‫کلیئریویٹ اینالٹکس کی ویب آف سائنس کے بانی ڈاکٹر یوجین گارفیلڈ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

والہ جات کی اشارہ بندی اور تجزیے کے شعبے کے بانی گارفیلڈ نے سائنسی، طبی اور علمی تحقیق پر دور رس نتائج چھوڑے

فلاڈیلفیا، 28 فروری 2017 / پی آر نیوز وائر / — کلیئریویٹ اینالٹکس کو اپنے بانیان میں سے ایک ڈاکٹر یوجین گارفیلڈ کی جدائی سہنا پڑی ہے اور اس موقع پر وہ سائنسی اور علمی تحقیق کی خدمت میں معلوماتی سائنس کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کر رہا ہے۔ ادب پر ہونے والے تحقیقی کاموں کو ایک نئی جہت فراہم کرنے والے اشاریاتی نظام میں بہتری کے ذریعے حوالہ جات کے تجزیے کی مشق کے بانی گارفیلڈ 26 فروری کو اچانک انتقال کرگئے تھے۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_5ic53ct2/def_height/400/def_width/400/

http://mma.prnewswire.com/media/472644/Clarivate_Analytics_Dr_Eugene_Garfield.jpg

حوالہ جات کی اشارہ بندی کو ابتدا میں صرف معلومات اخذ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تاہم اس سے تحقیق کے مخصوص کام پر پڑنے والے اثرات کے لیے بھی معلومات حاصل کی گئیں، یہ جان کر کہ دیگر محققین کی جانب سے کتنی مرتبہ اس کو بطور حوالہ استعمال کیا گیا۔ گارفیلڈ کے تیار کردہ حوالہ جات کے اشاریے اور انفومیٹرکس نے متعدد حوالہ جاتی ڈیٹابیس کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا جس میں کلیئریویٹ اینالٹکس کی ویب آف سائنس ٹ م اور اثر انگیز عوامل سے متعلق بیان کرنے والے جرنل سٹیشن رپورٹس کے علاوہ دیگر ہزاروں معلوماتی جرائد کے لیے دیگر حوالوں کا ڈیٹابیس فراہم کیے۔

سال 1964ء میں گارفیلڈ کے بنائے گئے اصلی ادارے اور کلیئریویٹ اینالٹکس کے پیش رو انسٹی ٹیوٹ فار سائنٹیفک انفارمیشن نے پہلی سائنس سٹیشن انڈیکس جاری کی۔ اس میں دنیا کے سب سے موثر جرائد سے لی گئی فہرست نگاری اور حوالہ جات سے متعلق معلومات شامل تھیں جو صارفین کو اپنے کام سے مطابقت رکھنے والی مخصوص تحقیق کو تلاش کرنے کے لیے مقالہ جات کی فہرست دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی تھی۔

آن لائن ویب آف سائنس کی صورت میں پھیلی اور مجسم گارفیلڈ کی حقیقی ایجاد آج بھی تحقیق کی وسیع و عریض دنیا کے لیے قابل اعتماد اور موثر رہنما کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ویب آف سائنس کے حوالہ جات کے اعداد و شمار سے کسی بھی شعبے میں موثر ترین تحقیق کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جو کہ محققین کی جانب سے ازخود منتخب کی گئی، اس سے انفرادی، اداروں، قوموں اور خطوں کی تحقیقی کارکردگی کو پرکھنے اور جانچنے کی بنیاد ملتی ہے۔

کلیئریویٹ اینالٹکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جے نیڈلر نے کہا کہ “ہم آج انتہائی دکھ کے ساتھ ڈاکٹر یوجین گارفیلڈ کی جدائی کا دن منا رہے ہیں۔ ڈاکٹر گارفیلڈ کے کام نے تحقیق تک رسائی اور دنیا بھر میں اسے پرکھنے کو ایک نئی صورت عطا کی۔ ہم تحقیق کے میدان میں ان کی حصہ داری اور بطور ایک عظیم رہنما، ساتھی اور دوست کے ان کو سراہتے ہیں۔ کلیئریویٹ اینالٹکس میں ہم اسی جذبہ کے ساتھ کام کرتے رہیں گے جو ڈاکٹر گارفیلڈ نے معلوماتی سائنس میں اپنے بہترین کام کے ذریعے فراہم کیا۔”

کلیئریویٹ اینالٹکس
کلیئریویٹ ٹ م اینالٹکس دنیا بھر میں صارفین کو بھروسہ مند بصیرت اور بیان و تشریح فراہم کرکے جدت طرازی کی رفتار کو آگے بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ تیزی سے نئے خیالات کی دریافت، حفاظت اور اسے تجارتی بنانے کا موقع دے رہا ہے۔ تھامسن رائٹرز کے سابقہ انٹلیکچوئل پراپرٹی اینڈ سائنس کاروبار کے طور پر ہم سائنسی اور اکادمی تحقیق، پیٹنٹ تجزیات اور قانونی معیارات، ادویات سازی اور بائیوٹیک مہارت، ٹریڈ مارک کے تحفظ، ڈومین برانڈ کے تحفظ اور دانشورانہ املاک کے انتظام پر سبسکرپشن کی بنیاد پر کاروبار کرنے والے نمایاں اداروں کے مجموعہ رکھتے اور چلاتے ہیں۔ اب کلیئریویٹ ٹ م اینالٹکس 4,000 سے زائد ملازمین کے ساتھ، دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممالک میں کام کرنے والا آزاد ادارہ اور نامور برانڈز بشمول ویب آف سائنس ٹ م ، کورٹیلس ٹ م ، تھامسن انوویشن ٹ م ، ڈیرونٹ ورلڈ پیٹنٹس انڈیکس ٹ م ، کمپیومارک ٹ م ، مارک مونیٹر ٹ م اور ٹیک اسٹریٹ ٹ م اور دیگر کو چلا رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے Clarivate.com۔

تصویر – http://mma.prnewswire.com/media/472644/Clarivate_Analytics_Dr_Eugene_Garfield.jpg

Latest from Blog