‫2018ء چین (کوفو) انٹرنیشنل کنفیوشس کلچرل فیسٹیول اور پانچواں نشان فورم آن ورلڈ سویلائزیشنز کوفو، چین میں شروع

کوفو، چین، 28 ستمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– شانڈونگ صوبائی حکومت کے دفتر اطلاعات کے مطابق 26 ستمبر کی صبح 2018ء چین (کوفو) انٹرنیشنل کنفیوشس کلچرل فیسٹیول اور پانچواں نشان فورم آن ورلڈ سویلائزیشنز کنفیوشس کے آبائی قصبے کوفو میں منعقد ہوا۔

اس سال موضوع “مشترکہ منزل، ثقافتی ملاپ: تہذیبوں کا ملاپ اور بنی نوع انسان کے لیے مشترکہ مستقبل کی ایک کمیونٹی” ہے۔ مرکزی موضوع کے ساتھ تین ذیلی موضوعات بھی ہیں: “دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے لیے ایک کمیونٹی کی تلاش کا راستہ” ، “ذمہ داری اور فرض: انسانی تہذیب کے نئے عہد کو قبول کرنا”، اور “ثقافتی ورثے اور بنی نوع انسان کے لیےمشترکہ مستقبل کی ایک کمیونٹی کی حفاظت”۔

مختلف ممالک اور خطوں کے 240 سے زیادہ ماہرین اور دانشور اس فورم میں جمع ہوئے اور پوری دنیا کے سامنے اپنے نقطہ ہائے نظر پیش کیے۔

ایک معروف بین الاقوامی فورم کی حیثیت سے نشان فورم فار ورلڈ سویلائزیشنز مختلف تہذیبوں کو چین میں مدعو کرنا اور ایسی تہذيبوں اور چینی تہذیب کے درمیان مکالمے کا فروغ چاہتا ہے۔

فورم کے قیام سے یہ چار مرتبہ کامیابی سے منعقد ہو چکا ہے۔ ملک اور بیرون ملک سے معروف دانشوروں کی بڑی تعداد شانڈونگ میں جمع ہوئی اور کنفیوشن، عیسائی، یہودی، ہندی اور بہائی تہذیبوں کے درمیان مکالموں کا آغاز کیا اور سیر حاصل نتائج حاصل کیے۔ فورم نے کنفیوشنزم کے تصورات اور خیالات کو بھرپور نمایاں کیا، جیسا کہ خیر خواہی کی ترویج، عوامی اقدار پر نگاہ، یقین کامل اور اعتماد کا مشاہدہ، انصاف کا احترام، اتفاق اور تعاون کی تکریم، اور آفاقی اچھائی کی پیروی۔ یہ چینی ثقافت کے عالمی سطح پر جانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

ذریعہ: شانڈونگ صوبائی حکومت کا دفتراطلاعات

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=320598

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=320599

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=320600

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=320601

Latest from Blog