کاروبار مں غیر معمولی نتائج حاصل کرنے کے لیے کئی کو تحریک دیتی ہے جس کو اپنے بل بوتے پر حاصل نہیں کیا جا سکتا، اسی دوران ہم ڈجیٹل مکینوں کو اپنی بدلت ہوئی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق بہتر موبائل انٹرنیٹ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ جامع شراکت داری سے ملنے والی کامیابیاں آنر 6X کے نعرے کی تصدیق کرتی ہیں کہ “دوگنا یا کچھ نہیں!”

آنر 6X کی خصوصیات

آنر 6X کرن 655 ایس او سی کے اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ چلتا ہے اور 5.5 انچ مکمل ایچ ڈی (1920*1080پکسل) ڈسپلے مع 2.5 ڈی خمدار شیشہ رکھتا ہے۔ شوقیہ فوٹوگرافر کئی تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھنے والے 12 میگاپکسل + 2 میگاپکسل ڈوئیل لینس کیمرے سے متاثر ہوں گے، جبکہ نئی صلاحیتوں کی صورت میں مختلف حیران کن چیزیں بھی ہیں: اسپلٹ-اسکرین، اسکرولنگ اسکرین، وڈیو بہتریاں اور آنکھوں کے لیے پرسکون موڈ اور 3,340 ایم اے ایچ کی بیٹری زندگی۔ کارکردگی، کیمرے، ڈسپلے اور مجموعی صارفی تجربے کی دیگر کئی بہتریاں بھی کی گئی ہیں تاکہ نوجوان نسل موسیقی، گیمنگ اور فلموں کی دنیا کا بھرپور لطف اٹھائے۔

آنر عالمی شراکت داریوں کی اہم جھلکیاں

گیم لوفٹ

مئی 2016ء میں آنر 5X کے اجرا کے حصے کے طور پر آنر نے موبائل گیمز کی تیاری اور اشاعت کے رہنما ادارے گیم لوفٹ کے ساتھ شراکت داری کی تھی تاکہ ایک پرکشش مہم چلائی جائے: آسفالٹ 8 آنر کپ۔ چیلنج نے امریکا، فرانس، جرمنی اور روس میں کھلاڑیوں کو مقبول موبائل گیم، آسفالٹ 8: ایئربورن پر آنر اور گیم لوفٹ برادروں میں روبرو مقابلہ کرنے کی سہولت دی۔ آنر 8 کے کامیاب تعاون میں مزید آگے بڑھتے ہوئے نئے آنر 6X میں تین گیم لوفٹ گیمز بھی پیش کیے جائیں گے۔

ایکیوویدر

ایکیوویدر آنر 6X کو ایکیوویدر سے لیس وجٹ اور تفصیلی موسمی معلومات فراہم کرے گا جو صارفین کو فوری، عالمی موسمی حالات اور 5 دن اور گھنٹہ وار موسم بہترین درستگی کے ساتھ پیش کرے گا۔

کیکا سانتا کلاز وار آف آنر

آنر 6X کے تعطیلاتی موسم میں اجراء کی خوشی میں آنر نے جدید ٹیکنالوجی کے تخلیقی ادارے کیکا کے شراکت داری کی جو جدید نسل کی کی بورڈ ایپلی کیشنز کے ذریعے صارفی تجربات کو مدد دیتا ہے، تاکہ سانتا کلاز وار آف آنر کا گیم تخلیق کیا جائے، جہاں فاتحین کو آنر 6X یا کیکا گفٹ کارڈ جیتنے کا موقع ملے گا۔

جیم آنر موسیقی مقابلہ

نوجوان نسل کو اپنے اندر کے فنکار کو پرورش دینے اور کسی بھی اسمارٹ فون پر اپنی موسیقی ترتیب دینے کی صلاحیت دینے کے لیے آنر نے موسیقی ساز جیم کے ساتھ معاہدہ کیا۔ اس تعاون سے دونوں برانڈز ڈبل اور نتھنگ عالمی موسیقی مقابلہ منظم کریں گے، تاکہ دنیا بھر کے نوجوانوں سے اپنی موسیقی کی تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے اور آنر اجزا کے لیے نئی جیم ایپ استعمال کرتے ہوئے موسیقی کے نمونے پیش کرنے کا مطالبہ کرے۔

آنر کے بارے میں

آنر ہواوی گروپ کے تحت ایک معروف اسمارٹ فون ای-برانڈ ہے۔ اپنے نعرے “بہادروں کے لیے” کے مطابق برانڈ انٹرنیٹ آپٹمائزڈ مصنوعات کے ذریعے ڈجیٹل شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا جو بہتر صارفی تجربات، عمل پر اکسانے، تخلیق کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کو اپنے خوابوں کےحصول کے لیے بااختیار بنانا پیش کرتی ہیں۔ اس طرح آنر نے چیزوں کو مختلف انداز میں پیش کرنے اور اپنے صارفین کے لیے جدید ٹیکنالوجیوں اور جدت طرازیوں کو لانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھا کر اپنی جرات مندی ظاہر کرکے خود کو جداگانہ حیثیت دی ہے۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20170109/0861700285

Latest from Blog