گوانگژو کا مزید ترقی کے لیے ماحول دوست جدت طرازی پر انحصار

گوانگژو، چین، 14 دسمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– چین گزشتہ چار دہائیوں کی اصلاحات اور دنیا کے لیے اپنی بانہیں کھولنے کے عمل کے دوران اپنے ماحولیاتی تحفظ کو بھی آگے بڑھا رہا ہے، جس دوران اس نے اپنے جنگلات کو 12 فیصد سے تقریباً دو گنا کرتے ہوئے 21.66 فیصد تک پہنچا دیا ہے۔ اور چین کی اس ماحولیاتی ترقی کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے بخوبی تسلیم کیا گیا ہے۔ 14 دسمبر کو پہلی ورلڈ ایکو-ڈیزائن کانفرنس کا آغاز گوانگژو کے 68.7 فیصد جنگلی احاطہ رکھنے والے ضلع کونگہوا میں ہوا۔ 30 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے شرکاء کونگہوا کے ایکو-ڈیزائن قصبے میں جمع ہوئے۔

کئی معروف صنعتی ڈیزائن مصنوعات، بشمول پینے کے قابل کیڑے مار ادویات، پودے کی تخمیر کے لیے روشنی کا ذریعہ اور اسمارٹ ہوور بورڈز، نے کانفرنس میں اپنی پہلی شرکت کی، یہ بات قابلِ فہم ہے کہ گوانگژو کی اعلیٰ ترین باصلاحیت افراد، ماہر ٹیموں اور ایکو-ڈیزائن میں بڑے سرمائے کو برقرار رکھنے کی صلاحیت جدت طرازی اور کاروباری انتظام میں ایک بہتر نظام کی تشکیل کو تیز کرے گی۔

عالمی ایکو-ڈیزائن مہم کا پیش کار اور ایکو-ڈیزائن مرکز بننے کا ہدف لیے گوانگژو نے کانفرنس میں ورلڈ ایکو-ڈیزائن انڈسٹری ڈیولپمنٹ پر کونگہوا انیشی ایٹو کا اجراء کرکے اس کی شنوائی حا صل کرلی۔ انیشی ایٹو بنی نوع انسان کی بہبود کے فروغ کے لیے ایک جدت طراز ڈیزائن کے ساتھ ایک مکمل عالمی معیشت اور تحفظ پذیر نمو کا مطالبہ کرتا ہے۔

اسی دوران گوانگژو ماحول دوست جدت طرازی کو تحریک دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ شہر گزشتہ چار دہائیوں سے ماحول دوست ترقی کے راستے کی پیروی کرتے ہوئے چینی حل کا عملی نمونہ پیش کرتا ہے۔

اپریل 2016ء میں عوامی حکومت گوانگژو اور سوئس ایجنسی فار ڈیولپمنٹ اینڈ کارپوریشن کے درمیان سینو-سوئس لو کاربن سٹیز پروجیکٹ کی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔ کونگہوا میں پروجیکٹ کے اجراء کے ساتھ گریٹر بے ایریا کا ماحولیاتی مرکز یہ ضلع لو-کاربن انڈسٹریز کی ماحولیاتی زنجیر کو مضبوط کرنے کی خاطر ایک لو-کاربن شہر کی تعمیر کے لیے سوئٹزرلینڈ سے تربیت لے گا۔

گوانگژو، ایکو-ڈیزائن کے ذریعے گریٹر بے ایریا میں ٹیکنالوجیکل جدت مرکز کی حیثیت سے تعمیر کے دوران، دنیا میں شمولیت اور ماحول دوست اقتصادی نمو کے لیے زبردست تحریک پا رہا ہے، جبکہ نئی توانائی اور نئے مٹیریلز کی صنعت اور نئی ٹیکنالوجیز تیزی سے اوپر جا رہی ہیں اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے عوامی شعور بہتر ہو رہا ہے۔

ایک جامع مشاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ نیو یارک، سان فرانسسکو اور ٹوکیو کے عالمی سطح پر معروف علاقے محض ٹیکنالوجیکل جدت طرازی کے لحاظ سے ہی عالمی مراکز نہیں، بلکہ ڈیزائن کے لحاظ سے بھی ہیں۔ کونگہوا، عالمی ایکو-ڈیزائن محاذ پر پیش پیش ہونے کی خواہش کے ساتھ، تیز تر ترقی کے لیے گوانگژو-شینژین-ہانگ کانگ-مکاؤ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کوریڈور کے لیے اعلیٰ ترین ذرائع کی توجہ حاصل کرے گا۔

