ایکس سی ایم جی نے قزاقستان میں نیا ادارہ شروع کردیا، عالمی توسیع کے ساتھ یوریشیا میں تکمیل کی جانب بڑھتے قدم

الماتی، قزاقستان، 16 اگست 2017ء/پی آرنیوزوائر/– دنیا کے معروف عالمی تعمیراتی مشینری ساز ایکس سی ایم جی نے الماتی، قزاقستان میں اس جولائی میں ایکس سی ایم جی سوگونگ قزاقستان (“ادارہ”) کی شروعات کردی ہے، جو ایک “ون اسٹاپ شاپ” ہے جس کا مقصد تعمیراتی منصوبوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں مدد فراہم کرنا ہے۔

نیا ادارہ ایکس سی ایم جی کی انتہائی پسندیدہ مصنوعات فروخت، فوری خدمات فراہم اور صارفی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مقامی ڈیلرز کے ساتھ کام کرے گا۔

وسط ایشیا میں سب سے بڑی معیشت قزاقستان کی تیز تر ترقی اسے علاقائی سیاست و اقتصادیات میں ایک اہم مقام دیتی ہے۔ یہ چین کی جانب سے قدیم شاہراہ ریشم کے تجارتی راستوں کو ازسرنو بنانے اور خطے میں اقتصادی ترقی کو تحریک دینے کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی اینڈ آر) میں ایک اہم ربط بھی ہے۔

وانگ من، چیئرمین اور صدر ایکس سی ایم جی، نے کہا کہ قزاقستان یوریشیا میں ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے اور ادارے کی اہم ترین عالمی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔

“ایکس سی ایم جی بی اینڈ آر کی جانب سے پیش کردہ مواقع کا فائدہ اٹھائے گا اور قزاق مارکیٹ میں تزویراتی سرمایہ کاری پر توجہ رکھے گا، مقامی، خصوصی مصنوعات اور حل کے منصوبے فراہم کرے گا جبکہ ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور قزاقستان میں ایکس سی ایم جی کی قابل نمو ترقی کو سہولت دے رہا ہے۔”

ایکس سی ایم جی 16 سال قبل مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے سڑکوں، ریلوے اور ہوائی اڈوں کی تعمیر جیسے بنیادی ڈھانچے کے مقامی منصوبوں میں متحرک انداز میں شرکت کر چکا ہے ۔ ادارے کے آلات ایکسپو 2017ء آستانہ کے لیے تعمیراتی کام میں بھی استعمال ہوئے تھے۔

ایکس سی ایم جی آلات کے 20,000 سے زیادہ پرزے قزاقستان میں کام کے دوران استعمال ہوئے۔ ملک کا نمبر 1 برانڈ، یہ ادارہ اب لوڈرز، کرینوں، سڑکوں کی تعمیر اور پائل ورک مشینوں کے ساتھ تمام برانڈز میں سب سے بلند درجہ رکھتا ہے۔

میانگ ہونگبو، الماتی میں چینی قونصلیٹ-جنرل کے قونصل جنرل، نے کہا کہ ادارہ چین-قزاقستان تعاون کے لیے نیا پلیٹ فارم بھی ہے جو مستقبل کے قزاق بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کر سکتا ہے۔

ادارہ وسط ایشیا میں ایکس سی ایم جی کے آپریشنز کے پھیلنے کے لیے مستحکم بنیاد بھی تخلیق کرے گا، جو 2014ء میں ارگینچ، ازبکستان میں سرکاری ملکیت کے قومی ریل ادارے ازبکستان ریلویز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ادارے کے قیام کے بعد ایک نئے سنگ میل کی علامت ہے۔

ایکس سی ایم جی کے بارے میں

ایکس سی ایم جی ایک کثیر القومی ہیوی مشینری بنانے والا ادارہ ہے جو 74 سالہ تاریخ رکھتا ہے۔ یہ اس وقت دنیا میں تعمیراتی مشینری صنعت میں نویں درجے پر ہے۔ ادارہ دنیا بھر میں 177 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو برآمدات کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.xcmg.com، یا فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، لنکڈان اور انسٹاگرام پر ایکس سی ایم جی کے پیجز دیکھیں۔

Latest from Blog