ایکس سی ایم جی کا بہترین آپریٹر پروگرام اسمارٹ مینوفکچرنگ دور کے مقابلوں کے لیے مستقبل کے رہنما تیار کر رہا ہے

سوچو، چین، 6 ستمبر 2018ء / پی آر نیوز وائر / — تعمیراتی مشینری بنانے والا دنیا کا معروف ادارہ ایکس سی ایم جی رواں موسم گرما میں گلوبل ایکسلنٹ آپریٹر پروگرام (“پروگرام”) کا ساتواں ایڈیشن منعقد کر رہا ہے جہاں چین اور دیگر چھ ممالک سے آنے والے 90 افراد تربیت کے لیے شعبے کے ماہرین اور تجربکار اساتذہ کے زیرنگرانی تربیتی سیشنز کے سلسلے میں حصہ لیں گے۔

تربیت حاصل کرنے والے ہر فرد کی سطح قابلیت اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت کار سبق کی مختلف منصوبہ بندیاں رکھتے ہیں جس سے ہر فرد کو ان صلاحیتوں میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا جو مصنوعی ذہانت اور جدید مینوفیکچرنگ کے انقلابی تبدیلیوں کے حامل شعبے میں کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔ تعمیرانی مشینری کی صںعت کے مستقبل سے متعلق جاننے کے لیے اس پروگرام میں سہ-جہتی نقول، ایک مقابلہ مہارت، رہنما سیشنز، چلانے اور تیار کرنے کے تربیتی کورسز کے علاوہ ایکس سی ایم جی کے انتہائی وزنی مٹی کھودنے والی مشینوں کے لیے جدید مینوفکچرنگ کارخانہ کا دورہ بھی شامل ہے۔

ایکس سی ایم جی کے نائب پارٹی سیکرٹری لی گی نے کہا کہ ’’ہم تربیت حاصل کرنے والے تمام افراد کی مہارت اور جذبے کے باعث پرجوش ہیں جو چین اور دنیا بھر کے دیگر ممالک سے پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ تعمیراتی مشینری کے شعبے میں کامیاب کیریئر کے لیے بنیادی حیثیت ان زبردست تبدیلیوں کو سمجھنے اور اپنانے کی قابلیت ہے جو جدید مینوفکچرنگ کے دور سے ہماری کاروباروں میں شامل ہو رہا ہے۔ ایکس سی ایم جی کے عالمی معیار کے جدید مینوفکچرنگ طریقہ کار مستقبل کے مؤجد اور رہنما بننے کے لیے درکار مہارت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔‘‘

رواں برس ہونے والے سیشن میں شرکت کرنے والے غیر ملکیوں کا تعلق پاکستان، فلپائن، ایتھوپیا، کویت، قطر اور منگولیا سے ہے۔ پروگرام کے سہولت کاروں نے سوچو کی تاریخ، ثقافت اور لوک رواجوں سے متعارف کروانے کے لئے ٹیم بلڈنگ اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔

کویتی سودھی پشکران نے کہا کہ ’’پروگرام مختلف ممالک کے آپریٹرز سے ملاقات کے ساتھ ساتھ ایکس سی ایم جی کی روایتی مینوفکچرنگ سے ڈیجیٹل، نیٹ ورک سے منسلک اور جدید حلوں کی طرف منتقلی کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔‘‘

پروگرام ان 14 منصوبوں میں سے ایک ہے جو ایکس سی ایم جی کی عالمی عوامی فلاحی مہم ’’ایک بہتر زندگی کے لیے‘‘ کا حصہ ہے جس سے، 2016ء میں شروع کے بعد سے، دنیا بھر کے 300 سے زائد افراد استفادہ کر چکے ہیں۔

ایکس سی ایم جی کے بارے میں

ایکس سی ایم جی ایک کثیر القومی بھاری مشینری بنانے والا ادارہ ہے جو 74 سال کی تاریخ رکھتا ہے۔ یہ اس وقت عالمی تعمیراتی مشینری صنعت میں چھٹا درجہ رکھتا ہے۔ ادارہ دنیا بھر کے 182 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لیے برآمدات کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے : http://www.xcmg.com، یا ایکس سی ایم جی کے صفحات: فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، لنکڈان اور انسٹاگرام۔

Latest from Blog