‫گوانگ ڈونگ عالمی سیاحتی عملی مقامات کے قیام کی ترویج کے لیے “آٹھ اہم اقدامات” اٹھاتا ہوا

گوانگ چو، چین، 9 فروری 2017ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– گوانگ ڈونگ 2016ء سے قومی سیاحتی ادارے کے ساتھ، جو “دلکش سیاحت” سے “عالمی سیاحت” میں تبدیلی کی ترویج کرتا ہے، عالمی سیاحت کے قیام کو فوری شروع کرتا ہے، جس کا مطلب ہے سیر سپاٹے، خریداری و دیگر کا بھرپور سفری تجربہ، جس میں ابتدائی طور پر 14 شہر اورکاؤنٹیاں شامل ہیں بشمول شین چین، چوہئے، چونگ شان، جیانگ مین میں کائی پنگ، تائی شان، بولو کاؤنٹی اور ہوئی چو میں لونگ مین کاؤنٹی۔ صوبے بھر میں تمام سطحوں پر شعبہ سیاحت نے عالمی سیاحت کی تخلیق کے لیے کوششیں تیز کی ہیں اور روایتی سیر سپاٹے کو تجربے اور تفریحی سفر کی طرف رہنمائی کے لیے مصنوعات کی رسد کو تیزی سے بڑھا دیا ہے۔

اس وقت گوانگ ڈونگ سیاحتی ادارہ عالمی سیاحت کے فروغ کے لیے “آٹھ اقدامات” پر توجہ رکھے ہوئے ہے۔ پہلا صوبائی سیاحتی انتظامیہ کے نام سے ان 14 شہروں اور کاؤنٹیوں کے ناظمین کو خطوط بھیجنا جو ہدف، ذمہ داری، اشاریوں اور قیام کے کام کی ضرورت کو متعین کریں، اور ترقی کےساتھ ان شعبوں میں قبولیت کے کام کو بھی تحریک دیں۔ دوسرا، بروقت کامیابیاں سمیٹنے کے لیے تخلیقی یونٹوں پر زور دینے، مسائل کے تجزیے اور اقدامات پر گفتگو کے لیے تحقیق کرنا۔ تیسرا، اپنے سیاحتی نظام میں وڈیو تربیت پلیٹ فارم کی مدد سے تربیت کا انتظام کرنا۔ قومی سیاحتی ادارے سے قیادت اور ماہرین کو رہنما ہدایات اور تخلیقی کام کے معیار کی توضیح کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ چوتھا قدم صوبائی سطح کے عالمی سیاحتی مظاہرہ شعبوں کے ایک گروہ کو شائع کرنا ہے۔ دریں اثناء، 14 قومی عملی مقامات اور مزید 24 شہروں اور کاؤنٹیوں کو صوبائی تخلیقی کام میں لانا، جن میں چین جیانگ، ہی یوان، چاؤچنگ، زینگ چینگ، گاؤمنگ اور رویوان شامل ہیں۔ پانچواں درجہ اول کے خوش منظر مقامات کو اضافی سہارا دینے کے لیے جائزے، سرمایہ کاری دعوت اور مالی مدد کے لیے پالیسیوں کا سلسلہ اختیار کرنا ہے۔ چھٹا ذرائع ابلاغ، بشمول پرنٹ میڈیا، جیسا کہ سدرن ڈیلی اور چائنا ٹورازم نیوز، آن لائن میڈیا جیسا کہ گوانگ ڈونگ نیٹ ورک، سدرن نیٹ ورک اور sina.com اور ساتھ ساتھ وی-میڈیا کا بھرپور استعمال کرنا ہے۔ عام کاموں اور تجربے کو بھی بڑے پیمانے پر پھیلانا چاہیے۔ مقامی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ خصوصی انٹرویوز بھی ہوں گے۔ ساتواں ایک ترویج اجلاس کا انعقاد ہے تاکہ نئے تجربے کا خلاصہ اور اسے پیش کیا جائے۔ آخری قدم ایک خصوصی دیکھ بھال سرگرمی ہوگی تاکہ تمام شعبوں میں تخلیقی کام کو بہتر بنایا جائے۔

مزید معلومات کےلیے www.gdta.gov.cn ملاحظہ کیجیے

ذریعہ: گوانگ ڈونگ ٹورازم ایڈمنسٹریشن

Latest from Blog