“گریٹر بے ایریا ایک انتہائی مستحکم صنعتی بنیاد، اعلیٰ صلاحیت رکھنے والے افراد کا مجموعہ اور مارکیٹ میں بڑا سرمایہ اور گنجائش رکھتا ہے۔ بطور محرّک ایکو-ڈیزائن سے تقویت پا کر یہ علاقہ مزید ماحول دوست صنعت اور زیادہ صنعتی ایکو-ڈیزائن کے لیے جدت طرازی سے تحریک پانے والے نمو کے مضبوط محرّک کا مسکن ہے۔” گاؤ یویوئی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل گوانگژو شہری حکومت نے کہا۔

کانفرنس کے دوران سینو-سوئس ڈیزائن ایم او یو پر کونگہوا حکومت، چائنا انڈسٹریل ڈیزائن ایسوسی ایشن اور اس کے سوئس ہم منصب نے بھی دستخط کیے تھے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ تعاون ایک سینو-سوئس لو کاربن انڈسٹریل پارک، ایک ہانگ کانگ-مکاؤ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ایکولوجیکل اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن اور بے ایریا اوپن یونیورسٹی آف ڈیزائن کی مشترکہ تعمیر میں ہوگا۔

اداروں اور قواعد کے ذریعے کونگہوا کی ماحول دوست ترقی کو تیز تر راستے پر ڈال دیا گیا ہے اور اس کی گواہی اس کا ایکو-ڈیزائن ٹاؤن ہے۔ ایکو-ڈیزائن، آر اینڈ ڈی اور تعلیم کو مضبوط کرکے کونگہوا تمام معاشی شعبوں کو ملانے اور نئی معیشت کو بڑھانے کے لیے ایک نمایاں قصبے کی تعمیر میں مدد دیتا ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے انٹیلیجنٹ ایگریکلچرل، سروس روبوٹ، اسمارٹ ہووربورڈ اور ہائیڈروجن گاڑیوں جیسی ایکو-انڈسٹریز کی ترویج کے لیے 10 ارب یوآن مالیت کا ایکو-ڈیزائن انڈسٹریل فنڈ تشکیل دیا جائے گا۔

“لی یونگ، اقوام متحدہ کی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ “کونگہوا کا ایکو-ڈیزائن ٹاؤن دانائی، صلاحیتوں اور جدت و تخلیقی خیالات کی نمائندگی کرتا ہے۔” اپنے نظریے میں ایکو-ڈیزائن زبردست صلاحیت رکھتا ہے اور برانڈنگ اور ڈیزائننگ ایک کامیاب ادارے میں اہم کردار رکھتے ہیں۔ یہ کئی طرح سے نئی توانائی اور مٹیریل انڈسٹریز میں صنعتی سرمایہ کاری کو تحریک دے گا۔

5 دسمبر کو دنیا بھر کی کل 65 ایکو-ڈیزائن کمپنیوں نے کونگہوا کے ایکو-ٹاؤن میں قیام پر دستخط کیے۔ “مستقبل میں یہاں موجود صنعتیں زیادہ ماحول دوست، اسمارٹ، تخلیقی اور ری سائیکلنگ طریقوں میں آگے بڑھیں گی،” یِنگ فانگتیان، سیکریٹری جنرل و ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل چائنا انڈسٹریل ڈیزائن ایسوسی ایشن نے کہا۔

نظریات سے عملی نتائج تک یہ عمل گوانگژو کی معاشی و سماجی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے۔ انٹرنیٹ بگ ڈیٹا، لچکدار مینوفیکچرنگ اور مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز کا مستقل استعمال کرکے شہر نئے پلیٹ فارمز اور نئی صورتیں لا چکا ہے۔ صنعتی ڈیزائن نتائج اور ماحول دوست جدت طرازی گوانگژو کی روایتی صنعتوں کو نئی تحریک دینا جاری رکھے گی جیسا کہ شہر ورلڈ ایکو-ڈیزائن کانفرنس کے مستقل مقام کی نمائندگی کرتا ہے۔

