ہزا نیٹ ورک صارفین، تاجروں اور تمام ادائیگی صنعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے عالمی ادائیگی کو یکجا کرنے کی خاطر بلاک چین سے منسلک ہونے کا ارادہ رکھتا ہوا

ٹوکن فروخت آفاقی ادائیگی گیٹ وے نیٹ ورک کے آغاز میں مدد دے گی

ہانگ کانگ، 7 ستمبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/– “ہزا کا مقصد بینکوں، ادائیگی اسکیموں اور تاجروں کو اگلے اربوں صارفین کے لیے ادائیگی کو ممکن بنانا ہے،” یہ کہتے ہیں آکٹو3 کے چیئرمین اجمل سیموئل۔ “پورا عالمی ادائیگی نظام آفاقی طور پر قابل رسائی، کم خرچ، بلاک چین-ممکن ادائیگی نیٹ ورک سے فائدہ اٹھائے گا جو تمام کرداروں کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا۔”

آکٹو3 ادائیگی کی صنعت کا ایک مستحکم کردار ہے، جو ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے۔ اس کی صلاحیتوں کے بارے میں مزید تفصیلات ذیل میں ہیں۔ ادارہ پہلے ہی ایک ادائیگی نظام چلاتا ہے جو بینکوں، تاجروں، ادائیگی فراہم کنندگان اور موجودہ کارڈ نیٹ ورکس کے لیے ایک یکجا، کم مزاحم، اے پی آئی پر انحصار کرنے والا، صارف دوست پروسیسنگ پلیٹ فارم ہے تاکہ وہ ایک قدم پر باہم منسلک ہو جائیں۔ آج اسمارٹ کانٹریکٹ سے چلنے والی بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے نیٹ ورک کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ٹوکن سیل کا اجراء ہے، اور نئے ادائیگی ماحول کی تخلیق کا بھی جو ایک آزاد نیٹ ورک: ہزا، کی بنیاد پر ہے۔

کارڈ نیٹ ورکس جدت طرازی کے ذریعے اربوں صارفین کو زیادہ قدر اور خدمات فراہم کر چکے ہیں۔ البتہ اب بھی انہیں اپنے نیٹ ورک کو اگلے ارب صارفین تک پھیلانے، نیٹ ورک لین دین کے لیے پروسیسنگ میں مدد اور معاہدوں کے انتظام میں مزاحم مقامات کا سامنا ہے۔ قدیم بنیادی ڈھانچے، غیر موثر پروسیسنگ اور روٹنگ کا نتیجہ مسلسل فیس اور صارفین، تاجروں، پی ایس پیز اور کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والوں کے لیے زیادہ لاگت کا باعث بنتے ہیں۔ ہزا نیٹ ورک کا مقصد اس مزاحمت کو کم کرنا اور صفائی کے ذریعے مواقع تخلیق کرنا ہے، جو کرداروں کو بڑے پیمانے پر ممکن بناتے ہوئے مکمل اہمیت کے حامل حل تخلیق کرنے کی سہولت دیں گے۔

آکٹو3 کے سی ای او ٹائرون لائنچ نے کہا کہ “ہزا میں ہمارا وژن تاجروں کو ایک عام نیٹ ورک سے منسلک کرنا اور کسی بھی ادائیگی سسٹم کے ساتھ ہزا پر داخلہ کی رسائی دینا ہے۔ اس کا مقصد ہوگا کہ کریڈٹ کارڈز، موبائل ویلٹ فراہم کرنے والے، بینک اور دیگر کو ہزا پر منسلک ہونے کے قابل ہونا چاہیے۔ ہزا کے ساتھ ہم سادہ اے پی آئیز کے ذریعے زیادہ تاجروں کے ساتھ تعاون کرنے کے قابل ہونا چاہتے ہیں۔”

عملاً ، اس کا مطلب ہوگا کہ کوئی بھی شخص اپنے پسندیدہ اسٹور کا دورہ کر سکتا ہے اور کسی بھی طریقے سے ادائیگی کر سکتا ہے جس کو وہ ترجیح دے۔

ادائیگی فراہم کرنے والے یوں سینکڑوں پیچیدہ عمل اور مہنگے تعلقات کو ختم کرکے ایک، سادہ، قابل بھروسہ و کم خرچ حل پر یکجا ہو سکتے ہیں جو دنیا بھر میں تاجروں تک ان کی رسائی کو ڈرامائی طور پر توسیع دیتا ہے۔ پروسیسنگ انجنوں کی عالمی دستیابی، اے پی آئیز کے ذریعے قابل رسائی، بینکوں اور ڈجیٹل اور موبائل منی سروسز کو ایک مزاحمت سے پاک اور فوری عمل کے لیے لانا ممکن بناتی ہے۔

