گوانگژو بین الاقوامی بائیو-فورم مستقل طور پر گوانگژو بین الاقوامی بائیو آئی لینڈ میں منعقد ہوگا

گوانگژو، چین، 4 جولائی 2017ء / سنہوا-ایشیانیٹ/– 10واں  چین بائیو-انڈسٹری کنونشن اور پہلا گوانگژو بین الاقوامی بائیو-فورم 3 جولائی کو گوانگژو، چین میں منعقد ہوا۔ گوانگژو کے ابھرتے ہوئے اسٹریٹجک ترقیاتی نقطہ ہونے کی حیثیت سے 2025ء تک حیاتیاتی صنعت کی پیداواری لاگت ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی امید ہے۔

گوانگژو کے ڈپٹی میئر چین زھینگ نے کہا کہ “گوانگژو چین کے تین سب سے بڑے طبی مراکز میں سے ایک ہے؛ پرل ریور ڈیلٹا کی وسیع طبی مارکیٹ پر انحصار کرتے ہوئے حیاتیاتی صنعت نے حالیہ سالوں میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ سال 2016 کے دوران شہر کی اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں حیاتیاتی اور صحت کی صنعت کی اضافی قدر کا 20 فیصد سے زائد حصہ رہا، یوں گوانگژو حیاتیاتی-صنعتی ترقی کے لیے نمایاں پلیٹ فارم بننے کی مکمل صلاحیت کا حامل ہے۔”

حالیہ سالوں کے دوران گوانگژو آئی اے بی منصوبے پر عمل پیرا ہے، جو کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، حیاتیاتی دواسازی ٹیکنالوجی اور دیگر ابھرتی ہوئی اسٹریٹجک صنعتوں کی نئی جنریشن ہے۔ گوانگژو ڈیولپمنٹ ڈسٹرکٹ، گوانگژو کی حیاتیاتی صنعتی ترقی کا مرکز کے طور پر، نے حیاتیاتی-صنعت کلسٹرز بنائے ہیں جس میں گوانگژو بین الاقوامی بائیو آئی لینڈ، گوانگژو سائنس سٹی، اور سینو-سنگاپور گوانگژو نالج سٹی شامل ہیں، اور ان میں گوانگژو سائنس سٹی 430 سے زائد بائیومیڈیکل کاروباری اداروں کا گھر ہے، جبکہ سینو-سنگاپور گوانگژو نالج سٹی نے کئی اہم منصوبوں مثلاً جی ای بائیوٹیک پارک اور بی جین، کو متوجہ کیا ہے۔

گوانگژو ڈیولپمنٹ ڈسٹرکٹ کی انتظامی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن ژیووی نے کہا ہے کہ گوانگژو ڈیولپمنٹ ڈسٹرکٹ میں بائیومیڈیکل صنعتی اداروں کی مجموعی تعداد 1000 تک جا پہنچتی ہے جبکہ نامزد حجم سے زائد رکھنے والے اداروں کی پیداواری قدر 52.3 ارب یوآن ہے۔ صحت سے متعلق طبی صنعت کے کلسٹرز جیسا کہ جینیاتی جانچ کی خدمات، درست تشخیصی ری ایجنٹس پیداوار، مخصوص ادویات پر تحقیق اور تیاری سب ہی کا احاطہ کر رہے ہیں اور اسٹیم سیل کے شعبے میں چین کی نمایاں آر اینڈ ڈی ٹیمیں بشمول پئی ڈوانکنگ، پئی سیوتاؤ اور ڈینگ ہونگکوئی کو ڈسٹرک کی طرف متوجہ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “سال 2020ء  تک گوانگژو ڈیولپمنٹ ڈسٹرکٹ میں بائیومیڈیکل صنعت کی پیداوار کئی سو ارب تک پہنچ جائے گی۔”

اسی روز گوانگژو ڈیولپمنٹ ڈسٹرکٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نائب ڈائریکٹر ژیا جیان نے انکشاف کیا کہ گوانگژو بین الاقوامی بائیو-فورم کو مستقل طور پر گوانگژو بین الاقوامی بائیو آئی لینڈ (گوانگژو آئی لینڈ) میں منعقد کیا جائے گا، جو کہ ہر سال منعقد ہوتا ہے اور عالمی حیاتیاتی-صنعتی ترقی کے لیے “ڈیووس فورم” بننے کے لیے مصروف عمل ہے۔

درحقیقت چین کے قومی حیاتیاتی صنعتی مرکز اور سینو-اسرائیل حیاتیاتی-صںعتی تعاون مرکز ہونے کی حیثیت سے بین الاقوامی بائیو آئی لینڈ گوانگژو میں حیاتیاتی-صنعت کی ترقی کی معمولی شبیہ ہے۔ سال 2011ء سے آئی لینڈ بائیومیڈیکل اور صحت کی صنعت سے وابستہ علاقائی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں کے علاقائی صدر دفاتر، آپریشن کے مراکز اور تحقیق و ترقی مراکز کا دیس بن چکا ہے۔ فی الوقت کینگ میڈ ڈائیگناسٹکس، سالیائی اور دیگر 150 منصوبے آئی لینڈ میں قدم جماچکے ہیں، جو کہ صحت سے متعلق ادویات رکھنے والا معروف بائیومیڈیکل تحقیق و ترقی مرکز بنتا جارہا ہے۔

ذریعہ: گوانگژو ڈیولپمنٹ ڈسٹرکٹ

Latest from Blog