مرک نے اسپین میں میگلومائن کے لیے خصوصی پیداواری تنصیب کھول لی

– تنظیمی تکمیل، ایف ڈی اے پڑتال شدہ تنصیب مولیڈ ڈے بالیس، اسپین میں قائم

– صرف میگلومائن کی پیداوار سے وابستہ یورپ میں واحد تنصیب

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 17 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج مولیڈ ڈے بالیس، اسپین میں ایک تنصیب کے افتتاح کا اعلان کیا ہے جو میگلومائن کی تیاری سے وابستہ ہے، ایف ڈی اے کا منظور شدہ ایسا مادہ جو ادویات سازی اور طبی امیجنگ کنٹراسٹ میڈیا کا جز ہے۔

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/451652/Merck___Mollet_facility.jpg

ایف ڈے اے کی توثیق شدہ تنصیب یورپ میں واحد مقام ہے جو میگلومائن تیار کرتی ہے، جو گلوکوز سے حاصل ہونے والی ایک امینو شوگر ہے۔ اسپین میں قائم تنصیب میگلومائن کی تیاری کے لیے وقف ہے یوں صارفین کو رسد کے تسلسل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ وصول کنندگان کی طلب کو بھی پورا کر رہی ہے۔ ایک غیر عامل مادے کی حیثیت سے میگلومائن متحرک ادویات سازی اجزا کے ساتھ براہ راست تعامل کرتا ہے تاکہ تحلیل کو بڑھا سکے۔ اس لیے میگلومائن بنانے والے کو لازمی اسی انضباطی و معیاری شرائط کو پورا کرنا ہوگا جیسا کہ اے پی آئیز کرتی ہیں۔

“ہماری نئی تنصیب بہتر موثریت کو حاصل کرنے اور میگلومائن کی تیاری کے لیے سخت ترین معیارات کو پورا کرنے کے لیے مکمل کی گئی تھی۔” اینڈریو بولپن، سربراہ پروسس سلوشنز اسٹریٹجک مارکیٹنگ اینڈ انوویشنز، لائف سائنس نے کہا۔ “نتیجہ ہمارے صارفین کے لیے معیار اور رسد کے تحفظ میں اعتماد کی اعلیٰ سطح ہے۔”

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ ادارہ مرک نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

Latest from Blog