‫جاپان کے شیگا پریفیکچر میں بیوا جھیل اور دیگر معروف مقامات کی ویڈیو پیش کردی گئی؛ اسے پہلی مرتبہ قوس قزح کے سات رنگوں میں دکھایا گیا ہے: سرخ، نارنجی، پیلا، سبز، نیلا، بنفشی اور جامنی

اتسو، جاپان، 2 مارچ 2017 / کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ / — جاپان کے مرکزی جزیرے کے مغربی حصے میں موجود کانسائی خطے کے ایک حصے شیگا پریفیکچر میں واقع بیواکو وزیٹرز بیورو نے “رینبو-کلرڈ، بیوٹیفل شیگا: شیگا – بیواکو” (بیواکو یا بیوا جھیل جاپان میں تازہ پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے) کے نام سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

اس ویڈیو میں شیگا کے آس پاس واقع مختلف مقامات کو یکجا کر کے ایک رنگوں سے بھرے دن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں سورج کی کرنوں سے سرخ ہوتے ہوئے شیراہیگا مزار سے لے کر کوہوکو میزودوری پارک میں سبز سبز کنول کی پتیوں سے بنے قالین تک کئی معروف مقامات شامل کیے گئے ہیں۔ ویڈیو میں شیگا کے ان مقامات کو قوس قزح کے دلکش رنگوں سے مزین دلکش تصاویر کی صورت میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں شامل موسیقی کے ساتھ بیوا جھیل کی لہروں کی جھلک شامل ہے اور اسے دنیا کے جانے مانے موسیقار ماریہیکو ہارا نے ترتیب دیا ہے۔

“رینبو-کلرڈ، بیوٹیفل شیگا: شیگا – بیواکو” کی مختصر ویڈیو: https://youtu.be/FEFgY9XrFpA

(تصویر1: http://prw.kyodonews.jp/prwfile/release/M104304/201702289277/_prw_PI4fl_1aX917MA.png)
(تصویر2: http://prw.kyodonews.jp/prwfile/release/M104304/201702289277/_prw_PI5fl_lbI2a20d.jpg)
(تصویر3: http://prw.kyodonews.jp/prwfile/release/M104304/201702289277/_prw_PI6fl_0ko62M8n.jpg)

اس منصوبے کے لیے استعمال کیا جانے والا کیمرہ جاپان کی معروف کیمرہساز ادارے سونی کا تیار کردہ سونی ایلفا ماڈل تھا۔http://www.sony.jp/ichigan

اس ویڈیو میں ظاہر ہونے والے سیر و سیاحت کے مقامات آپ بیواکو وزیٹرز بیورو کی “شیگا ٹوؤرزم آفیشل ویب سائٹ” پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ویب سائٹ: http://en.biwako-visitors.jp

ذریعہ: بیواکو وزیٹرز بیورو

Latest from Blog