وانگ ژین، ایشیا-پیسفک ڈائریکٹر یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، چین میں اصلاحات اور دنیا کے سامنے اپنی بانہیں کھولنے کے عمل میں پیش پیش ہونے کی وجہ سے گوانگژو ایکو-ڈیزائن اور صنعتی ترقی کے ساتھ ملا کر صنعت کی قدرتی زنجیر میں آگے بڑھے سے وابستہ ہے۔ یہ تحفظ پذیر اقدامات ایشیا-بحرالکاہل کی اقوام کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔

درحقیقت ایکو-ٹاؤن کے ڈیزائن و تعمیر میں کم کاربن کی ماحول دوست متعدد ٹیکنالوجیز لاگو کی گئیں اور شکستہ حال علاقوں، بشمول ٹوٹے پھوٹے گھروں، کارخانوں اور اسکولوں کو مؤثر انداز میں دوبارہ زندگی دی۔

اس مقام کا انوکھا ڈیزائن ماحولیاتی جدت طرازی اور متحرک گوانگژو کا عملی مظاہرہ ہے۔ تیز معاشی نمو کو برقرار رکھتے ہوئے باغوں کا شہر اپنے ماحول کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ سال اس نے خطرناک پی ایم 2.5 کی سطح کو طے شدہ معیار سے گھٹانے میں وسطی چین کے دیگر شہروں پر برتری پائی اور اس کا سبزہ پھیلاؤ تناسب 42.5 فیصد تک پہنچا۔

سابق آسٹریلوی وزیر اعظم کیون رُڈ کے مطابق “دنیا کے درجہ اول شہر کی حیثیت سے گوانگژو ایکو-ڈیزائن تصورات کے ساتھ گریٹر بے ایریا میں سائنسی و ٹیکنالوجی جدت طرازی کے فروغ کی بنیاد اور صلاحیت رکھتا ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب ماحول دوست ترقی ایک رحجان ہے اور ایکو ڈیزائن تحفظ پذیر ترقی کی کلید ہے۔

“صنعتی ڈیزائن چین کی معیاری ترقی کے لیے اچھا آغاز اور نقطۂ آغاز فراہم کرتا ہے۔ گریٹر بے ایریا کے تعمیر ساتھ جس سبز ترقی اور صنعتی ڈیزائن کے تصور کو فروغ دیتا ہے وہ ایک دوسرے کو مضبوط کریں گے،” فینگ چینگ ہونگ ایگزیکٹو نائب صدر شینژین انڈسٹریل ڈیزائن پروفیشن ایسوسی ایشن نے کہا۔ وہ مانتی ہیں کہ گریٹر بے ایریا کا مالیاتی، ٹیکنالوجی اور صنعتی لحاظ سے مجموعی استحکام کئی گنا بڑھے گا اگر گوانگژو اور شینژین جیسے شہر ڈونگ گوان، فوشان اور ژونگشان جیسے مینوفیکچرنگ مراکز اور ہانگ کانگ اور مکاؤ جیسے بین الاقوامی شہروں کے ساتھ مل جائیں۔

“ایکو-ڈیزائن کو چین کی بڑے پیمانے پر اینٹرپرینیورشپ اور جدت طرازی میں مختلف طریقوں سے بیان کیا گیا ہے۔ ایک مستحکم اور خصوصی صنعتی ماحول کو بذات خود ڈیزائن سے تحریک اور استحکام دیا جا سکتا ہے اور یوں فطرت، بنی نوع انسان اور صنعت کے درمیان توازن بنائیں،” پین یونہے، دانشور اور سابق نائب صدر چائنیز اکیڈمی آف انجینیئرنگ نے کہا۔

سبز ترقی، جو اعلیٰ تر معیار اور مضبوط تر تحریک، مع سبز طرزِ زندگی سے واضح ہے، چینی افراد کی جانب سے زیادہ قبول کی گئی ہے۔ گوانگژو کے معاملے میں اس کی مزید ترقی ماحولیاتی پیشرفت اور جدت طرازی پر مبنی ہے اور یوں بہتر اور زیادہ ماحول دوست مستقبل بنا رہی ہے۔

ذریعہ: پیپلز گورنمنٹ آف گوانگژو میونسپلٹی

Latest from Blog