‫ژیجیانگ سیانجوکی ماحول دوست ترقی کے ساتھ “خوبصورت چین” کے کاؤنٹی ماڈل کی تخلیق

سیانجو، چین، 15 اکتوبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– سی پی سی سیانجو کاؤنٹی کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق 12 سے 14 اکتوبر تک چین کا تیسرا گرین ڈیولپمنٹ سیانجو فورم سیانجو کاؤنٹی، ژیجیانگ صوبے میں منعقد ہوا۔

سیانجو مشرقی چین میں ایک نسبتاً دور دراز پہاڑی علاقہ ہے۔ آج مقامی افراد کو ان کے ماحول دوست طرزِ زندگی کا صلہ دیا جا سکتا ہے۔ مکین پیدل چلنے کا انتخاب کرکے، سرکاری سائیکلیں چلا کر یا بس کے ذریعے سفر کرکے “گرین کوائنز” کی مخصوص تعداد حاصل کر سکتے ہیں، جنہیں اخراجات، روزمرہ خرچوں، خیراتی عطیات وغیرہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک “گرین کوائن” 1 رینمنبی کے برابر ہے۔

اس قسم کا صحت مندانہ اور ماحول دوست طرزِ زندگی سیانجو میں ہر طرف دیکھا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ سیانجو کی موجودہ صنعتی ترقی بھی ماحول دوست صنعت سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔

سیانجو کاؤنٹی کے جنگلات کے پھیلاؤ کی شرح 79.6 فیصد ہے۔ وہ مقام جہاں تانگ خاندان کے دور کے شاعر لی بائی کے “ایک سپنے میں بلند ہونے والے تیانمو پہاڑ” کا ذکر ہے وہ تیانمو پہاڑ سیانجو میں واقع ہے، اور “وہ جگہ جہاں زندۂ جاوید رہتے ہیں” سمجھا جاتا ہے۔ طویل عرصے سے سیانجو بہترین ماحول رکھتا ہے، لیکن اقتصادی ترقی کے لحاظ سے سیانجو ژیجیانگ میں ایک ترقی یافتہ کاؤنٹی نہیں ہے۔ اب تک ژیجیانگ نے صرف اسے کاؤنٹی کی سطح کے گرین ڈویلپمنٹ ریفریجریشن پائلٹ کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔ حکومت، اداروں اور عوام کے ساتھ اپنے اشتراک کے ذریعے اس نے چین کے لیے ماحول دوست ترقی، خوش حال زندگی اور مستحکم ماحول کے ساتھ “خوبصورت چین” کاؤنٹی ماڈل تلاش کیا ہے۔

سیانجو روایتی دیہات سے مختلف ہے۔ یہ نسبتاً ایک قدرتی پارک کی طرح ہےجہاں ماحولیات، زندگی اور معیشت باہمی ہم آہنگی سے ترقی پاتی ہیں۔

سیانجو کی اقتصادی ترقی کی “ماحول دوستی” نے عملی طور پر برتری حاصل کرلی ہے۔ مثال کے طور پر روایتی ادویات سازی کی صنعت کے لیے ایک اچھی بنیاد فراہم کرتے ہوئے سیانجو نے کم ٹیکنالوجی مواد، کم پیداواری صلاحیت اور شہری علاقوں میں پھیلی ہوئی تقسیم کاری کی حامل بیشتر ادویات سازی کے ادارے بند کردیے۔ برقرار رکھے گئے اداروں کو مکمل طور پر ایک اکنامک ڈیولپمنٹ زون میں منتقل کردیا گیاا ور مصنوعات کو بھی خام مال کی رسد سے لے کر پیٹنٹ ادویات کی پیداوار تک ترقی دی گئی، یوں جدید ادویات اور بایومیڈیسن کو تبدیل کیا گیا۔ اسی دوران سیانجو نے بہترین صحت، شاندار سیاحت اور عظیم ثقافت کی تین “دس ارب صنعت” کو متحرک انداز میں ترتیب دیا، تاکہ ماحول دوستی اور اعلیٰ معیار کی جانب اقتصادی ترقی کے لیے ترویج دی جائے۔

قدیم پیداواری استعداد کے خاتمے اور سائنسی و ٹیکنالوجی جدت کو استحکام دے کر سیانجو کی ہائی-ٹیک صنعت کی اضافی قدر صنعت کی کُل قدر کے نصف تک پہنچی اور ماحول دوست صنعت کاؤنٹی کے گزشتہ سال کے جی ڈی پی کا 83 فیصد رہی۔

“قومی سطح کی ماحول دوست کاؤنٹی”، “قومی سطح کے خوبصورت دیہی پائلٹ کاؤنٹی کی معیار بندی”، “چین کی تفریحی زراعت اور دیہی سیاحت کی عملی کاؤنٹی”، “چین کے بہترین دیہی اقتصادی سیاحت و تعطیلات کے مقام” ۔۔۔ سیانجو کی ساکھ حالیہ سالوں میں ایک امتیازی ماحول دوست ترقی کے پس منظر کے ساتھ بڑھی ہے۔

“گرین کوائن” سسٹم کے ساتھ ساتھ آجکل سیانجو کے شہریوں نے ایک “ماحول دوست اتفاق” بھی طے کیا ہے اور ماحول دوست کھپت، توانائی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ، سی ڈی-روم آپریشنز، ماحول دوست سفر، کوڑے کی چھانٹی میں متحرک انداز میں کام کر رہے ہیں۔ ماحول دوست ترقی کے اقدامات سیانجو میں ایک فیشن بن چکے ہیں۔

“ماحول دوست کاؤنٹی-تعمیر اور سبز ترقی کا راستہ اختیار کرنا قومی ماحول دوستی تہذيبی تعمیر کے نفاذ کی ہی ضرورت نہیں، بلکہ فیری ہاؤسز کی تعمیر کے مرحلے کے لیے تاریخی انتخاب بھی ہے۔” لی ہونگ، سیکرٹری سیانجو کاؤنٹی پارٹی کمیٹی نے کہا کہ مستقبل میں سیانجو ایک زبردست اور کھلا پہاڑی مقام، ایک ماحول دوست اقتصادی پہاڑی مقام، ایک کاؤنٹی ثقافتی پہاڑی مقام، ایک سازگار اور خوش حال پہاڑی مقام بننے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

چائنا ایکولوجیکل سویلائزیشن ریسرچ اینڈ پروموشن ایسوسی ایشن کے ذمہ دار فرد نے کہا کہ سیانجو نے حالیہ چند سالوں میں ایک ماحول دوست معیشت کے قیام اور ماحول دوست بہبودکے فروغ پر توجہ رکھی ہے۔ یہ ایک پائیدار اور آگے بڑھائے جانےکے قابل تلاش ہے جو چین کو ماحول دوست ترقی اور دیہی تجدید کی حکمت عملی کے تصور کو نفاذ کرنے کے لیے ایک نمونہ فراہم کرے گی۔

ذریعہ: سی پی سی سیانجو کاؤنٹی کمیٹی کا پبلسٹی ڈپارٹمنٹ

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=321932

Latest from Blog