نئے عہد میں نیا شانڈونگ بیرون ملک سے تعلیم یافتہ باصلاحیت افراد کا اپنے ملک میں خیرمقدم کرتا ہوا

جینان، چین، 27 ستمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– سنہری خزاں میں، فصل کٹائی کے موسم میں، نئے عہد میں نیا شانڈونگ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبہ کے خیرمقدم کے لیے اپنی بانہیں کھول رہا ہے کہ وہ اپنے کاروبار شروع کریں اور مادرِ وطن کا حق ادا کریں۔ 20 ستمبر کو گونگ ژینگ، گورنر صوبہ شانڈونگ نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے باصلاحیت چینیوں کو پرخلوص دعوت نامہ بھیجا۔

گونگ ژینگ
گورنر شانڈونگ
20 ستمبر 2018ء

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے عزیز دوستو،

اس وقت جبکہ ہم وسط خزاں میلے اور قومی دن کو منا رہے ہیں، میں شانڈونگ صوبائی حکومت کی جانب سے آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کروں گا۔

شانڈونگ مشرقی چین میں ایک ساحلی صوبہ ہے۔ یہ جنوب سے شمال تک چین کے کھلتے اور مشرق سے مغرب کی طرف ترقی کرتے ہوئے ایک تزویراتی جغرافیائی مقام کا دعویٰ کرتا ہے۔ شانڈونگ آبادی، ثقافت اور معیشت کے لحاظ سے ایک بڑا صوبہ ہے۔ صوبے میں 145 جامعات اور کالجز ہیں جہاں 2.5 ملین طلبہ ہیں۔ شانڈونگ ملک کے تقریباً نصف اعلیٰ سطحی آبی محققین رکھتا ہے۔ چینی تہذیب کے گہواروں میں سے ایک شانڈونگ “چی اور لو کی سرزمین” کے طور پر جانا جاتا ہے اور کنفیوشس اور منشیئس کا مسکن ہے۔ یہ دنیا کو ایک پہاڑ، ایک دریا اور ایک بزرگ سے متاثر کرتا ہے، جو بالترتیب ماؤنٹ تائی، دریائے زرد اور کنفیوشس ہیں۔ شانڈونگ چین کے لگ بھگ 1/10 جی ڈی پی، 1/8 صنعتی پیداوار اور ¼ زرعی برآمدات کا ذمہ دار ہے۔ 2017ء میں شانڈونگ کا جی ڈی پی 7.27 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا؛ عام بجٹ آمدنی 600 ارب یوآن تک گئی؛ غیر ملکی تجارت تقریباً 1 ٹریلین یوآن رہی؛ مارکیٹ اداروں کی تعداد 8 ملین سے تجاوز کرگئی۔ صوبے کی معیشت حجم و پھیلاؤ کے اعتبار سے معیار و کارکردگی میں مسابقت سے فائدہ اٹھا کر آگے بڑھ رہی ہے۔

نئے عہد میں شانڈونگ اعلیٰ معیار کی ترقی کے تعاقب میں ایک نئے نقطہ آغاز کی شروعات کر رہا ہے۔ جنرل سیکریٹری شی جن پنگ شانڈونگ سے بڑی توقعات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شانڈونگ کو “ایک اعتدال پسندانہ ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کی کوششوں اور سوشلزم کے تجدد کو حقیقت کا روپ دینے کی جانب نئے سفر میں پیش پیش ہونا چاہیے، تاکہ نئے عہد میں ایک جدید مضبوط صوبہ تعمیر کرنے میں ئے پہلوؤں کو کھولا جائے۔” شانڈونگ کا دیہی حیاتِ نو کے لیے ایک مثال بننا متوقع ہے، جس نے بحری صنعت کو ترجیح دی، اور کشادگی کے لیے ایک طاقت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جنرل سیکرٹری شی کی اہم ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم ترقی کے نئے محرکات کو مضبوط کرنے کے لیے بڑے منصوبوں پر عملدآمد کر رہے ہیں اور ایک جدید معاشی نظام قائم کر رہے ہیں تاکہ روایتی صنعتوں کو زیادہ اسمارٹ، انٹیلی جینس -انٹینسو صنعتوں کو جدید بنانے اور بین الشعبہ جاتی تکمیل اور اعلیٰ سطحی برانڈنگ کو نئی ٹیکنالوجیوں، نئی صنعتوں، کاروبار کی نئی اشکال اور نئے نمونوں کی صورت میں ترویج دیں، اور “5+5” جدید صنعتی مجموعوں کو مضبوط کریں۔ زبردست صلاحیت اور امتیازی برتری رکھنے والی پانچ صنعتوں، بنام اعلیٰ کیمیکل انڈسٹری، جدید مؤثر زراعت، ثقافت و تخلیق، معیاری سیاحت اور جدید مالیاتی خدمات، کو بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، انٹرنیٹ آف تھنگز، مصنوعی ذہانت، اسمارٹ مینوفیکچرنگ اور اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے تبدیل اور بہتر بنایا جائے گا۔ صنعتی ٹیکنالوجی انقلاب کے نئے مرحلے کے ساتھ پانچ ابھرتی ہوئی صنعتوں، بنام انفارمیشن ٹیکنالوجیوں کی نئی جنریشن، بہترین آلات، نئی توانائی اور نیو مٹیریلز، جدید بحری معیشت اور طبّی دیکھ بھال اور بزرگوں کی تیمارداری کو بڑے پیمانے پر اور معیشت کے تناسب سے پھیلایا جائے گا۔ ترقی کے نئے محرکات کو مضبوط کرکے بڑے پروگرام کو تحریک دے کر شانڈونگ کی معیشت بلند سطحوں کی جانب ارتقاء پا رہی ہے جس کا امتیازی وصف محنت کی زیادہ پیچیدہ تقسیم اور زیادہ معقول ڈھانچے کے ساتھ بہتر معاشی کارکردگی ہے۔ اس نے بیرون ملک طلبہ اور باصلاحیت افراد کو جدت طرازی میں شامل ہونے اور اپنے کاروبار شروع کرنے کے قیمتی مواقع اور کافی گنجائش دیے جہاں تک کہ آپ کی صلاحیت اور قابلیت آپ کو جانے دے۔

