اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے 42 ویں سالانہ اجلاس میں ‘نوجوانوں کی خودمختاری’ پر گفتگو ہوگی

جدہ، سعودی عرب، یکم مئی 2017ء / پی آر نیوزوائر/–

تعلیم کو لیبر مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک کرنے کا عزم

جدہ، سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک گروپ (آئی ایس ڈی بی) کے 42ویں سالانہ اجلاس کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں جو 14 سے 18 مئی 2017ء کو ‘نوجوانوں کی معاشی خودمختاری’ کے موضوع پر منعقد ہوگا اور اس میں 0200 سے زائد شرکاء حصہ لیں گے۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_e3hreo1d/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

(لوگو: http://mma.prnewswire.com/media/506131/Jeddah_2017_Logo.jpg)

سالانہ اجلاس گروپ کے 57 رکن ممالک میں تعلیم کو لیبر مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک کرنے میں مدد کے طریقے تلاش کرنے کے لیے خاطر خواہ مواقع فراہم کرے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں ایک یوتھ سمٹ شامل ہے، جو 15-16 مئی کو جدہ ہلٹن ہوٹل میں منعقد ہوگی، جس کا مقصد نوجوانوں کے مستقبل کی تعمیر اور سماجی-اقتصادی ترقی میں نوجوانوں کی شمولیت کو بہتر بنانا ہے۔ شرکاء میں رکن ممالک کے مختلف شعبوں  سے تعلق رکھنے والے نوجوان گروہوں اور سینئر عہدیداران اور نوجوانوں میں اثر و رسوخ رکھنے والی نمایاں شخصیات شامل ہیں۔

آئی ایس ڈی بی گروپ کے ترجمان ڈاکٹر عبدالحكيم الواعر نے کہا کہ “انسانی ترقی کی شمولیت ہمارے 10-سالہ حکمت عملی ڈھانچے کا بنیادی حصہ ہے۔ ‘نوجوانوں کی معاشی خودمختاری’ کے موضوع پر ہونے والا 42واں سالانہ اجلاس اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تعلیمی اقدامات پر بہترین طریقوں اور تجربات بانٹنے، اور نوجوان کے اختیار پر نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کرنے کا اہم موقع ہے۔”

ڈاکٹر الواعر نے مزید کہا کہ “سالانہ اجلاس ہمارے تمام رکن ممالک کے فیصلہ سازوں کے لیے تعلیم اور صلاحیت سازی میں درپیش مشکلات اور مواقع پر گفتگو اور 21ویں صدی کی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نوجوانوں کو متعلقہ قابلیت و صلاحیت فراہم کرنے کی حکمت عملی تجویز کرنے کے لیے وسیع پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔”

عالمی اقتصادی فورم نے ‘ملازمت کے مستقبل’ پر اپنی 2016 ءرپورٹ میں نشاندہی کرچکا ہے کہ کئی ممالک میں انتہائی مطلوب ملازمتیں یا صلاحیتیں اب سے 10 یا حتی کہ 5 سال پہلے تک دستیاب نہ تھیں، اور یہ کہ اس تبدیلی کی رفتار مزید تیز ہوگی اور رکے گی نہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آج پرائمری اسکول میں داخلہ لینے والے 65 فیصد بچوں کو بالکل نئے طرز کے کام کرنا ہوں گے جو اس وقت دستیاب نہیں ہیں۔

سالانہ اجلاس کے موضوع سے مطابقت رکھتے ہوئے آئی ایس ڈی بی اپنے تمام رکن ممالک میں ورکشاپ اور نمایاں پروگرامات، جو حکومتی، نجی شعبے، تعلیمی اور سول سوسائٹی کے بہترین شرکاء انجام دیں گے،کے ذریعے نوجوانوں کی معاشی خودمختاری کی راہ ہموار کرنے کی توقع رکھتا ہے۔

سالانہ اجلاس رکن ممالک کے نوجوانوں کو ورکشاپ اور دیگر پروگرامات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرے گا جس میں عوامی اور نجی شعبے، تعلیمی اور سول سوسائٹی کے اعلی-سطحی ماہرین شریک ہوں گے۔

پیشہ ورانہ تعلیم کے علاوہ اہم سیشنز میں موجود دور کے متعلقہ موضوعات جیسا کہ سوشل میڈیا، نوجوانوں کی صحت، نئے زرعی کاروباروں کی شروعات اور اسلامی مالیات کا احاطہ کیا جائے گا۔

گزشتہ 43 سالوں کے دوران آئی ایس ڈی بی متعدد ممالک میں تعلیم کے لیے نمایاں معاون رہا ہے۔ گزشتہ برسوں میں اس نے جکارتا، انڈونیشیا میں طبی تعلیم و تحقیقی مرکز کی تعمیر میں مدد کی؛ سنیگال اور صومالیہ میں تعلیمی اقدامات کی معاونت کی؛ شام میں 2 ملین بچوں کے لیے برقی تعلیمی سہولیات فراہم کیں؛ اور ٹوگو اور تاجکستان میں بہتر اسکولوں کی تعمیر میں تعاون کیا ہے۔
رابطہ:

نورا سنکور
nora@hadathgroup.com
971568797444+

ذریعہ: اسلامی ترقیاتی بینک گروپ (آئی ایس ڈی بی)

Latest from Blog