اسمارٹ معاہدے ترتیب کاری اور تاجروں، اسمارٹ سروس فراہم کرنے والے اور پورے ادائیگی نظام کے درمیان معاہدوں کو تیز تر کر سکتے ہی۔ یوں پورا ادائیگی نظام توسیع شدہ سطح، کم زاحمت اور پروسیسنگ خدمات کی فوری دستیابی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

گو کہ ہزا نیٹ ورک ابھی جاری نہیں کیا گیا، آکٹو3 پہلے ہی اس ٹیکنالوجی کے اہم حصے رکھتا ہے جس پر یہ منحصر ہے۔

ٹوکن فروخت

ہزا ٹوکن فروخت قبل از فروخت مرحلے میں جاری ہے۔ ہزا ٹوکنوں (ٹکر: HAZ) کی فروخت 3 اکتوبر 2017ء کو عوام کے لیے شروع کی جائے گی اور 31 اکتوبر 2017ء کو مکمل ہوگی۔ ٹوکن فروخت کے بعد جمع ہونے والے وسائل کو موثریت کو تحریک دینے کی خاطر اسمارٹ معاہدوں کے استعمال کے ذریعے بلاک چین حلوں کی تکمیل سے ٹیکنالوجی کو مضبوط بنانے میں استعمال کیا جائے گا۔ ٹوکنوں کا مقصد کلاؤڈ بیسڈ سسٹم تک رسائی کے طریقوں کو فراہم کرنا ہے۔ ٹوکن معروف کرپٹوکرنسی کے استعمال کے ذریعے دستیاب ہوں گے، جن میں بٹ کوائن اور ایتھیریئم شامل ہیں۔ ٹوکن امریکی ڈالرز میں بھی خریداری کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔

جناب لائنچ نے کہا کہ “ہم اس ثابت شدہ، کارآمد نیٹ ورک تک رسائی کے لیے ٹوکن کی افادیت سے بہت بلند توقعات رکھیں گے۔ کرپٹوکرنسی ڈھانچہ ایک خود تکمیل قدر تخلیق کرنے والا محرک ہوگی۔ ہمیں توقع ہے کہ جدت طراز اور ٹوکنوں کے مالکان نیٹ ورک کی بنیاد پر مستقل نئے حل تخلیق ہونے کا مستحکم فائدہ رکھیں گے۔”

نیٹ ورک آکٹو3 کے ملکیت دانش (آئی پی) پر منحصر ہوگا۔ آکٹو3 اپنی آئی پی، اور موجودہ پی سی آئی تسلیم کردہ ٹیکنالوجی ، کو ایک غیر برائے منافع ادارے آکٹو3 فاؤنڈیشن میں منتقل کرے گا۔

“مالیاتی شمولیت کا مطلب ہے سب کو نیٹ ورک میں لانا – ترقی پذیر ممالک میں کاروباری منتظمین سے لے کر دنیا بھر میں صارفین تک کو۔ ہر کوئی عالمی معیشت کے فوائد تک رسائی رکھنے کے قابل ہونا چاہیے۔ ایک شفاف، قابل رسائی اور قابل مقدور نظام کریڈٹ کارڈ فراہم کرنے والوں، بینکوں، متبادل ادائیگی طریقوں (اے پی ایم) اور دیگر ادائیگی حل فراہم کرنے والوں کے لیے مواقع تخلیق کر سکتا ہے۔” جناب سیموئل نے کہا۔

آکٹو3 کے بارے میں

آکٹو3 لمیٹڈ (“آکٹو3”) سروس ادائیگی قبولیت اور ٹرانزیکشن سوئچنگ نیٹ ورک (“عالمی ادائیگی نیٹ ورک”) کی حیثیت سے ایک اومنی- چینل ٹیکنالوجی تیار کرچکا اور چلاتا ہے۔ کلاؤڈ-بیسڈٹیکنالوجی ملکیتی ہے اور بیسI، بیس II صلاحیت رکھنے والا اور مکمل طور پر کارآمد آئی ایس او 8583 ادائیگی سوئچ ہے۔ یہ 130 سے زیادہ ٹرانزیکشن کرنسیوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور اس وقت مکمل ٹرانزیکشن نگرانی، ای کامرس کے احاطے، مادّی پی او ایس، موبائل پی او ایس، موٹو، کوپن اور لائلٹی پروگراموں کی سہولت دیتا ہے۔ گلوبل پیمنٹ نیٹ ورک زبردست کارگزاریاں رکھتا ہے اور سکیورٹی کی بلند ترین سطح کا حامل ہے جو پی سی آئی-ڈی ایس ایس لیول1 سرٹیفکیشن رکھتا ہے۔

آکٹو3 ایک ہائی ٹیک خدمات فراہم کرنے والے ادارے آکٹو3گروپ ہولڈنگز لمیٹڈ کا رکن ہے جو مکمل حل، جامع آپریشن سپورٹ اور نئی ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز فراہم کرتا ہے۔ ہانگ کانگ میں صدر دفاتر رکھنے والے آکٹو3 کے دفاتر ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، سنگاپور اور پاکستان میں ہیں۔

Latest from Blog