صلاحیت کامیابی کی کلید ہے۔ شانڈونگ پختہ ذہن رکھتا ہے کہ ترقی اولین ترجیح ہے، باصلاحیت افراد اہم ترین وسائل ہیں اور جدت طرازی اعلیٰ ترین قوت محرّکہ ہے۔ ہم نے بھرتی، تربیت اور صلاحیتوں کے استعمال کے لیے پالیسیوں کو مسلسل بہتر بنانے کا کام کیا، اور متعلقہ میکانزم اور اداروں کو بہتر بنایا تاکہ شانڈونگ صلاحیتوں کے لیے ایک زرخیز میدان بن سکے۔ چائنا شانڈونگ ڈومیسٹک اینڈ اوورسیز ہائی-اینڈ ٹیلنٹس ایکسچینج فیئر مسلسل 9 سیشنز تک منعقد ہوا۔ شانڈونگ کو مقامی و بیرون ملک کے اعلیٰ سطحی پیشہ ور افراد اور منصوبوں کے ساتھ منسلک کرنے والے پلیٹ فارم کی حیثیت سے یہ دنیا بھر میں باصلاحیت افراد کے لیے ایک اہم موقع پیش کرتا ہے کہ وہ شانڈونگ کے بارے میں جانیں، شانڈونگ آئیں اور شانڈونگ کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ دانشوروں کو شانڈونگ کی جانب مبذول کروانے کے لیے 10 واں میلہ 29 سے 31 اکتوبر کو ویہائی، شانڈونگ میں طے شدہ ہے۔ “معیاری ترقی کے فروغ کے لیے عالمی باصلاحیت افراد کا اجتماع” کے موضوع پر اس میلے کا ایک متوقع، خصوصی اور بہدف بین الاقوامی تقریب ہونا متوقع ہے جو باصلاحیت افراد، خیالات، منصوبوں، ٹیکنالوجیوں اور مالیاتی سرمائے سمیت دیگر عوامل کا احاطہ کرتی ہے۔

اس وقت ہم عوام کو ایک ہی مقام پر تمام خدمات کی فراہمی کے لیے اصلاحات کو نافذ کر رہے ہیں۔ ہم درجہ اول کے کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے حتی المقدور کوشش کر رہے ہیں جو انتظامی منظوری کے عمل کو سادہ بناتا، انتہائی مؤثر معیاری خدمات فراہم کرتا اور عوام کو فائدے کی مضبوط حس فراہم کرتا ہے۔ ہم نے انفرادی خدمات کے ساتھ باصلاحیت افراد کو اپنا بہترین عطا کرنے کا عہد کیا۔ ہم دنیا بھر سے باصلاحیت افراد کے شدت سے منتظر ہیں کہ وہ شانڈونگ آئیں، ایک ایسی جگہ جہاں آپ اپنی مکمل صلاحیتوں کو پہنچ سکتے ہیں اور غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک روشن مستقبل کے لیے آئیے مل کر کام کریں۔

میں اپنے بیرون ملک زیر تعلیم دوستوں کے آگے بڑھنے اور کامیابی کا متمنی ہوں۔

آپ کا مخلص،

ذریعہ: 10 ویں چائنا شانڈونگ ڈومیسٹک اینڈ اوورسیز ہائی-اینڈ ٹیلنٹس ایکسچینج فیئر کی انتظامی کمیٹی

Latest from Blog