چین-سی ای ای سی ایکسپو ننگبو میں منعقد کی جائے گی

ننگبو، چین، 5 جون 2017ء / سنہوا – ایشیانیٹ / — یسری چین-سی ای ای سی تجارت و سرمایہ کاری ایکسپو (چین-سی ای ای سی ایکسپو) 19ویں چین ژجیانگ تجارت و سرمایہ کاری سمپوزیم اور 16ویں چین انٹرنیشنل کنزیومر گڈز فیئر کے ساتھ ننگبو، صوبہ ژجیانگ میں 8 تا 12 جون منعقد ہوگی۔

چین اور وسطی و مشرقی یورپ (سی ای ای) کے ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے موضوع پر ہونے والی پہلی جامع نمائش چین-سی ای ای سی ایکسپو کو چین کی وزارت تجارت اور ژجیانگ کی صوبائی حکومت مشترکہ طور پر منعقد کر رہی ہیں۔

منتظم کمیٹی کے جہانگ وینہو کے مطابق چین اور 16 سی ای ای ممالک کے لیے باہمی مفادات اور تعاون کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت منعقد ہونے والی اس ایکسپو میں 15 سرگرمیاں ہوں گی بشمول کانفرنسوں، فورمز، نمائشوں اور 3000 سے زائد اشیاء کی نمائش کے ساتھ ثقافتی تبادلے، جو گزشتہ ایکسپو کے مقابلے میں 80 فیصد زائد ہیں۔

اب تک استونیا، لٹویا، پولینڈ، جمہوریہ چیک اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 240 سے زائد غیر ملکی کاروباری اداروں نے تقریباً 300 بوتھس حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔

ایکسپو کو چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان باہمی تجارت، جو کہ بیلٹ اینڈ روڈ کا اہم جزو ہے، کے فروغ میں اس کے نمایاں کردار کے لیے انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

چین-سی ای ای سی ایکسپو کو ننگبو میں منعقد کرنے کی کئی وجوہات ہیں۔

ننگبو، مشرقی چین کے ساحلی شہر، کو اس کے بہترین بندرگاہی وسائل اور کھلی معیشت کی وجہ سے چین تک سامان کی نقل و حمل کے لیے سی ای ای ممالک کی اولین ترجیح شمار کیا جاتا ہے۔

ننگبو اور سی ای ای ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون ایکسپو کے لیے مستحکم بنیاد ہے۔ سال 2016ء میں ننگبو کی ان ممالک کو برآمدات اور ان سے درآمدات 2.37 ارب ڈالر تک جاپہنچی اور اب سال کے آخر تک 120 باہمی سرمایہ کاری منصوبے تھے جو کہ چین کے لیے سرفہرست کے قریب ہیں۔

ننگبو نے سی ای ای ممالک کے ساتھ دوستانہ ثقافتی، تعلیمی اور سیاحتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ سال 2015ء میں 200 سے زائد سی ای ای بین الاقوامی طالب علم ننگبو میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اسی سال 2125 مقامی افراد پر مشتمل مجموعی طور پر 80 سیاحتی گروہوں نے سی ای ای ممالک کا دورہ کیا۔ ننگبو نے 20 سی ای ای ہم منصبوں کا جڑواں شہر بن کر اپنے حلقہ احباب کو وسعت دی۔

سال 2015ء اور 2016ء میں ہونے والی گزشتہ دو چین-سی ای ای سی ایکسپو مختلف شعبہ جات میں معاہدوں کا سلسلہ ننگبو میں لے کر آئیں۔ شہر کو اپنی بین الاقوامی مسابقت کو بہتر بنانے، غیر ملکی تجارتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ننگبو کی مصنوعات کو بیرونی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے جدید طریقے اختیار کرنے کا تجربہ حاصل ہوا۔ ان ایکسپو نے ننگبو کے دیگر ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو وسیع اور مستحکم بنایا۔

ننگبو رواں سال کی ایکسپو میں مجموعی چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور صنعتی پیداوار میں گہرے تعاون کے حصول کی جانب دیکھ رہا ہے۔ اپنی بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ ساحلی شہر امید کرتا ہے کہ وہ عالمی توجہ حاصل کرنے اور بین الاقوامی شرکاء  کے لیے اپنی دلکشی اور فوائد پیش کرنے میں کامیاب رہے گا۔

ذریعہ: چین-سی ای ای سی تجارت و سرمایہ کاری ایکسپو

منسک تصاویر کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=290532

Latest from Blog