‫انسپر نے “بی اینڈ آر” ڈجیٹل اکانمی اسٹریٹجک الائنس جاری کردیا

جینان، چین، 2 نومبر 2017ء/پی آرنیوزوائر/– 2 نومبر کو انسپر کی جانب سے شروع کردہ اور سسکو، آئی بی ایم، ڈائبولڈ نکسڈورف اور ایرکسن کی جانب سے مشترکہ طور پر تعمیر کیے گئے، “بی اینڈ آر” ڈجیٹل اکانمی اسٹریٹج الائنس کو جینان، چین میں قائم کیا گیا۔ الائنس تین چینی قومی مالیاتی اداروں، ایکسپورٹ-امپورٹ بینک آف چائنا، چائنا ڈیولپمنٹ بینک اور چائنا ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن، کے ساتھ مل کر ڈجیٹل شاہراہ ریشم کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے اپنے اراکین کو عالمی معیار کی آئی ٹی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور حل فراہم کرے گا۔

“بی اینڈ آر” ڈجیٹل اکانمی اسٹریٹجک الائنس کا اجراء انسپر کے لیے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تکمیل اور ڈجیٹل شاہراہ ریشم کے قیام، ساتھ ساتھ عظیم عالمی ٹیکنالوجی اداروں کی جانب سے قائم کردہ پہلے بیلٹ اینڈ روڈ مکمل پلیٹ فارم  کے لیے جستجو اور مشق ہے۔ الائنس نہ صرف ڈجیٹل شاہراہ ریشم کی تعمیر کے فروغ کے لیے نیا وسیع پلیٹ فارم فراہم اور اراکین کے درمیان تعاون کو نہ صرف گہرا کرتا ہے، بلکہ یہ چین میں سرفہرست ٹیکنالوجی اداروں کو عالمی سطح پر جانے کے لیے بھی تعاون کی سہولت دیتا ہے۔

الائنس “1+4+3” کے  تعاون کا اصول اپناتا ہے، جس کا مطلب ہے آغاز کنندہ، انسپر نے ٹیکنالوجی کے چار عالمی اداروں، سسکو، آئی بی ایم، ڈائبولڈ نکسڈورف اور ایرکسن، کے ساتھ اتحاد قائم کیا، تین چینی قومی پالیسی ساز مالیاتی اداروں، ایکسپورٹ-امپورٹ بینک آف چائنا، چائنا ڈیولپمنٹ بینک اور چائنا ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن، کی مدد سے۔ الائنس عالمی معیار کے نئے ڈیٹا سینٹر، کلاؤڈ سروسز، اسمارٹ فائنانس، اسمارٹ ہوم، اسمارٹ ٹیکسیشن، اسمارٹ شہر اور دیگر مکمل ٹیکنالوجی حل  اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ  واقع ممالک میں مکمل فنڈنگ حل پیش کرے گا۔ الائنس پہلے جنوبی ایشیائی و افریقی ممالک جن میں تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، ملائیشیا، نائیجیریا، ایتھوپیا، تونس، تنزانیہ، زیمبیا اور کینیا شامل ہیں،  میں منصوبے لا کرمثالی منصوبوں کا سلسلہ تعمیر کرے گا اور پھر روٹ کے ساتھ موجود ممالک میں انہیں فروغ دے گا۔

مستقبل میں الائنس دنیا بھر سے بہترین انفارمٹائزیشن مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ زیادہ اداروں کی توجہ مبذول کروائے گا، بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک میں مزید مالیاتی اداروں کے ساتھ مکمل ترین اور جدید انفارمٹائزیشن مکمل حل فراہم کرے گا، اور زیادہ افراد کو ڈجیٹل معیشت کی ترقی کے فائدے اٹھانے کی سہولت دے گا

Latest from Blog